جنت کا بازار:

ام احمد نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏فروری 20, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (إِنَّ فِی الجَنَّةِ لَسُوقًا یَاتُونَہَا کُلَّ جُمُعَةٍ، فَتَہُبُّ رِیحُ الشِّمَالِ فَتَحثُو فِی وُجُوھِھم وَثِیَابِہِم، فَیَزدَادُونَ حُسنًا وَجَمَالاً، فَیَرجِعُونَ إِلٰی أَھلِیہِم وَقَدِ ازدَادُوا حُسنًا وَجَمَالاً، فَیَقُولُ لَہُم أَھلُوھم: وَاللہِ لَقَدِ ازدَدتُّم بَعدَنَا حُسنًا وَّجَمَالاً، فَیَقُولُونَ: وَأَنتُم وَاللہِ لَقَدِ ازدَدتُّم بَعدَنَا حُسنًا وَّجَمَالاً) (رواہ مسلم، کتاب الجنۃ، باب فی سوق الجنۃ: 2833)

    "جنت میں ایک بازار ہو گا جہاں وہ ( یعنی اہل جنت ) ہر ہفتے آئیں گے۔ شمال کی جانب سے ایک ہوا چلےگی جو ان کے کپڑوں اور چہروں پر مٹی ڈالےگی۔ (یاد رہے کہ کہ جنت کی مٹی کستوری ہو گی) اس سے ان کے حسن وجمال میں اور اضافہ ہو جائےگا۔ وہ اپنی بیویوں کے پاس لوٹیں گے جبکہ ان کے حسن وجمال میں اضافہ ہو چکا ہوگا تو وہ ان سے کہیں گی: اللہ کی قسم! آپ یہاں سے جانے کے بعد اور حسین وجمیل ہو گئے ہیں۔ تو وہ کہیں گے: اور تم بھی اللہ کی قسم! ہمارے جانے کے بعد اور خوبصورت ہو گئی ہو۔"

    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:

    "اہل جنت (ایک دوسرے سے)کہیں گے: چلو بازار کی طرف چلیں۔ پھر وہ کستوری کی سرزمین کی طرف جائیں گے اور جب اپنی بیویوں کی طرف لوٹیں گے تو کہیں گے: ہمیں تم سے وہ خوشبو آ رہی ہے جو پہلے تم سے نہیں آ رہی تھی! تو وہ کہیں گی: اور آپ بھی اس خوشبو کے ساتھ واپس لوٹے ہیں جو ہم سے جدائی کے وقت آپ سے نہیں آرہی تھی۔" (رواہ ابن أبی الدنیا وصححہ الألبانی)

    اللھم اجعلنا منھم ۔۔۔آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    سبحان اللہ
    اللہ تعالی ھم سب مسلمانوں کو اپنی رحمت سے جنت الفردوس میں اعلی مقام دے آمین یا رب العالمین
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    آمین
     
  4. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا یا اختی.
    اللھم اجعلنا منھم ۔۔۔آمین یا رب العالمین
     
  6. محمد

    محمد Guest

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2009
    پیغامات:
    50
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں