تو سب کا مالک، سب کا خدا تو

Ishauq نے 'مجلس اطفال' میں ‏مارچ 5, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612

    تو سب کا مالک
    سب کا خدا تو

    بے آسرا ہم
    اور آسرا تو

    بندوں پہ شفقت
    ہے کام تیرا

    لیتے ہیں ہر دم
    ہم نام تیرا

    تو نے بنائی
    یہ ساری دنیا

    یہ خوب صورت
    یہ پیاری دنیا

    حیوان انساں
    تو نے بنائے

    شہر اور بیاباں
    تو نے بسائے

    روشن کیے ہیں
    تو نے یہ تارے

    یہ ننھے ننھے
    یہ پیارے پیارے

    باغوں میں تو نے
    پودے اگائے

    پھول اور پھل سب
    تو نے بنائے

    تو نے سمجھ کو
    بڑھنا سکھایا

    لکھنا سکھایا
    پڑھنا سکھایا

    ہےعام سب پر
    احسان تیرا

    اختر کو یارب
    ہے دھیان تیرا​



    اختر شیرانی
     
  2. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    چھوٹی بحر کی خوبصورت حمد

    ما شاء اللہ

    اچھا انتخاب کر پر مبارکباد قبول کریں
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خيرا
     
  4. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    جزاک الله خیرا
     
  5. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [font="al_mushaf"]ماشاء اللہ
    بھائی آج کل طبیعت شعر و سخن پر آمادہ نظر آتی ہے
    لگتا ہے ساجد بھائی سے ملاقات ہوئی ہے آپ کی ؟
    [/font]
     
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ابتسامیہ
    آدھی آدھی ملاقات کئی مرتبہ ھو چکی ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر پوری ملاقات کی ابھی تک سعادت نصیب نہی ھوئی ۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بے آسرا ہم
    اور آسرا تو

    بالکل درست ۔ جزاک اللہ خیرا ۔ مجلس اطفال کا موضوع ہے ۔
     
  8. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    بہت اچھی نظم ہے -
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں