پولیو ورکرز پر حملے جاری

iqbal jehangir نے 'خبریں' میں ‏دسمبر 21, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    پولیو ورکرز پر حملے جاری، ایک ملزم موقع پر پکڑا گیا، ملک بھر میں مظاہرے

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیو ورکرز پر حملے جمعرات کو بھی جاری رہے اور ملتان میں حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان حملوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی لیڈی ہیلتھ ورکرز آسیہ اور خالدہ نامی خاتون فیصل کالونی میں ایک گھر پولیو کے قطرے پلانے پہنچیں تو ان پر فائرنگ کر دی گئی لیکن دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور صدام حسین نامی شخص کو گرفتار کر کے رائفل برآمد کر لی۔ کراچی پشاور اور دوسرے علاقوں میں انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر حملوں اور ورکرز کی شہادت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ سکھر میں سول ہسپتال سے نکالی گئی پیمرا میڈیکل سٹاف کی ریلی میں سینئر ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔ نواب شاہ، ٹنڈومحمد خان اور بدین میں بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کیا۔ حیدر آباد میں قرآن خوانی کی گئی جس کے بعد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پنڈی بائی پاس چوک پر دھرنا دیا، سرگودھا میں بھی ریلی نکالی گئی۔ ملتان میں بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نواں شہر چوک بلاک کر کے دھرنا دیا۔
    پولیو ورکرز پر حملے جاری، ایک ملزم موقع پر پکڑا گیا، ملک بھر میں مظاہرے | روزنامہ پاکستان
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پڑہئیے گا اقبال جہانگیر کاتازہ بلاگ: طالبان کےانسداد پولیو ٹیموں پر حملے آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك
     
  2. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    صوابی: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

    پشاور: خیبر پختونخواہ میں انسدادِ پولیو مہم کی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رضاکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
    واقعہ منگل کو ضلع صوابی کے گاؤں کالا میں پیش آیا جہاں دو رکنی رضا کار ٹیم بچوں کو پولیو ویکسی نیشن کے قطرے پلانے گئی تھی۔
    صوابی کے پولیس سربراہ راشد خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ رضاکار کالا میں مہم ختم کرنے کے بعد دوسرے گاؤں جا رہے تھے کہ راستہ میں کلاشنکوف بردار تین افراد گنّے کے کھیتوں سے نکلے اور فائرنگ کر دی۔
    انہوں نے مزید بتایا واقعہ میں ٹیم کی حفاظت پر معمور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تاہم دونوں رضا کار محفوظ رہے ہیں۔
    خان نے شبہ ظاہر کیا کہ ملزمان کا ہدف بظاہر پولیس اہلکار تھا، تینوں مسلح افراد واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
    خیال رہے کہ پہلی جنوری کو اسی علاقے میں انسداد پولیو مہم میں شامل ایک رضا کار تنظیم کے کارکنوں پر فائرنگ میں چھ خواتین اور ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔
    صوابی: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک | Dawn Urdu
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ : صوابی میں پولیو ٹیم پر حملہ
    آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 29, 2013
  3. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،محافظ پولیس اہلکارجاں بحق

    مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،محافظ پولیس اہلکارجاں بحق
    مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) غلہ بیر کے علاقے میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیاہے تاہم قطرے پلانے والی ٹیم محفوظ رہی۔ مقامی میڈیا کے مطابق تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں پولیو کی ٹیم خاوکلے گاﺅں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے والی ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کانسٹیبل جاںبحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون ورکر نے بھاگ کر قریبی گھر میں پناہ لی اور وہ فائرنگ سے محفوظ رہی ۔
    مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،محافظ پولیس اہلکارجاں بحق | روزنامہ پاکستان
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ : کراچی میں طالبان کی عدالتیں قائم
    آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    افسوسناک
     
  5. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
  6. Amir Nawaz Khan

    Amir Nawaz Khan -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2012
    پیغامات:
    111
    پشاور میں پولیو ٹیم پر پھر حملہ

    پشاور میں پولیو ٹیم پر پھر حملہ ایک اور کارکن ہلاک
    رفعت اللہ اورکزئی
    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی ایک ٹیم پر ہونے والے حملے میں ایک کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
    پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی صبح پشاور شہر سے چند کلومیٹر دور مضافاتی علاقے متنی بازار میں پیش آیا۔
    پشاور میں پولیو مہم سے وابستہ ایک اعلی سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر کی داخلی اور خارجی راستوں پر کام کرنے والے پولیو کے دو کارکن بازار میں پولیو کے قطرے پلا نے کے کام میں مصروف تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے ایک کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
    زخمی کارکن کو قریبی ہپستال منتقل کر دیا گیا۔
    اہلکار کا کہنا تھا کہ پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں پر انسداد پولیو کی خصوصی ٹیمیں کئی مہینوں سے کام کر رہی ہیں جن کا کام پشاور شہر میں باہر کے علاقوں سے داخل ہونے والوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔
    ان کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کا تعلق بھی انھی خصوصی ٹیموں سے ہے۔
    انھوں نے کہا کہ یہ خصوصی ٹیمیں شہر کے دور دراز کے علاقوں، بازاروں اور ٹرانسپورٹ کے اڈوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے کام پر مامور ہیں۔
    محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان حملوں میں کم سے کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں
    خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اور بالخصوص پشاور میں گزشتہ کچھ عرصہ سے پولیو کے قطرے پلانے کی مہم سے وابستہ محکمۂ صحت کے ملازمین اور رضاکاروں پر حملوں میں شدت آ رہی ہے۔
    محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان حملوں میں کم سے کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں اور مرنے والوں میں سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ خواتین کارکن بھی شامل ہیں۔
    حکومت کی جانب سے ان حملوں میں اضافے کی وجہ سے پولیو ٹیموں کو سکیورٹی بھی فراہم کی گئی تاہم اس کے باوجود ان حملوں کمی نہیں آ رہی۔
    صوبہ خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر درانی نے چند دن قبل بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو کہا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے انھیں 50 فیصد نفری ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے لگانی پڑتی ہے جبکہ پولیس کے پاس نفری اور وسائل کی کمی ہے۔
    ‮پاکستان‬ - ‭BBC Urdu‬ - ‮پشاور میں پولیو ٹیم پر پھر حملہ ایک اور کارکن ہلاک‬
     
  7. Amir Nawaz Khan

    Amir Nawaz Khan -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2012
    پیغامات:
    111
    اسلام نے انسانی جان بچانے کے لئیے ہر طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہشت گردوں کا پاکستانی بچوں کو پو لیو کے قطرے نہ پلانے دینا ایک بہت بڑی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی ہے اور یہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ظلم ہے اور پاکستان کی آیندہ نسلوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والی مجرمانہ کاروائی ہے، پاکستان کی ترقی کے ساتھ دشمنی ہے اور پاکستانی عوام دہشت گردوں کو اس مجرمانہ غفلت پر انہیں کبھی معاف نہ کریں گے.
    طالبان انتہاءپسندوں کی جانب سے بچیوں کی تعلیم کی مخالفت اور تعلیمی اداروں کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں تباہ کرنے کے باعث پہلے ہی ہمارا تشخص خراب ہو چکا ہے جبکہ اب انسداد پولیو ٹیموں کے غیرمحفوظ ہونے سے ہمارے معاشرے کا پتھر کے زمانے والا تصور ہی اجاگر ہو گا۔جہالت کے اندھیروں سے روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھا کر ہی ہم اقوام عالم میں اپنا تشخص پیدا کر سکتے ہیں.
    ملک کے جید علما بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حق میں ہیں۔دارلعلوم حقانیہ پولیو کے قطرے پلانے کی حمایت کرتا ہے ان کے مطابق اس میں کوئی نقصان نہیں ہے۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیں گے۔میں نے اپنے پوتے کو پولیو کے قطرے پلا کر اس کی مہم کا آغاز کیا تھا۔ پولیو کے قطرے پلانے میں کوئی نقصان نہیں ہے بلا وجہ کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
    سنی اتحاد کونسل کے 30 مفتیان نے پولیو مہم کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے،فتوے کے مطابق پولیو مہم شریعت کے ہرگز متصادم نہیں ،اس مہم کو روکنا اور ہیلتھ ورکرز کا قتل، فساد فی الارض اور اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جاری اجتماعی فتویٰ کے مطابق پولیو مہم شرعی نکتہ نظر سے بالکل درست اور صحیح ہے ، پولیو قطرے پلانے سے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچایا جا سکتا ہے،طبی ماہرین پولیو کے قطروں کو ہر لحاظ سے مفید قرار دے چکے ہیں ،یہ طبی معاملہ ہے،اس مہم کی مخالفت کرنے والے گمراہ ہیں، فتوے میں کہا گیا ہے کہ علاج معالجہ حضور نبی کریمﷺ کی سنت سے ثابت ہے ،علماء اور مشائخ جہالت پرمبنی گمراہ کن تعبیر اسلام کی علمی اور فکری مزاحمت کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے درست رہنمائی کریں۔
    علمائے کرام نے پولیو ٹیمز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور حرمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔
    انسداد پولیو پر عالمی علماءکانفرنس منعقد ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ مسلمان بچوں کا پولیو سے بچاﺅ تمام مسلمان والدین کی مذہبی ذمہ داری ہے، ویکسین میں کوئی حرام یا مضر صحت اجزاءشامل نہیں۔ عالمی علماءکانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملے قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں اور شرعی طور پر ناجائز ہیں۔ والدین بچوں کو پولیو سے بچاﺅں کے قطرے پلائیں اور حفاظتی ٹیکے لگوائیں، پاکستان میں استعمال ہونے والی ویکسین محفوظ و موثر ہے اور اس میں ایسے اجزاءشامل نہیں ہیں جو تولیدی نظام کو نقصان پہنچائیں۔ طالبان جاہلان ہیں اور اسلامی احکامات کا انہیں کچھ علم نہ ہے۔
     
  8. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    بلوچستان: لورالائی میں پولیو ٹیم پر حملہ، اہلکار ہلاک

    بلوچستان: لورالائی میں پولیو ٹیم پر حملہ، اہلکار ہلاک
    کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں انسدادِ پولیو ٹیم پر ناملعوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

    ایک مقامی پولیس افسر شاہ محمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار ناملعوم مسلح افراد نے لورالائی کے علاقے ناصرآباد میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لورالائی بازار میں انسدادِ پولیو مہم جاری تھی۔

    واقعہ کے بعد پولیس اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

    ابتدائی طور پر اس واقعہ کی ذمہ دار کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

    خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع پشین سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گزشتہ کئی عرصے پولیس اور لیویز اہلکاروں کو نشانہ بناجا رہا ہے۔

    آج ہونے والی حملہ شدت پسندوں کی جانب سے صوبے میں پولیس مہم کو متاثر کرنے کا حصہ تھا۔

    اعداد و شمار کے مطابق سن 2012ء میں بلوچستان میں 73 پولیو کیسز سامنے آئے تھے، تاہم جنوری 2013 ء سے اب تک یہاں پر ایک بھی پولیو کیسز رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

    لیکن اس کے باوجود اس کی روک تھام ضروری ہے اس لیے کہ اس کا وائرس کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے حاصل کیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونے میں پایا گیا تھا۔
    بلوچستان: لورالائی میں پولیو ٹیم پر حملہ، اہلکار ہلاک - URDU.DAWN.COM
     
  9. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    اسلام نے انسانی جان بچانے کے لئیے ہر طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔دہشت گردوں کا پاکستانی بچوں کو پو لیو کے قطرے نہ پلانے دینا ایک بہت بڑی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی ہے اور یہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ظلم ہے اور پاکستان کی آیندہ نسلوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والی مجرمانہ کاروائی ہے، پاکستان کی ترقی کے ساتھ دشمنی ہے اور پاکستانی عوام دہشت گردوں کو اس مجرمانہ غفلت پر کبھی معاف نہ کریں گے۔دہشت گردوں نے سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسداد پولیو ٹیموں کے بےگناہ کارکنوں اور پولیو تیمز کے محافظین کواپنے مذموم عزائم کی بھینٹ چڑھانا شروع کیا تو اس سے انسانی صحت کی ضامن انسداد پولیو مہم ہی اثرانداز نہیں ہوئی‘ بلکہ ان جنونی کارروائیوں کے نتیجہ میں ملک کی بدنامی بھی ہوئی ہے. انتہاءپسندوں کی جانب سے بچیوں کی تعلیم کی مخالفت اور تعلیمی اداروں کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں تباہ کرنے کے باعث پہلے ہی ہمارا تشخص خراب ہو چکا ہے جبکہ اب انسداد پولیو ٹیموں اور ٹیموں کے محافظین کے غیرمحفوظ ہونے سے ہمارے معاشرے کا پتھر کے زمانے والا تصور ہی اجاگر ہو گا۔جہالت کے اندھیروں سے روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھا کر ہی ہم اقوام عالم میں اپنا تشخص پیدا کر سکتے ہیں ورنہ ہم زمانہ جاہلیت والی پسماندہ ترین قوم بن کر دنیا سے کٹ کر رہ جائینگے۔

    علمائے کرام نے پولیو ٹیمز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور حرمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔
    ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
    بلوچستان: لورالائی میں پولیو ٹیم پر حملہ، اہلکار ہلاک
    آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 28, 2014
  10. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    بنوں میں پولیوورکرپر گھات لگا کر فائرنگ ،خاتون ورکر جاں بحق

    بنوں میں پولیوورکرپر گھات لگا کر فائرنگ ،خاتون ورکر جاں بحق

    بنوں…بنوں میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے خاتون پولیوورکرجاں بحق ہوگئی ،واقعہ سوکڑی کے علاقے میں پیش آیا،اور خاتون پولیو ورکر انسداد پولیو مہم پر جانے کیلئے جیسے ہی گھر سے باہر نکلی پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی ، جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، لاش کو بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعے کا مقدمہ بنوں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے ۔

    بنوں میں پولیوورکرپر گھات لگا کر فائرنگ ،خاتون ورکر جاں بحق
     
  11. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
  12. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    لاہور: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے پولیو ویکسی نیشن ٹیم کے ایک رکن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
    یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم دو روزہ مہم کے آخری دن بچوں کو پولیو قطرے پلا رہی تھی۔
    سینئر پولیس افسر علی وسیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ قتل ہونے والا 40 سالہ محمد سرفراز سکول ٹیچر تھا۔
    وسیم احمد کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے چھ گولیاں فائر کیں ، جس کی وجہ سے وسیم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
    انہوں نے بتایا کہ وسیم پر پہلے بھی دو حملے ہو چکے ہیں اورابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ واقعہ پولیو ویکسی نیشن کی مخالفت یا پھر ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
    دوسری جانب، شدت پسند گروپ جنداللہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔
    گروپ کے ترجمان ہونے کے دعوے دار احمد مروت نے بتایا کہ پورے ملک میں پولیو ورکرز ان کا ہدف ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے حملے ہوتے رہیں گے۔
    مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں ان کے کارکن موجود ہیں جو آئندہ بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
    پاکستان کا شمار ان تین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پولیو کا مرض موجود ہے۔
    خیال رہے کہ پیر کو طالبان نے وادی سوات کے قریب بونیر میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
    کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے نامعلوم مقام سے اے ایف کو بتایا تھا کہ ان کا ہدف پولیس اہلکار تھے۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1013472/
     
  13. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    اسلام نے انسانی جان بچانے کے لئیے ہر طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔دہشت گردوں کا پاکستانی بچوں کو پو لیو کے قطرے نہ پلانے دینا ایک بہت بڑی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی ہے اور یہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ظلم ہے اور پاکستان کی آیندہ نسلوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والی مجرمانہ کاروائی ، پاکستان کی ترقی کے ساتھ دشمنی ہے ۔ پاکستانی عوام جندواللہ و طالبان کے دہشت گردوں کو اس مجرمانہ غفلت پر کبھی معاف نہ کریں گے۔دہشت گردوں نے سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسداد پولیو ٹیموں کے بےگناہ کارکنوں اور پولیو تیمز کے محافظین کواپنے مذموم عزائم کی بھینٹ چڑھانا شروع کیا تو اس سے انسانی صحت کی ضامن انسداد پولیو مہم ہی اثرانداز نہیں ہوئی‘ بلکہ ان جنونی کارروائیوں کے نتیجہ میں ملک کی بدنامی بھی ہوئی ہے. انسداد پولیو ٹیموں اور ٹیموں کے محافظین کے غیرمحفوظ ہونے سے ہمارے معاشرے کا پتھر کے زمانے والا تصور ہی اجاگر ہو گا۔جہالت کے اندھیروں سے روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھا کر ہی ہم اقوام عالم میں اپنا تشخص پیدا کر سکتے ہیں ورنہ ہم زمانہ جاہلیت والی پسماندہ ترین قوم بن کر دنیا سے کٹ کر رہ جائینگے۔بے گناہ، نہتے اور معصوم لوگوں کو قتل کرنا اسلام کی رو سے بالکل ناجائز اور حرام ہے۔انسان کی جان اور اس کا خون محترم ہے.اسلام نے ایک ایک انسانی جان کو بڑی اہمیت دی ہے۔ اس کے نزدیک کسی ایک شخص کا بھی ناحق قتل گویا کہ پوری انسانیت کا قتل ہے۔
    علمائے کرام نے پولیو ٹیمز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور حرمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں