کچن کی حفاظتی تدابیر

Ishauq نے 'صحت و طب' میں ‏فروری 1, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
    گھروں میں ھونے والے حادثوں میں زیادہ تعداد کچن سے متعلقہ ہوتی ھے۔ سیفٹی کا پہلا اصول یہ ھوتا ھے کہ یقین کر لینا چاہیے کہ ھر حادثے سے بچاؤ ممکن ھے۔ (اللہ کی مدد سے)۔ مگر اس کے لیے تدابیر ضروری ھیں۔ کہ ایسی نوبت ھی نا آئے کہ خدانخواستہ کوئی حادثہ رونما ھو۔
    ان کچھ بنیادی تدابیر یہ ھیں:

    1۔ گیس لیکج کو جانچنے کے لیے آلات لگوائیں جائیں۔ لیکج کی صورت حال میں یہ آلارم مہیا کرتے ھیں۔ اس صورت میں کچن میں نہ جائیں اور نہ ھی کوئی برقی آلات آن کریں۔ محفوط جگہ پر رہتے ھوئے گیس کا والو بند کرین۔ اور دروازے کھڑکیاں کھول دیں۔ اگر کوئی آلہ نھی ھے (جیسے کہ پاکستان میں اس کا رواج نہی ھے) تو جب بھی کچن میں جائیں تو پہلے گیس کی بو وغیرہ کو محسوس کریں۔ اگر سب نارمل ھو تو پھر کوئی لائیٹ آن کی جائے۔

    2۔ گیس کے چولہے بچون کی پہنچ سے دور رکھے جائیں۔

    3۔ اکثر خاتون خانہ گرم برتن کو جلتے چولہے پر سے اپنے پلو یا چادر کی مدد سے اتارتی ھیں یہ انتہائی خطرناک ھے۔ اس کے لیے کوئی الگ سےفائر پروف کپڑا رکھا جائے یا اس مقصد کے دستانے مل جاتے ھیں۔

    4۔ گرم ابلتے ھوئے تیل یا گھی میں کوئی بھی چیز خصوصاً پانی نا ڈالا جائے۔

    5۔ اگر خدانخواستہ کچن میں آگ لگ جائے تو دیکھیں کہ آپ اس کو کنٹرول کر سکتے ھیں یا نہی، اگر کر سکتے ھین تو اس پر کوئی کمبل وغیرہ ڈال دیں۔ اگر کنٹرول سے باہر ھو تو مدد کے لیے کال کریں۔ آئل کو لگی آگ پر پانی نہ پھینکا جائے۔ آگ کی صورت مین بجلی کی سپلائی منقطع کر دین۔

    6۔ آگ پکڑنے والی اشیاء کو جلتے چولہے سے 3 فٹ دور رکھیں۔

    7۔ جلتے چولہے پر کوئی چیز بغیر نگرانی نہ چھوڑی جائے۔

    8۔ اگر خدانخواستہ کوئی آگ سے متاثر ھو جائے تو گھبرائیں نہیں، آپ ھوش و حواس مین رھتے ھوئے کسی کی اور اپنی جان بچا سکتے ھین۔ جلتے کپڑوں کو الگ کر دین ۔متاثرہ کو فوراً پانی کے شاور کے نیچے کم سے کم 15 منٹ تک کھڑا کر دیا جائے۔ اس کے بعد ڈاکٹر کو دکھایئں۔

    9۔ خطرناک کیمیکل اور ادویات کچن میں مصالحہ جات کے ساتھ نہ رکھیں، تاکہ غلطی کا احتمال نہ رھے۔

    10۔ بچون کے ہاتھ میں ماچس نہ دیں۔

    11۔ بچوں کو کوئی تیز چھری نہ دیں۔

    12۔ فرش ھمیشہ صاف ستھرا اور خشک ھو تاکہ پھسلنے سے بچا جا سکے۔

    13۔ کچن میں اگر کوئی چیز اوپر بلندی سے اٹھانا مقصود ھو تو اس کے لیے مناسب سیڑھی استعمال کی جائے۔ کوئی نا ھموار یا کمزور چیز پر کھڑے نہ ھوں۔

    14۔ اگر ھو سکے تو کچن میں آگ بجھانے کے آلات ضرور رکھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • اعلی اعلی x 1
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ہمم واقعی آپ سے اچھے تبصرے کچن کے اوپر کوئی نہیں کر سکتا جناب
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    اپنا بچاؤ خود کرنا پڑتا ھے ۔ ابتسامیہ
     
  4. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    شئیر کرنے کا تھینکس
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جراک الله خیرا
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔ بہت مفید۔ بھائی زلزلے کے بارے میں بھی کچھ لکھیے۔
     
    • متفق متفق x 1
  7. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ان شاءاللہ ضرور. میں اس بارے میں سوچ ہی رہا تھا. بس ایک ہفتہ بعد فرصت ملنے پر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں