سچی مسکراہٹیں

ام اقصمہ نے 'لطائف' میں ‏جنوری 29, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    السلام علیکم ،

    آپ کا بڑا احسان ہے الف ہٹا کے:00006: کہ آپ نے یہ تھریڈ شروع کیا۔تھوڑے دن پہلے یہ تھریڈ شروع کر لیتے حسان بھائی۔میں نے اپنی آپ بیتیاں(پریکٹکل جوکس)اپنے پسندیدہ لطیفوں میں‌ضم کیے
    ہیں۔چلیں خیر۔اپنے تعلیمی دور کا ایک گلگلا شئیر کرتی ہوں۔امید ہے پسند آئے گا۔

    سائیکولوجی مضمون تو لے لیا تھا لیکن لاطینی لفظ ہونے کی وجہ سے اسکی ہجہ میں‌ہمیشہ غلطی ہو جاتی تھی۔اردو کی لیکچرر مشفق خاتون تھیں۔ان سے تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا یہ کیا مشکل ہے ۔چلو چاک پکڑو اور بورڈ پر لکھو۔

    “پھسائے +چلو+جی=سائیکولوجی“

    حیرت سے دیدے واہ ہوئے کہ پھسائے چلو جی سے سائیکولوجی کا کی تعلق لیکن وہ بھی آخر استاد تھیں۔پھر گویا ہوئیں:

    اب انگریزی میں ہجہ لکھو:

    phsy+cholo+gy=phsychology

    وہ دن ہے اور آج کا دن کبھی سائیکولوجی کی ہجہ میں‌غلطی نہیں ہوئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام
    بہت خوب حسان بھائی۔ اور دلکش سسٹر
    ابھی چند دن پہلے میں نے میکرو ویو اون لیا تو اس میں مرغی رکھی اور بٹن مچھلی کا دبایا۔ بہت دیر انتظار کیا کیوں‌کہ بھوک شدید لگی تھی۔ لیکن مزے کی بات یہ تھی جب وہ مرغی نکلی تو وہ لکڑی کی طرح سخت تھی۔ ایک دو جگہ دانتوں سے توڑا لیکن ساتھ میں ہڈی بھی کھالی پھر سوچا کہ باہر بلی کے آگے ڈالوں لیکن بلی نے بھی مرجانا تھا۔
    پھر کیا۔۔۔۔ ؟
    مرغی ویسے بھی سعودی عرب میں تازہ دستیاب نہیں۔
    تو یہ تھے پہلی دن کی کہانی میری اپنی زبانی
     
  3. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    (تانیہ آنٹی(انہیں ہمیشہ ایک قدم آگے رکھنے کی عادت ہے) اور وہاج چا سے معذرت کے ساتھ)

    مٹن کڑاہی کی دعوت تھی۔وہاج چا نے کھانے کے بعد تعریف کرتے ہوئے کہا:بھئی مجھے تو پُٹ کا گوشت پسند ہے۔

    تانی آنٹی جھٹ بولی:اور مجھے تو پُٹ کے بعد کا گوشت پسند ہے۔

    وہاج چا::لیکن پٹ کے بعد تو بکرا ہی ختم ہو جاتا ہے۔
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    حسان بھائی۔۔۔ بہت خوب ۔۔۔ جاری رکھیں ۔

    دراصل مجھے اس وقت کوئی لطیفہ یاد نہیں‌آرہا ، جیسے ہی یاد آئے گا سیدھا یہاں چلا آؤں گا ۔۔۔:00026:
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    واہ کیا کہنے حسان بھائی آپکے!

    سچ بتائیے گا آپ ٹیلی پیتھی تو نہیں جانتے، کیوں کہ میں یہی سلسلہ آج سوچ رہا تھا “جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا“ کے نام سے، مگر یہ سامنے آیا تو آپکی ذہانت کی داد دیے بغیر نہیں‌ رہ سکا، کہ آپ کتنا بروقت سوچتے اور عمل کرتے ہیں۔ اللہ آپکی صلاحیت و قابلیت میں مزید اضافہ کرے آمین!

    اس سلسلے میں مَیں اپنی شراکت کی ابتدا اس واقعے سے کروں گا:

    بیڈمنٹن کی تاریخ اور وجہ تسمیہ!

    کالج سے فراغت حاصل کرنے کے بعد ہم دوست یار بیڈ منٹن کھیلا کرتے ایک بار ہم نے ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور اسکے فائنل کے موقع پر جن صاحب کو دعوت دی اتفاق سے وہ پٹھان تھے، اور انہوں نے اپنی مہمانِ خصوصی والی تقریر کے دوران جہاں نوجوانوں کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر زور دیا وہیں انہوں نے کہا کہ آج میں آپکو بتاتا ہوں بیڈ منٹن کہاں سے ایجاد ہوئی اور اس کا یہ نام کیسے پڑا۔

    وہ یوں گویا ہوئے انگلینڈ میں ایک لڑکا رہتا تھا جس کا نام تھا منٹن اسے فالج ہوگیا اور وہ اپنی ٹانگوں سے معذور ہو گیا، کمرے کے ایک طرف اسکا بیڈ ہوا کرتا تھا اور مخالف دیوار کے ساتھ اسکی ماں کا، تو وہ مکئی کے بھُٹے کا تکا لے کر ایک کتاب کے ذریعے ایک دوسرے کی طرف پھینکتے اور مارتے، اس طرح اس کھیل کا نام بیڈ منٹن پڑ گیا! کیونکہ منٹن اسے بیڈ پر کھیلتا تھا!

    اس دن کے بعد ہم نے ان صاحب کا نام ہی منٹن خان رکھ دیا۔
     
  6. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    لیک مشیگن بہت مشہور اور بہت بڑی جھیل ہے۔پاکستان سے کچھ مہمان شکاگو آئے تو بھائی انہیں‌گھمانے کے لیے لیک مشیگن بھی لے گئے۔انہیں اسکی پوری تاریخ راستے میں‌بتا دی تھی۔پھر بھی جب وہاں پہنچے تو اسے دیکھ کر سخت حیران ہوئے اور گویا ہوئے:

    “ارے یہ تو سمندر جیسا دریا ہے“:00002: :00010:
     
  7. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    اب ایک لطیفہ میری طرف سے بھی ہوجائے۔۔۔

    جب میں نویں جماعت میں تھا تو ایک بار ہمارے اردو کے استاد نے کہا کہ چھوٹے بھائی کے نام خط لکھیں جس میں اسے بری عادتوں سے بچنے کی تلقین کریں۔۔۔

    ہمارے ایک ساتھی نے خط کچھ اس طرح شروع کیا۔۔۔

    محترم بھائی!!
    کل کی ڈاک سے تمھارے ہیڈ ماسٹر کا خط موصول ہوا پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ تم نے سگریٹ نوشی شروع کردی ہے اور کچھ آوارہ سے دوستوں کی صحبت اختیار کرلی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  8. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    ہاہاہاہا بہت ہی اچھا تھریڈ شروع کیا آپ نے۔۔میں تو لڑ بھڑ کے چپ ہو گئی کہ جھوٹ نہیں صرف سچ۔۔۔لیکن آپ نے بغیر بولے ہی کام شروع کر لیا۔۔۔میں کم عقل ہوں نا اب کے تجارب سے فائدہ اٹھا کر آئندہ ایسے ہی کام کروں گی۔۔۔
    میں ایک سچا واقعہ سناتی ہوں۔۔۔

    ایک باجی تھی ہماری وہ کچن کے کاموں میں بہت ماہر تھی۔۔۔ان کے بہن بھائی انٹرنیٹ پر بیٹھے تھے تو وہ آپس میں بات کرنے لگے کہ یاہو تو انسٹال نہیں ہے اب پاکستان بات کیسے کریں گے تو وہ کچن سے آئی اور بولی کہ یاہو کو دیگچی میں ڈال لو نا(انہوں نے کہنا تھا ڈاونلوڈ کر لو لیکن کھانے پکانے کے خیالوں میں ایسا کہہ دیا)۔۔۔۔سب ان کی بات سن کر ہنسنے لگے
    یقینا آپ بھی ہنسے ہوں گے نا
    والسلام
     
  9. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    بنت السلام بہن کل کی باتوں کو چھوڑیں۔۔ نہ چھیڑیں۔اللہ میاں نے آنکھیں چہرے پر اوپر اس لیے دی ہیں کہ آگے دیکھیں۔چلیں اب اور اچھی اچھی باتیں شئیر کریں۔
     
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    چلو میں ایک پرانا لطیفہ سناتا ہوں۔ کچھ دس سال پرانی بات ہوگی بلکہ اس سے بھی پرانی میں پاکستان اپنے گاوں بنوں گیا تھا سکول کی چھٹیاں گزارنے۔ میری ایک چھوٹی کزن جو اس وقت تین چار سال کی ہوگی نے مجھے کہا کہ آپ فلاں دکان سے چیزیں نہ لیں کیوں کہ وہ دھوکہ باز ہے۔ میں نے انگریزی میں اس سے پوچھا But why ? وہ بولی:
    نہیں نہیں بٹوا نہ خریدنا وہاں سے بٹوا اس کے پاس اچھا نہیں بلکہ دو نمبر ہے۔ اس میں ویسے ہی بھوسا ڈالا ہوتا ہے۔۔۔
     
  11. بلوچ

    بلوچ -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,456
    بہت اچھے
    مزہ آگیا جناب
     
  12. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    :00006: :00006: :00006: کیا بات ہے اعجاز بھائی کی۔امتحان کیسے ہوئے۔بتایا ہی نہیں اب یہاں پوچھنا پڑ رہا ہے۔پورا ایک دن دعا مانگی تھی اللہ میاں ہمارے اچھے بھیا کے پیپرز میں اچھے مارکس آجایئں اور اچھے بھیا نے بتایا ہی نہیں کے مارکس کیسے آئے؟

    کہیں مارکسسسسسسسسسس؟؟؟؟:00002:
     
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہنا آپ کی دعاؤں نے لگتا ہے منہ پر تھپڑ لگادیا ہے باذن اللہ۔۔ پپیرز توقعات سے بہت اچھے ہوئے بس ابھی رزلٹ کچھ دنوں میں نکلنے والا ہے۔۔۔ بہت بہت شکریہ بہنا۔۔ دعا میں یاد رکھنے کیلئے۔۔۔۔
     
  14. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    واقعی یہ تو بڑا مزے کا لطیفہ بن گیا۔۔۔بھئی اس میں کاغذ تو بھرے ہوتے ہیں بچے تو یہی سمجھیں گے نہ کہ 2 نمبر بٹوا ہے
     
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    حلوہ کون کھا گیا ؟​


    ہمارے گاؤں میں ہمارے گھر کے قریب مسجد ہے۔ سات یا آٹھ سال پرانی بات ہوگی۔ میرے ایک قریبی رشتے دار نے بتایا کہ مسجد میں امام صاحب کیلئے کوئی حلوہ لایا تھا۔ امام صاحب نے حلوہ رکھا تھا تو ایک بندے نے موقع پاکر اس کو خفیہ طریقے سے کھالیا۔ جب مولوی صاحب آیا تو حلوہ نہ پایا۔اب جناب امام صاحب بہت غصہ ہوئے اور لوگوں سے اس طرح گویا ہوئے:



    امام صاحب: حلوہ کون کھاگیا ہے میرا؟

    وہی شخص جس نے حلوہ چھپ کر کھایا تھا وہ بھی موجود تھا۔ امام صاحب کو کہا:

    حلوہ خور: اب جب کوئی کھاگیا ہے تو کیا ہوا۔ جناب بخش دو اس کو۔

    امام صاحب: نہیں بخشتا اس کو !

    حلوہ خور: تو کون سا اپنے ساتھ گھر سے لایا تھا !


    بعد میں پتہ چلا کہ یہی وہ شخص تھا جس نے حلوہ کھایا تھا۔امید ہے مزہ آیا ہوگا آپ لوگوں‌کو۔ چوری بھی کی اور جناب اب اپنے لئے اس کو بخشوانے کی درخواست بھی کررہے ہیں۔ واہ رے واہ !
     
  16. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اپنے گھر میں فون پر باتیں

    ایک اور مزے دار قصہ جو مجھ سے بھولا نہیں جاتا وہ یہ ہے۔ کہ یہاں‌ سعودی عرب میں میرے گھر کے قریب ایک انکل کا دیرہ (بغیر فیملی کے رہنے والے کا گھر) ہے۔ ایک دن میں نے اپنے گھر سے فون ملایا۔ تو دیرے میں فون دو کمروں سے بیک وقت دو ساتھیوں نے اٹھایا۔ میں ابھی بات ہی کرنے والا تھا کہ ایک کمرے کے ساتھی نے کہا:

    السلام علیکم
    دوسرے کمرے والے نے کہا:
    وعلیکم السلام
    پہلے کمرے والا: جناب کیا حال ہے؟
    دوسرے کمرے والا: بالکل ٹھیک جناب
    پہلے کمرے والا: کون مطلوب ہے ؟
    دوسرے کمرے والا: نہیں فون آیا تھا اس لئے میں نے اٹھایا۔
    پہلے کمرے والا: میں نے تو فون نہیں‌ کیا۔
    دوسرے کمرے والا: نہیں یہ فون آیا ہے ۔
    پہلے کمرے والا: ایک منٹ ایک اور ساتھی سے بات کریں۔
    دوسرا ساتھی: ہاں جناب آپ کو کون چاھیے۔


    (یہی کہنا تھا کہ میں‌ہنس پڑا اور وہ ان لوگوں کو قصے کا پتہ چل گیا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے۔ فون میں نے ملایا اور میں خاموش رہا اور وہ جناب اپنے ہی گھر کے دونوں کمروں سے ایک دوسرے کا حال پوچھتے رہے اور پھر جنگ شروع ہوگئی۔۔۔۔
     
  17. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    ہا ہا ہا آپ کے ساتھ تو بڑے اچھے اچھے لطیفے ہوتے ہیں۔۔۔ہمیں جھوٹے لطیفوں کی ضرورت نہیں پڑھ رہی آپکی موجوگی میں۔۔۔اللہ آپکو اسی طرح ہنستا رکھے آمین
     
  18. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    کیمبرج کے زمانے میں علامہ اقبال اور ان کے چند ساتھیوں میں مذہب کے معاملے پر بحث چھڑ گئی۔
    ایک دوست کہنے لگا کہ : یہ کیا بات ہوئی کہ جتنے بھی انبیاء اور رسول آئے سارے ایشیا میں ہی کیوں آئے یورپ میں کیوں نہیں کوئی آیا۔۔۔

    علامہ اقبال نے کہا : کہ اصل میں بات یہ ہےکہ اللہ تعالی اور شیطان نے پہلے ہی اپنے اپنے علاقے چن لیے اللہ تعالی نے ایشیا کو پسند کیا اور شیطان نے یورپ کو اس لیے اللہ کے پیغمبر ایشا میں آئے اور شیطان کے ایجنٹ یورپ میں۔۔۔۔

    یہ سن کر تمام دوست ہنس دیے۔۔۔۔
     
  19. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    زبردست اعجاز بھائی۔۔۔۔
    :tails2:
    یہ تو پھر آپ نے غلطی کی ناں۔۔۔۔انہیں کرنے دیتے اور باتیں۔۔۔یہ لطیفہ اور بھی مزیدار ہوجاتا۔۔۔۔:trampooline4hl:
     
  20. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    السلام علیکم ! ما شاء اللہ بہت اچھا تھریڈ پکڑا ھے ۔ اس میں اپنا ایک واقعہ ایڈ کرنا چا ہوں گا ۔ یوں ہوا کہ میں ایک دفعہ ڈاکٹر کے پاس گیا ۔ ڈاکٹر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم عربی زبان جانتے ھو ؟ میں نے کہا : لا (یہ عربی لفظ ہے اس کا مطلب ہے نہیں)۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں