نشانیاں تو موجود ہیں، کوئی دیکھنے والا ہی نہیں!

آزاد نے 'تفسیر قرآن کریم' میں ‏دسمبر 15, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    [FONT="Al_Mushaf"]
    بِسْمِ اللَّـهِ الرَّ‌حْمَـٰنِ الرَّ‌حِيمِ ()​

    [وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّ‌بِّهِ ۚ قُلْ إِنَّ اللَّـهَ قَادِرٌ‌ عَلَىٰ أَن يُنَزِّلَ آيَةً وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ‌هُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٣٧﴾(سورة الأنعام)]

    یہ لوگ کہتے ہیں کہ اِس نبی پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی کہو ، اللہ نشانی اتارنے کی پوری قدرت رکھتا ہے ، مگر ان میں سے اکثر لوگ نادانی میں مبتلا ہیں۔​

    اصل بات جو ہے ،و ہ نشانی کی نہیں ، اصل بات لوگوں کی بے علمی کی ہے ۔ نشانیاں تو بہت ہی ہیں اس دنیا میں لیکن اگر لوگوں کو ہی ان نشانیوں کا علم نہ ہو ، لوگ اپنی ہی آنکھیں نہ کھولیں اور ان نشانیوں سے سبق نہ لیں تو مزید نشانیوں کے آنے پر بھی کوئی زیادہ فائدہ نہیں ہوگا۔کیونکہ ہر دور میں لوگ اپنے پیغمبروں سے معجزوں کے مطالبے کرتے رہے کہ اگر آپ یہ کام کردیں تو ہم تو پھر ضرور ہی آپ پر ایمان لے آئیں گے۔آج بھی آپ دیکھیں کہ لوگ بے کار کی بحث کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر آپ اس سوال کا جواب دے دیں گے کہ اسلام میں فلاں کام اس طرح کیوں کہا گیا تو ہم آپ کی بات مان لیں گے اور دین میں آجائیں گے۔جس کو ماننا ہوتا ہے وہ شرطیں نہیں لگاتا ہوتا۔ ماننے کی بات تو بے اختیار ہوتی ہے۔ وہ تو دل کی گواہی ہوتی ہے جو زبان پر خود آجاتی ہے۔اس کےلیے پھر انسان حجت بازی نہیں کرتا۔اور جس نے نہیں ماننا ہوتا، اس کے سامنے آپ سو دلائل بھی رکھیں ، وہ زمین اور آسمان کی کھلی کھلی نشانیاں، رات اور دن کا آنااور جانا اور سورج کا نکلنا اور غروب ہونا آنکھوں کے سامنے ، یہ سارے منظر جو انسان کی رسائی اور پہنچ سے بہت دور ہیں، ان سب کو بھی دیکھ کر اگر کسی کے دل میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں یقین اور ایمان کی کیفیت نہیں تو کسی اور چیز کے آسمان سے اترنے سے نہیں آجائے گی۔ [وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّ‌بِّهِ ۚ قُلْ إِنَّ اللَّـهَ قَادِرٌ‌ عَلَىٰ أَن يُنَزِّلَ آيَةً وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ‌هُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٣٧﴾]یہ کہتے ہیں: کیوں نہیں اس کی طرف اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی اتاری گئی۔کہہ دیجئے: بے شک اللہ قادر ہے کہ نشانی اتارے لیکن ان میں سے اکثر علم نہیں رکھتے۔ اب اللہ تعالیٰ نشانیاں دکھا رہے ہیں:
    [وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْ‌ضِ وَلَا طَائِرٍ‌ يَطِيرُ‌ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُم ۚ مَّا فَرَّ‌طْنَا فِي الْكِتَابِ مِن شَيْءٍ ۚ ثُمَّ إِلَىٰ رَ‌بِّهِمْ يُحْشَرُ‌ونَ ﴿٣٨﴾]زمین میں چلنے والے کسی جانور اور ہوا میں پروں سے اُڑنے والے کسی پرندے کو دیکھ لو ، زمین میں چلنے والے کسی جانور ۔نشانی مانگتے ہو؟ کسی جانور کو دیکھ لو، بلی کو دیکھ لو، کتے کو دیکھ لو، بکری کو دیکھ لو۔ ہر ایک کی شکل فرق، ہر ایک کا کام فرق، ہر ایک کی بولی فرق، ہر ایک کی رنگت فرق، مزاج فرق۔ پروں سے اُڑنے والے کسی پرندے کو دیکھ لو۔ کوئی رنگ، کئی نسلیں اور کئی قسمیں۔ یہ سب تمہاری ہی طرح کی انواع ہیں ، یعنی یہ نشانیاں ہیں اور جس طرح تم ایک مخلوق ہو ، اسی طرح یہ بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوقات ہیں ۔ہم نے ان کی تقدیر کے نوشتے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ، پھر یہ سب اپنے رب کی طرف سمیٹے جاتے ہیں۔
    [وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا صُمٌّ وَبُكْمٌ فِي الظُّلُمَاتِ ۗ مَن يَشَإِ اللَّـهُ يُضْلِلْـهُ وَمَن يَشَأْ يَجْعَلْهُ عَلَىٰ صِرَ‌اطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٣٩﴾]مگر جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ہیں ، تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھے رستے پر لگا دیتا ہے۔
    آڈیو لنک
    فیس بک پر[/URL]
    ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ کے مجلس پر موجود دروس کی فہرست​
    [/FONT]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزک اللہ خیر
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  4. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں