سچی مسکراہٹیں

ام اقصمہ نے 'لطائف' میں ‏جنوری 29, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    حضرت مولانا محمد داؤد راز رحمۃاللہ علیہ سے ایک نیچری نے کہا :

    “حضرت سنا ہے کہ جہاں کتے ہوتے ہیں وہاں فرشتے نہیں آتے۔اب ہم ہر وقت اپنے ساتھ ایک کتا رکھیں گے ۔اس طرح موت کا فرشتہ ہم تک نہ آ سکے گا۔“

    حضرت نے جواب دیا:“نہیں پھر تمھارے پاس وہ فرشتہ آئے گا جو کتوں کی جان نکالنے پر معمور ہے۔“
     
  2. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    ہا ہا ہا ہا
    زبردست شئیرنگ کی ہے۔۔۔
    لیکن کیا غلطی سے کہـ دیا یا جان بوجھ کر۔۔۔۔؟؟؟
     
  3. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680


    ظاہر ہے اور پھر کونسا آئے گا۔۔۔:00006:

    جیسی صحبت ویسا اثر۔۔۔۔
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    میڈم یا موڈم

    السلام علیکم
    کچھ پانچ چھ سال پرانی بات ہے، ایک دفعہ میں اپنے دوست کی دکان پر گیا جو کمپیوٹر ہارڈوئیر کا کام کرتا تھا۔ دکان کا مالک ایک سعودی تھا جو بہت ہی اچھا مزاج رکھتا تھا۔ اتفاق سے ایک انڈین آیا وہاں پر۔ وہ انڈین مالک کا پرانا دوست لگتا تھا۔ سعودی نے حال وغیرہ پوچھا۔ انڈین عربی میں کچھ موڈم کے بارے میں پوچھ رہا تھا۔ عربی میں اس نے مودم کہا۔ عربی سمجھا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اس کی میڈم (یعنی بیوی) سعودی عرب آگئی ہیں۔ کہنے لگا ماشاءاللہ مدام (میڈم) آگئی۔۔۔ :00025: انڈین نے کہا نہیں نہیں میں موڈم کی بات کررہا ہوں۔
    مجھے بڑا لطف آیا وہاں پر۔۔۔:00002: :00037:
     
  5. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680


    بہت مست ہے۔۔۔[​IMG]

    لیکن عربی نہ سمجھنے والوں کو تو سمجھ نہیں آئی گی ناں یہ بات۔۔۔:sady:
     
  6. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    السلام علیکم ::
    ایک دوست نے اپنے ابو کے دادا ابو کا واقعہ سنایا کہ میرے ابو کے دادا ابو جو کہ نہایت شریف انسان تھے اور بہت ہی سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ایک دفعہ میرے ابو اور اور ان کے دادا جہاز پر بیٹھ کر کہیں جا رہے تھے۔۔۔سفر جاری تھا۔۔۔کہ میرے پردادا ابو کو پیشاب آ گیا وہ اٹھے اور لیٹرین کی طرف گئے ابو بھی ساتھ گئے۔جہاز میں روشنی بہت مدھم ہوتی ہے جب وہ ایک دروازے کے پاس سے گزرنے لگے تو رک گئے اور پیچھے ہٹ گئے کچھ دیر بعد پھر آگے بڑھے اور پھر پیچھے ہٹ گئے تو ابو نے پوچھا کہ آپ آگے کیوں نہیں جاتے؟تو انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی اس آدمی کی جو آگے کھڑا ہے نہ تو گزرتا ہے اور نہ ہی گزرنے دیتا ہے۔ابو نے جب آگے ہو کر دیکھا تو آگے دروازے پر ایک بڑا سارا شیشہ لگا ہوا تھا جس میں اپنا ہی عکس آتا تھا جب ابو نے یہ واقعہ ہمیں سنایا تو ہم بہت ہنسے اور حیران بھی ہوئے کہ اتنے بھی سادے لوگ ہوتے تھے۔۔۔۔
    جب میری دوست نے مجھے سنایا تو میں بھی بہت ہنسی اور حیران ہوئی
    اب میں آپکو سنا رہی ہوں یقینا آپ بھی ہنسیں گے
     
  7. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    ایک مرتبہ ہٹلر اپنی حکومتی گاڑی میں اپنے ملازم کے ساتھ کہیں جا رہا تھا اچانک ایک کتا گاڑی کے نیچے آ کر مر گیا۔
    ہٹلر نے بریک لگائی اور ملازم سے کہا کہ وہ کتے کے مالک کے دروازے پر دستک دے کر کہو کہ ہٹلر سے کتا مر گیا ہے۔۔۔۔چناچہ وہ ملازم نیچے اترا اور دروازے پر دستک دی ،پھر تھوڑی دیر بعد مٹھائی کا ڈبہ لے کر گاڑی میں آن پہنچا۔۔۔۔ہٹلر نے حیران ہو کر پوچھا یہ کیا ہے۔۔۔؟؟
    ملازم نے جواب دیا : میں نے مالک کو بتایا تھا کہ ہٹلر سے کتا مر گیا ،لیکن میرے منہ سے نکل گیا کہ ہٹلر مر گیا ہے ۔۔۔۔ بس اس نے خوش ہو کر مجھے مٹھائی پکڑا دی۔
     
  8. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    کل شام کے وقت امی ہمیں غزوہ بدر کے بارے میں معلومات فراہم کررہی تھیں کہ اپنی بات ختم کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں یہ کہا کہ بچو ! آپ کو معلوم ہے بدری صحابی کون ہیں ؟
    اس لئے کہ وہ جلدی اسلام میں داخل ہوگئے تھے۔ (چھوٹے بھائی نے کہا ۔۔۔ :)
    عربی کی لغہ عامیہ میں بدری کا مطلب ہے جلدی کرنا ۔۔۔
    جبکہ بدری صحابی وہ ہیں جہنوں نے غزوہ بد میں حصہ لیا ۔ جو کہ مقام بدر میں وقوع پذیر ہوا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    آخر ایک لطیفہ تو یاد آ ہی کیا آپ کو بھی۔۔۔۔ :bigsmile:
     
  10. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    زمرد بھائی۔۔۔۔۔(کل شام؟؟)آپ ابھی بچے ہیں جو آپ کی امی آپ کو معلومات فراہم کرتی ہیں۔۔۔۔ویسے سعودیہ میں رہنے والے بچوں کے تو بڑے لطیفے بنتے ہیں۔۔۔
    ہمارے گھر صرصور آ گئے تھے ہم دوائی لگا رہے تھے کیڑے ماار۔۔۔ایک صرصور چل رہا تھا کسی نے اس پر دوائی لگا دی وہ چلتے چلتے مر گیا۔۔۔۔میری چھوٹہ بہن آئی اور بولی:: امی امی صرصور دیوار پر ہی میت ہو گیا ہے۔۔ہم سب اس کی بات سن کر ہنسنے لگے۔۔
     
  11. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    مجھ سے بڑے بھائی کو میری بڑی بہن نے کلاس دوم کے لیے تیاری کروائی تھی انٹری ٹیسٹ کی۔ٹیسٹ کے بعد پرنسپل نے کہا کہ اسے ہم درجہ اول میں لیں گے۔بہن نے پوچھا کیوں تو انہوں نے ٹیسٹ پیپر سامنے کردیا۔
    بہن نے اسکول سے واپس ہوتے ہوئے بھائی سے پوچھا کہ آپکو تو میں نے وہ ساری چیزوں‌کی تیاری کروائی تھی پھر آپ نے غلط کیوں لکھا؟؟

    بھائی نے رازداری سے بہن کے کان میں‌کہا:“اگر صحیح لکھ دیتا تو وہ مجھے کلاس دوم میں لے لیتیں۔“:00006:
     
  12. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    ایک اور گلگلہ۔
    اسکول میں‌ایڈمیشن کے وقت بچوں کا بھی انٹرویو لیا جاتا ہے۔ایک بچے سے انٹرویو لیتے ہوئے پوچھا۔
    what is your name۔
    جواب آیا،

    saad sikundar

    پھر سوال پوچھا

    what is your mother name

    جواب آیا

    shabana sikunder

    اگلا سوال

    what is your father name

    کچھ دیر تک سوچتا رہا اور پھر بولا:“خالی سکندر۔“
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہت خوب بہن!!!!
    پہلے یہ تو بتاؤں کہ صرصور ہوتا کیا ہے۔ اس کو کاکرج کہتے ہیں انگریزی میں (لفظی ترجمہ تو یہ ہے : Red Bag)اور یہ صرصور عربی کا نام ہے۔ اردو میں اس کو لال بیگ کہتےہیں۔ یہاں پر بعض بھائی اور بہنیں سعودی عرب سے تعلق نہیں رکھتے۔
    اچھا آپ کی بات سے ایک اور لطیفہ یاد آیا۔
    ہمارے ابو کے ایک دوست ہیں جو گھر کے قریب رھتے ہیں انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ عربی میں لال بیگ کو کیا کہتے ہیں ؟ میں نے کہا صرصور بولے کیا کیا سسرال۔۔۔۔۔
     
  14. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہت خوب دلکش سسٹر۔۔ آپ کے لطیفے بہت ہی میٹھے میٹھے ہوتے ہیں بس اگر آپ سبز رنگ کا فونٹ استعمال کریں تو پھر بات ہی کیا ہوگی۔
    اچھا مجھے آپ کے لطیفے سے اور لطیفے یاد آئے

    اہل ایمان پر کفر کا فتوی​

    ہمارے ایک دوست کے بھائی جو نہایت ہی نالائق ہیں ساتویں جماعت کا اسلامیات کا امتحان دیا تو وہ فیل ہوگیا۔ اور فیل ہونے کا سبب کیا تھا ؟؟؟؟ جناب ۔۔۔ وہ سبز مفتی بننے کی کوشش میں مارا گیا۔
    میں نے جب پیپر دیکھا تو میں نے کہا کہ اس کو اردو نیوز میں بھیج دیتے ہیں 100 ڈالر ملیں گے انعام میں 50 تیرے اور 50 میرے۔
    جناب اسلامیات کے پپیر میں سوال تھا:

    اہل ایمان سے مراد کون ہیں ؟
    جواب: اہل ایمان کافر ہیں۔ اہل ایمان نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور اور۔۔۔۔ پتہ نہیں کیا کیا لکھا۔۔۔۔

    الشرک ہوٹل
    یاد رہے کہ یہ وہی سٹوڈنٹ ہیں جن کو ابو نے کہا کہ جاؤ بیٹا الشرق ہوٹل سے کھانا لاو۔۔ تو اس نے جواب میں کہا کیا ابو کونسے ہوٹل سے الشرک ہوٹل سے۔ اس کے ابو نے مجھے کہا کہ ذرا اس کی بات سننا۔ پھر اس کو کہا کہ بولو کون سے ہوٹل سے کھانا لانا ہے۔ کہا الشرک ہوٹل سے۔

    ریاض​

    اس کے علاوہ اس سٹوڈنٹ نے انگریزی کے پیپر میں لکھا تھا کہ Riyadh is the largest country in Saudi Arabia

    محمد علی جناح یا علامہ اقبال
    اس کے علاوہ اس کا ایک اور کارنامہ یہ ہے کہ اردو میں مضمون محمد علی جناح پر تھا لیکن اس نے علامہ اقبال پر ختم کیا تھا وہ کس طرح ؟

    قائداعظم پاکستان کے بانی تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے دوست علامہ اقبال تھے وہ فلاں جگہ پیدا ہوئے ۔ ان کو پاکستان کا شاعر کہا جاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ اور بالاخر محمد علی جناح کا مضمون علامہ اقبال پر ختم ہوا۔

    الو بولنا

    اردو کے الفاظ جملے میں الو بولنا پر اس کا جملہ ملاحظہ ہو

    ابو بولتا ہے کہ (فلاں) اچھا لڑکا ہے۔

    Colin Powell & George Bush
    اس کے علاوہ وہ Colin Powellکو Colin Power اور George Bush کو John Bush بھی کہتا تھا۔

    Administrator

    اور خاص بات یہ ہے کہ ایک دن میں نے اس کو کمپیوٹر کا ایڈمن بنایا اپنے گھر میں تو بڑا خوش ہوا لیکن میں نے جلد اس سے اس کے کمپیوٹر کے اختیارات چھین لیے اور اسے لیمیٹڈڈ یوزر بنایا۔ میں جب بھی ان سے ملتا تو کہتا یار مجھے کمپیوٹر کا Headministrator بنا۔۔۔
    اس کے بعد سے اس کا نام ہی Headministrator پڑا ۔ ایک دن اس کے ابو باہر ملے تو کہا کہ جاؤ Headministrator سے کہو کہ مٹھائی لائے کیوں کہ وہ فیل ہوچکا ہے پپیر میں اور اپنا رزلٹ نہیں لایا۔

    تو یہ تھے صرف ایک شخصیت کے لطیفے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    ہاہاہاہاہاہاہا آپ کے ہر لطیفے نے ہنسا ہنسا کر پیٹ میں درد کر دیا۔۔۔

    جزاک اللہ خیر
     
  16. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    بہت خوب ۔۔۔ :haha:

    جاری رکھیے ۔۔۔:funnyplate:
     
  17. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    ارےےےےےےےےے:00021:


    میں نے کونسا لطیفہ سنا دیا جس پر بہت خوب کہا آپ نے۔۔۔۔۔:00006:

    آہو۔۔۔:00008:
     
  18. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    تو شرک کررہا ہے

    ہمارے ایک دوست کی نانی مکہ آئیں تو وہ ان سے ملنے گیا۔ میرے اس دوست نے کہا کہ ہوٹل میں ہم کھانا کھا رہے تھے تو میں نے گوشت اس لئے نہیں کھانا چاہا کہ صفائی کا کچھ نہیں پتہ۔ اس پر اس کی نانی غصہ میں آئی اور کہا کہ تو گوشت کیوں نہیں کھا رہا ہے تو شرک کررہا ہے۔۔۔
    مجھے بڑا مزہ آیا اس لطیفے پر۔ اتنی جلدی شرک کا فتوی ٹھونس دیا۔ کیا کہیں ہم بزرگوں کا۔۔۔
     
  19. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892

    :00006: :00006: :00006:

    یہ بات تو قابل برداشت ہے لیکن کیا آپ یقین کرینگے کہ حرم کا طواف کرتے ہوئے ایک صاحب کے پاس کال آئی اور وہ فون پر طواف کے ساتھ ساتھ بات بھی کر رہے تھے اور ساتھ میں‌جس ساتھی سے بات ہو رہی تھی اسے کہہ رہے تھے کے داتا دربار جاؤ تو میرے لیے بھی دعا کرنا کہ میں ساتھ خیریت کے واپس آجاؤں۔
     
  20. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ارے بہنا آپ کی بات سے ایک اور بات باہر نکل کر یاد آئی۔
    یہاں پر میرے ایک انکل ہیں جو پہلےشیعہ تھے لیکن سعودی عرب میں آکر صحیح العقیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ رشتہ دار مدینہ آئے تھے۔ ایک رشتہ دار کی بیوی بھی ساتھ تھی ۔ وہاں پر ان کی بیوی کا ان سے رابطہ کٹ گیا اور اس کی بیوی ادھر ادھر کی ٹھوکریں کھاتی رہی۔ بعد میں مشکل سے ملی۔ تو خاوند نے پوچھا کہ جب تم خطا ہوگئی تھی تو تم نے کیا کیا ؟ کہا جی میں نے پاکستان کے فلاں مزار کے پیر کو پکارا کہ میری مدد کرو۔ اس کے خاوند نے پوچھا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر (مبارک) یہاں تھی تو تم نے ان کو کیوں نہیں پکارا۔ جواب میں کہا:
    جی پیر بابا تو پشتو جانتے تھے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پشتو تو نہیں آتی تھی اس لئے ان کو نہیں پکارا۔
    تو یہ حالت ہے ہمارے بڑوں کی۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں