قادری مارچ ۔ تازہ خبریں

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏جنوری 14, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    تو صحیح تو کہا بزگ صاحب نے کہ ایک گملہ نہیں ٹوٹے گا باقی سب ٹوٹے یا جو بھی ہو۔۔۔
     
  2. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ہا ہا ہا !!! خوب ہی کہا قادری صاحب نے
    اچھی بات ہو کہ کچھ نہ ٹوٹے ، لیکن یہ ہماری قوم ہے ، انتشار و توڑ پھوڑ کے علاوہ کچھ جانتی ہی نہیں ۔۔۔
    دیکھتے ہیں کہ کب تک صبر کرتے ہیں ۔۔۔۔ہاتھ تو مچل رہے ہونگے توڑ پھوڑ کے لیے ۔۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    ویسے مذاق سے ہٹ کر ، طاھر القادری کا لانگ مارچ اس کی چال ڈھال ، لانگ مارش میں شریک عوام ، کہیں سے بھی نہیں‌لگتا کہ موصوف سیاست دان ہے ۔ جن لوگوں نے ہیڈن ہینڈ کی بات کی ہے وہ درست معلوم ہوتی ہے۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    سپریم کورٹ نے قادری شو کے رنگ میں بھنگ ڈال دی ۔
     
  5. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    آپا جی کیا مطلب ؟
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    ابلٹ پروف کیبن میں کھڑا ہو کر تقریر کرتا ہے اور رو رو کر کہتا ہے میری گردن حاضر ہے ۔ میں اپنی میت لے کر جاؤں گا ۔ گردن حاضر ہے تو باہر نکلیں ۔ تازہ ہوا کھائیں جس میں اس ملک کا غریب سانس لیتا ہے۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    دیہاڑی پہ لائے گئے انقلابی

    ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جنہیں منہاج القران کے سربراہ کے ایجنڈے سے کوئی غرض نہیں ہے بلکہ وہ صرف پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد کو دیکھنے آئے ہیں۔
    ساٹھ سالہ گُلاب خان بھی ایسے ہی افراد میں شامل ہیں جو زندگی میں پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔
    اُنہوں نے کہا کہ وہ صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر مردان کے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور اُنہوں نے پاکستان کے دارالحکومت کے بارے میں ریڈیو پر اور لوگوں سے بہت کچھ سُن رکھا تھا لیکن اُنہوں نے کبھی اس کو نہیں دیکھا تھا۔
    گُلاب خان کے مطابق علاقے کے کچھ لوگ اس لانگ مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد آرہے تھے چنانچہ وہ بھی اُن کے ساتھ آگئے۔
    پینتیس سالہ محمد سلیم کا تعلق پنجاب کے علاقے شورکوٹ سے ہے وہ بھی پہلی مرتبہ اسلام آباد آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اُن کا منہاج القران سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ تو صرف اپنے علاقے کے بااثر شخص نوید سیال کے کہنے پر آئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن سمیت بیس افراد علاقے سے آئے ہیں جو روزانہ اُجرت کی بنیاد پر کام کرتے ہیں وہ بھی پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔

    پینتیس سالہ محمد سلیم کا تعلق پنجاب کے علاقے شورکوٹ سے ہے وہ بھی پہلی مرتبہ اسلام آباد آئے ہیں، کہا کہ اُن کا منہاج القران سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ تو صرف اپنے علاقے کے بااثر شخص نوید سیال کے کہنے پر آئے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اُن سمیت بیس افراد علاقے سے آئے ہیں جو روزانہ اُجرت کی بنیاد پر کام کرتے ہیں وہ بھی پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ اس بات کا وعدہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ جتنے روز اسلام آباد میں رہیں گے اُنہیں روزانہ کی بنیاد پر رقم بھی ادا کی جائے گی جبکہ کھانا اس کے علاوہ ہوگا۔
    محمد سلیم کا کہنا ہے کہ اُن سمیت دیگر افراد کو ابھی تک رقم ادا نہیں کی گئی اور وہ اپنے ساتھ کوئی سازوسامان بھی نہیں لیکر آئے۔
    ‮پاکستان‬ - ‭BBC Urdu‬ - ‮‬
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    طاہر القادری نے کل کہا تھا آدھا کام ہو گیا آدھا کل ہو گا ، کل شروع ہوئے کئی گھنٹے گزر چکے ہیں ، طاہر القادری کا خطاب شروع ہو چکا ہے اور شیطان کی آنت کی مانند طویل ہوتا جا رہا ہے ، لیکن روز روز تکے نہیں لگتے : )
    اس وقت طاہر قادری صاحب کے سات نکات سکڑ کر چار رہ گئے ہیں ۔ ان چار مطالبوں میں سے ایک الیکشن کمیشن کی تحلیل کا مطالبہ ہے۔
    جوش خطابت میں ان کے منہ سے لانگ مارچ کا اصل سبب بھی پھسل گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے ملک لانگ مارچ کرنے والوں کے سپرد کردو میں سارے جرائم ختم کردوں گا۔

     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    تھانہ کوہسار پولیس نے طاہر القادری اور لانگ مارچ شرکا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی ، ان کو زخمی کرنے اور ان کے آلات چھیننے کا الزام ہے ۔
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    خبر ہے کہ لانگ مارچ کے خلاف کاروائی پر کرنے غور کیا جا رہا ہے ، رحمن مالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروائی میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ، لال مسجد کی طرح کا واقعہ پیش نہیں آئے گا ،،، ہو سکتا ہے کہ گرفتار کرکے کینڈا کی طرف پارسل کردیں ۔
    ‮مختصر خبریں‬ - ‭BBC Urdu‬ - ‮‬
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    میں تین دن سے سینکڑوں مریدوں کو ایک ڈبہ پیک قائد کے ہاتھوں ایسے ہی استعمال ہوتا دیکھ رہی تھی اور ڈھول کی تھاپ پر لایا جانے والا وہ اسلامی انقلاب جس میں اسلام ڈھونڈے سے بھی نہیں نظر آتا۔ جس میں قافلہ کربلا کا دعوی کرنے والے قائد صاحب خود پلٹ پروف کنٹینر میں بیٹھ کر کہتے ہیں میں اپنی لاش لینے آیا ہوں۔۔۔ اور یہ کہ گولی مجھے مارنا میرے بچوں کو نہ مارنا اور یہ کہہ کر اپنے بم پروف کنٹینر میں آرام دہ سیٹ پربیٹھ کر اس مست ہجوم کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور تو اور جب خطاب کے لیے مجبوری میں باہر بھی نکلنا پڑا تو دیکھنے والوں نے دیکھا کہ وہ اسٹیج تک کس طرح لائے گئے کہ گاڑی سے نکلتے ہی انکے اطراف میں بلٹ پروف شیٹس لیے گارڈز اس قدر چوکس تھے کہ جسے ایک لمحے کی بھی غلطی کی گنجائش نہ ہو اور خطاب کے دوران بار بار گاڑھی انگریزی استعمال کرتے آقاوں کو اپنی وفاداریوں کا پیغام دیتے یہ امام صاحب ہزاروں لوگوں کی نمازیں قضاء کراتے ہیں جن پر نہ خود شیغ الاسلام کو کوئی رنج نہ اس قافلہ کے باسیوں کو ہی کوئی غم ہے ۔یہ کیسا قافلہ کربلا ہے جس میں ایک بھی حسین نہیں۔۔۔
    شاہ دولہ کے چوہے | قلم کارواں
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کی تاریخ مانگ لی، کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف مزاحمت کا اعلان، تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد ان کا بھی دھرنے میں شرکت سے انکار۔
    طاہر القادری کا باقی آدھا کام کل کا سارا دن گزرنے کے بعد بھی نہ ہو سکا ۔ : ) حضرت آج ایک ’اہم‘ پریس کانفرنس کریں گے ۔ اچھا طریقہ ہے پچھلی بشارت پوری نہ ہو تو نئی بشارت سے اسے منسوخ کر دیں ، پچھلی دھمکی پوری نہ ہو سکے تو دھمکی بدل لیں ۔ طاہر القادری اب ایک مزاحیہ کردار بن چکے ہیں ۔
    ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے صدر زرداری کو فون کر کے لانگ مارچ کے شرکا کے خلاف طاقت کے استعمال کی خبروں کے حوالے سے اپنی تشویش ظاہر کی جس پر صدر زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دہانی کرائی کہ لانگ مارچ کے شرکا پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہو گا۔
    Dunya News: پاکستان:-صدر زرداری نے لانگ مارچ...
    یہ پی پی حکومت کی اعلی ظرفی ہے۔ کاش کہ یہ کرپشن کے خلاف بھی اتنے اعلی ظرف ہو جائیں ۔ اگر جمہوری حکومت نہ ہوتی تو کیا کچھ ہو چکا ہوتا ۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    امیر انقلاب گرم ٹوپی پہن کر بلٹ پروف کیبن میں سے جوش خطابت دکھا رہے ہیں اور غریبوں کے بچے سڑک پر سرد ہواؤں اور سرما کی تیز بارش کا سامنا کر رہے ہیں ۔

     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    قادری صاحب کی ایک اور ڈیڈ لائن گزر گئی تو آج تین بجے کی ڈیڈ لائن دی ، اب تین بجے ۴۵ منٹ کی نئی ڈیڈلائن دے دی ہے ۔
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    اسلام آباد میں شدید بارش اور آندھی جاری ہے .سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے. سلام آباد میں سردی کے باعث دھرنے میں شریک بہت سے لوگ بخار اور نزلہ زکام میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ طاہر القادری کنٹینر سے پریس کانفرنس کررہے ہیں.

    شہر اقتدار میں شدید بارش اور آندھی شروع ہوگئی ہے . دھرنے کا شرکا کھلے آسمان کے نیچے بارش میں بھیگ رہے ہیں لیکن ڈاکٹر طاہر القادری کنٹینر سے خطاب کررہے ہیں. بہت سے لوگ اپنے ساتھ گرم کپڑے اور بستر بھی لائے تھے تاہم بارش اور سردی پڑنے والی سردی سے مقابلے کے لیے یہ اہتمام ناکافی ثابت ہوا ہے۔دھرنے میں شریک عورتوں اور بچوں کی حالت زیادہ خراب ہےجو سردموسم سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔بہت سے لوگ خیموں کے بغیر کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہیںجس سے بیماریوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ٹھنڈ کے باعث اب تک درجنوں خواتین اور بچوں کو اسپتال لے جایا جا چکا ہے۔لوگوں کا کہنا ہےسردی برداشت کرنا آسان نہیں انہیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ دھرنے میں شریک لوگ سردی کے باعث رات کے وقت سو نہیں پاتے۔ان کا کہنا ہے وہ اپنی نیند دن کو پوری کرتے ہیں جب درجہ حرارت نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے نامناسب آرام اور ٹھنڈ انہیں بیمار کر رہی ہے اوروہ نہیں جانتے کہ دھرنا کب ختم ہوگا ۔
    Dunya News: پاکستان:-اسلام آباد: شدید آندھی...
    یہ اسلام آباد کی سردی ہے پنجاب کے سویٹرز اور لحافوں سے نہیں دبے گی ۔
     
  17. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    طاہر القادری کے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات

    جمعرات 17 جنوری 2013 ,‭ 11:04 GMT 16:04 PST

    حکومت کی دس رکنی کمیٹی نے تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کے مطالبات پر مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

    ان کے اس اعلان پر حکومت نے دس رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو دھرنے کے مقام پر طاہر القادری کے کنٹینر میں ان سے بات چیت کر رہی ہے۔ اس کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور حکومت میں اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔

    مذاکراتی کمیٹی پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم، سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، فاروق نائیک، مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین، ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار اور رکن اسمبلی بابر غوری، اے این پی کے سینیٹر افراسیاب خٹک اور فاٹا سے سینیٹر عباس آفریدی پر مشتمل ہے۔

    ح
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    ’انقلاب‘ ’لٹیروں‘ سے مذاکرات کرنے پر مجبور ہو گیا !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    لٹیرے، انقلاب سے مذاکرات کرنے پر مجبور ہو گئے۔
     
  20. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    یوں کہہ لیں۔
    لوگوں‌کا مذہب لوٹنے والا "لٹیروں" سے ہی مذاق رات کرنے لگا کہ مجھے بھی کچھ موقع عنایت کر دو۔۔۔

    ویسے یہ کیا ہے؟

     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں