والدین کا رُتبہ اورمقام

ام احمد نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏جنوری 4, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے فرمایا: اور تیرے رب نے حکم فرمادیا کہ اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو‘ اور ماں باپ سے حسن سلوک کرو اور ان میں سے ایک یا وہ دونوں تیرے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں نہ کہو اف (بھی) اور نہ جھڑکو‘ اور ان دونوں سے ادب کے ساتھ بات کہو (کرو) اور ان کے لئے تواضع کے (ساتھ) بازو جھکادو مہربانی سے‘ اورکہو اے میرے رب !ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں میری پرورش کی۔
    ماں باپ۔ قابل قدر و احترام واجب العزت و الاکرام اور لائق خدمت و احسان ہیں اگرچہ کافر ہی کیوں نہہوں۔ (سورة مریم “ سورة لقمان‘ بخاری و مسلم)
    ماں باپ ۔ اللہ تعالیٰ کی ایسی نعمت ہیں کہ جس کا کوئی بدل نہیں۔ (بخاری ومسلم)
    ماں باپ۔ رحمت و شفقت ‘ کرم و عنایت اور مہر و محبت کا پیکر ہیں۔ (سورہ یوسف ۔ بخاری)
    ماں باپ۔ (موحد ہوں تو ان) کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے خصوصی حکم دیا ہے۔ (سورة بنی اسرائیل۔ ابوداﺅد)
    ماں باپ۔ کی خدمت و اطاعت سے رزق اور عمر میں خیر و برکت ہوتی ہے۔ (مسند احمد)
    ماں باپ۔ کو گالی دینا اس طرح کہ دوسرے کے والدین کو گالی دے کر اپنے والدین کو گالی دلوانا کبیرہ گناہ (مثل قتل و زنا کے) ہے۔ (بخاری و مسلم)
    ماں باپ۔ کی رضا میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور ان کی ناراضی میں اللہ تعالیٰ کی ناراضی پنہاںہے۔ (ترمذی)
    ماں باپ کی دعائیں اولاد کے حق میں جلد اثر پذیر ہوتی ہیں اگرچہ ماں باپ غیر مسلم ہی کیوں نہہوں۔ (بخاری)
    ماں باپ کو ایک بار نظر شفقت سے دیکھنے پر حج مقبول کا ثواب ملتا ہے خواہ بار بار دیکھے تاہم حج کی فرضیت برقرار رہتی ہے۔ (شعب الایمان ‘ للبیہقی)
    ماں باپ کا شکریہ ادا کرنا ویسا ہی فرض ہے جیساکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا فرض ہے۔ (سورة لقمان14)
    ماں باپ کے حقوق بعد وفات یہہیں ان کے لئے بخشش کی دعا کرنا۔ ان کا نیک عہد پورا کرنا۔ ان کے لواحقین و احباب کی عزت کرنا۔ (ابوداﺅد‘ ابن ماجہ)
    ماں باپ کے نافرمان کو موت سے پہلے بھی اس جہان میں سزا ضرور ملتی ہے۔ (شعب الایمان)
    ماں باپ کے سامنے اظہار ذلت و کمتری کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ (سورة بنی اسرائیل)
    ماں باپ کے نافرمان پر اللہ تعالیٰ نے جنت حرام کردی ہے۔ (دارمی‘ مسند احمد ‘ نسائی)
    ماں باپ کی خدمت کے ذریعے حصول جنت کی کوشش نہ کرنے والے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے۔ (مسلم)
    ماں باپ کی خدمت نماز و جہاد جیسے افضل اعمال صالحات میں سےہے۔ (بخاری ومسلم)
    باپ کے حکم پر بیوی کو طلاق دینا واجب ہے بشرطیکہ سبب شرعی ہو۔ (ترمذی)
    باپ کے حق کو واضح کرتےہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی سے فرمایا انت ومالک لابیک تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔ (ابن ماجہ)
    باپ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہہے۔ (باپ کی خدمت کرکے) اس کی حفاظت کرنی چاہئے۔ (ترمذی۔ ابن ماجہ)
    ماں کے قدموں کے پاس (ایک روایت میں قدموں کے نیچے) اللہ تعالیٰ کی اعلیٰ ترین نعمتوں کا مجموعہ جنت ہے۔ (نسائی)
    ماں کو کاندھوں پر اٹھا کر حج کرانے سے پیدائش کے وقت کے لمحہ بھر کی تکلیف کا بھی حق ادا نہیںہوتا۔ (ادب المفرد امام بخاری)
    ماں کی ناراضی کے سبب ایک شخص کئی دنوں تک سکرات (موت و حیات) کی اذیت میں مبتلا رہا جب ماں نے معاف کیا تب فوت ہوا۔ ( موت کے سائے)
    اللہ تعالیٰ ہم سب کو والدین کی خدمت اور اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزک اللہ خیرا
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    سسٹر بہترین شئیرنگ
    اللہ سب کو ماں باپ کی خدمت کی توفیق دے آمین بدقسمت ھیں وہ لوگ جو ماں باپ کے ھوتے ھوے ان کی خدمت کرکے دعائیں نہیں لیتے ۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    آمین یا رب العالمین
    جزاک اللہ خیرا اختی.
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
    بہترین شیئرنگ ہے
     
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں