اردو مجلس پر کتب کی یونیکوڈائزنگ

اہل الحدیث نے 'اردو یونیکوڈ کتب' میں ‏فروری 23, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    جیسا کہ کل کی گفتگو سے کچھ احباب کو علم ہو چکا ہو گا کہ ہم کچھ کتب کی کمپوزنگ کا کام شروع کرنے جا رہے ہیں تاکہ افادہءِ عام کے لیے انہیں پیش کیا جا سکے۔ اس حوالے سے فاروق بھائی کی ذمہ داری نمازِ نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں کمپوز کرنے پر لگائی گئی ہے۔ جسے ڈاکٹر سید شفیق الرحمن نے لکھا ہے اور اس کی تحقیق و تخریج فضیلۃ الشیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ سے منسوب ہے۔
    امید ہے فاروق بھائی اس ذمہ داری کو کما حقہ انجام دیں گے۔ ان شاء اللہ

    کتاب کا پی ڈی ایف ربط یہ ہے

    نمازِ نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 23, 2013
  2. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    جزاک اللہ خیر
     
  3. مسلم

    مسلم Guest

    اہل الحدیث‌بھائی،
    کیا اس کتاب کی کمپوزنگ شروع ہو چکی ہے؟ اور کن کتب پر کام ہو رہا ہے؟
    دراصل ہم بھی محدث فورم کے تحت کچھ کتب یونیکوڈ کروا رہے ہیں۔ فی الحال جو کتب ٹائپنگ ہو رہی ہیں، وہ یہ ہیں:

    1۔ قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ
    2۔ اسلام پر چالیس اعتراضات کے عقلی و نقلی جوابات از ڈاکٹر ذاکر نائک
    3۔ کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے والد تھے؟

    اسی طرح ابھی کوئی ہفتہ بھر قبل نماز نبوی کے اسی ایڈیشن پر کام شروع کرنے کا ارادہ کیا تھا اور کچھ اراکین کو کام بھی دیا تھا۔ معلوم نہیں کوئی کام ہوا یا نہیں۔ لیکن کیا کوئی ایسی صورت بن سکتی ہے کہ ہم ان کتب سے آگاہ رہ سکیں‌جو آپ ٹائپ کر رہے ہیں‌اور آپ ان کتب سے آگاہ ہو سکیں‌جو ہم ٹائپ کر رہے ہیں۔ تاکہ ایک ہی کتاب پر ڈبل محنت نہ ہو۔؟ کوئی تجویز ہو تو بتائیں پلیز۔
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    سب سے پہلے تو مسلم بھائی کو السلام علیکم اور خوش آمدید

    بقول شاعر

    کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں​

    اس پر فاروق بھائی نے کام شروع کرنے کا کہا تھا۔ تازہ ترین سٹیٹس تو وہ ہی بتلا سکتے ہیں

    اس کے علاوہ جہاں‌تک کتب سے باخبر رہنے کا تعلق ہے تو میں یہاں‌مجلس پر تھریڈ شروع کر دیتا ہوں۔ آپ جو بھی کتاب کمپوز کرنے جائیں ، اس کا نام یہاں‌لکھ دیں۔ اسی طرح میں‌ بھی کرتا جاؤں گا ان شاء اللہ۔ اس طرح ڈبل ٹائپنگ سے بچا جا سکتا ہے۔
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    السلام علیکم !
    متفق ۔ یہ تجویز صحیح ہے ۔ اہل الحدیث بھائی آپ ایک تھریڈ اسی سیکشن میں شروع کردیں ۔ اور اسی کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں ۔ بارک اللہ فیک
     
  6. مسلم

    مسلم Guest

    شکریہ بھائی جان۔۔۔اللہ تعالیٰ‌آپ کو خوش رکھیں!
    مجلس پر تھریڈ شروع کر دیجئے۔ میں ان شاء‌اللہ یہاں‌تازہ ترین اپ ڈیٹس دیتا رہوں‌گا۔
    دراصل اس وقت ایک ایپلی کیشن بنا رہے ہیں، جس سے آن لائن ٹائپنگ کا کام آسان بنایا جا سکے۔
    ابھی تجرباتی مراحل میں ہے، کامیابی ہوئی تو یہاں بھی شیئر کروں‌گا تاکہ سست ٹائپ کرنے والے حضرات بھی تھوڑا بہت حصہ ڈال سکیں۔

    بھائی، ایک دھاگا ایسا بھی بنانا ہے، جس میں‌ان تمام کتب کے نام بمعہ لنکس اکٹھے کئے جا سکیں‌جو یونیکوڈ‌میں‌دستیاب ہیں۔ یہاں‌مجلس پر بھی ایسا مواد کافی بکھرا پڑا ہے اور دیگر فورمز اور سائٹس پر بھی اس ضمن میں کام ہوا ہے۔ ایسی کوئی جامع فہرست مل جائے تو کتاب کے انتخاب میں‌بھی سہولت رہے گی۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    ویسے تو سیکشن '' اردو یونیکوڈ کتب '' میں تمام یونیکوڈ کتب کے نام بمعہ لنکس تھریڈز کی صورت میں موجود ہیں البتہ کچھ کتب کی صحیح طریقہ سے پروف ریڈنگ نہیں‌ہو سکی ۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس میں بہتری لائی جائے گی ۔
     
  8. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    السلام علیکم

    اردو مجلس پر کتب کی یونیکوڈائزنگ کے حوالے سے کام جاری ہے۔ جو کتاب بھی کمپوز ہو رہی ہو گی، اس کا تذکرہ یہاں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ

    فاروق بھائی: نمازِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم از ڈاکٹر شفیق الرحمن زیدی
    نصر اللہ بھائی: اصطلاحات المحدثین از سلطان محمود محدث جلالپوری رحمہ اللہ
    ابو عبیدہ بھائی: تفہیم الاسلام از مسعود بی- ایس- سی
    نظرۃ النعیم از کبار علمائے عرب
    آزاد بھائی: مراۃ البخاری از حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ
    درس صحیح بخاری از حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ
    نعیم یونس بھائی: مختصر صحیح مسلم
    از امام حافظ زکی الدین عبدالعظیم المنذری رحمہ اللہ ترجمہ محمد عیسیٰ فاضل اسلامیہ یونیورسٹی اسلام آباد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    تھریڈ یہاں موجود ہے
     
  10. مسلم

    مسلم Guest

    درج ذیل کتب محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے تحت زیر تکمیل ہیں:

    1۔ قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ
    2۔ اسلام پر چالیس اعتراضات کے عقلی و نقلی جوابات از ڈاکٹر ذاکر نائک
    3۔ کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے والد تھے؟
    4۔ اسلام کیا ہے؟ از شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب
     
  11. مسلم

    مسلم Guest

    فاروق بھائی،
    ازراہ کرم کچھ بتا سکیں گے کہ نماز نبوی کی ٹائپنگ کا کام شروع ہو چکا ہے یا ابھی نہیں ہوا؟
    دراصل یہ کتاب ایک بندے کے لئے ٹائپ کرنا آسان نہیں ہے۔ اور اس کی اہمیت کی بنا پر اس کا ٹائپ ہونا بھی ضروری ہے۔
    اگر اس بارے میں کچھ اپ ڈیٹ دے سکیں تو ان شاءاللہ مل جل کر جلدی ٹائپنگ مکمل کی جا سکتی ہے۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    وعلیکم السلام ورحمہ اللہ و برکاتہ
    مکتبہ اسلامیہ سیکشن میں پورا موضوع تھا اردو مجلس پر اب تک مکمل اور جاری پراجیکٹس کا، میں نے اس میں تھریڈ اور ٹائپ کرنے والے رکن کے پروفائل روابط سمیت فہرست بنائی تھی۔ بعد میں اسی کی بنیاد پ ر یونیکوڈ کتب سکشن میں موضوعات منتقل ہوئے۔
    مکمل منصوبوں کی فہرست
    URDU MAJLIS FORUM
    اس میں اب فاروق بھائی کی ٹائپ کردہ حصن المسلم اور ماہا جواد سسٹر کی ٹائپ کردہ صحابیات پر کتاب شامل کر لیں۔ مکمل ہے۔
    جاری منصوبوں کی فہرست ارم سس، یا عکاشہ بھائی سے پوچھ لیں۔
    اہل الحدیث بھیا ، نئی کتب شروع کرنے سے پہلے الرحیق الختوم اور مقام صحابہ جو جاری ہیں ان کو مکمل کروا لیں۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    اس موضوع پر اس سےکوئی بہتر کتاب منتخب کی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر حمیداللہ کی کتابوں میں سے کوئی لے لیں۔
     
  14. مسلم

    مسلم Guest

    جی دراصل یہ کتاب تو بس ٹائپنگ سسٹم پر تجربات کے لئے منتخب کی تھی۔ اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اس میں‌عربی عبارات کم ہیں۔ تاکہ وہ یوزرز جو عربی ٹائپ کرنے میں‌دقت محسوس کرتے ہیں، بآسانی ٹائپ کر سکیں۔

    فی الحال ہم بھی نئی کتب ڈھونڈ رہے ہیں، معیار یہ ہے کہ:
    1۔ سلفی عالم کی اہم کتاب ہو۔
    2۔ عربی عبارات کم سے کم ہوں

    اگر آپ ڈاکٹر حمید اللہ کی کوئی ایسی کتاب ریفر کر دیں تو اس پر کام شروع کرتے ہیں۔ اسلام پر 40 اعتراضات والی کتاب تو فقط ٹیسٹنگ کے دوران ہی پچاس فیصد سے زائد ٹائپ ہو چکی ہے۔ اور ابھی ہم تین چار لوگ ہی ٹیسٹنگ کر رہے ہیں۔ پبلک لانچ کے بعد ان شاء اللہ زیادہ یوزرز ہوئے تو وقت نہیں لگے گا۔

    نماز نبوی کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، کہ واقعتاً ابھی کام شروع ہوا ہے یا نہیں۔ اگر اس بارے میں احباب فاروق بھائی سے اپ ڈیٹ لے کر آگاہ کر دیں تو مشکور رہوں گا تاکہ یہ اہم کام جلد از جلد تکمیل تک پہنچ سکے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
     
  15. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    جزاک اللہ خیرا آپا جی۔ آپ کا توجہ دلانے کا شکریہ۔ اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں‌پر کام شروع کرتے ہیں ان شاء اللہ۔ان کتب کے حوالے سے آپ سے صرف اتنی مدد درکار ہے کہ یہ بتلا دیں کہ کیا کمپوز ہو گیا ہے اور کیا کیا کمپوز کرنا ہے؟
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    دونوں کی فہرستوں والے موضوع میں مکمل ہو جانے والے کام کے روابط موجود ہیں ،
    مقام صحابہ پر کچھ نامکمل کام بھی ہے جس کی پروف ریڈنگ باقی تھی ۔ اس کا عکاشہ بھائی سے معلوم کر لیں ۔ مسئلہ عربی ٹیکسٹ کا تھا ۔ اردو ٹائپنگ زیادہ ہو چکی ہے ۔
     
  17. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    السلام علیکم۔
    آپا جی ایک گزارش ہے کہ آپ کے مہیا کئے گئے اردو مجلس کے اکثر روابط میں‌کھولنے سے قاصر ہوتا ہوں۔ معلوم نہیں کیا مسئلہ ہے۔ آپ ربط دینے کا طریقہ کار پر ایک بار غور فرما لیں۔ شاید پوسٹ کا ڈائریکٹ ربط دے دیا جاتا ہے جب کہ ہم لوگ پوسٹ اوپن کر کے اس کا ربط کاپی پیسٹ کر کے دیتے ہیں
     
  18. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,310
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    میں نے ایک چھوٹے سے مگر جامع کتابچے '' سنت نبوی پر عمل واجب اور اس کا انکار کفر ہے '' کو اردو یونیکوڈ کی شکل دی ہے
    اس کے مصنف علامہ بن باز رحمہ اللہ ہیں کیا اسے میں مجلس میں اردو یونیکوڈ کتب سیکشن میں پوسٹ کر سکتاہوں ؟
    بعد میں تلاش کرنے پر مجھے یہ کتابچہ پی ڈی ایف میں بھی مل گیا


    سنت نبوی پر عمل واجب اوراس کا انکار کفر ہے​

     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جی بلکل یونیکوڈ سیکش میں‌پوسٹ کر سکتے ہیں ۔ کس طرح پوسٹ کرنا ہے ،اس کے لیے سابقہ پوسٹس کیے گئے تھریڈز سے بھی مدد لے سکتے ہیں
    اردو یونیکوڈ کتب - URDU MAJLIS FORUM
     
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ!
    محترم ! جن روابط کے لنک آپ کو ارسال کیے گئے تھے ، دراصل وہی روابط ہیں جو ام نورالعین بہنا نے مہیا کیے تھے ۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں