رمضان المبارک میں کون سی تفسیر کا انتخاب کیا جائے

اہل الحدیث نے 'اسلامی کتب' میں ‏جون 24, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    اس وقت مارکیٹ میں کئی تفاسیر میسر ہیں لیکن یہاں ہم ان تفاسیر کا ذکر کریں گے جن سے رمضان المبارک میں استفادہ کیا جائے۔

    میرے خیال کے مطابق استفادہ کے لیے اردو میں سب سے بہترین تفسیر "تفسیر القرآن الکریم" ہے جو حافظ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ ابھی تک اس کی تین جلدیں مارکیٹ میں موجود ہیں اور چوتھی جلد بھی رمضان المبارک میں میسر ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی یہ تفسیر مکمل ہو جائے گی۔ اردو زبان میں ابھی اس معیار کی تفسیر نہیں لکھی گئی۔

    اس کے علاوہ اگر کچھ مختصر مطالعہ کرنا چاہیں تو "تفسیر السعدی" کا اردو ترجمہ بھی بہترین ہے۔ جو عرب کے نامور عالم دین، شیخ محمد بن صالح العثیمین کے استاد، شیخ عبدالرحمن بن ناصر السعدی کی کاوش ہے۔

    تفسیر دعوۃ القرآن از سیف اللہ خالد حفظہ اللہ سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے

    اس علمی اسلوب سے ہٹ کر اگر تھوڑا سا عام اسلوب کا جائزہ لیا جائے تو تیسیرا القرآن اور تفسیر ابن کثیر کا اختصار بھی قابل مطالعہ کتب ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں