بحیرہ احمر میں ایرانی اسلحہ بردار جہاز کی نقل و حرکت

زبیراحمد نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مارچ 30, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    العربیہ ڈاٹ نیٹ -
    شامی اپوزیشن ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایران کا اسلحہ سے لدا بحری جہاز بحیرہ احمر میں محو سفر ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق یہ جہاز آئندہ چند گھنٹوں میں نہر سویز سے گزرے گا۔ میری ٹائمز ایجنسیز کی نظروں میں دھول جھونکے کی خاطر اس جہاز پر تنزانیہ کا پرچم لہرا رہا ہے۔

    حکومت مخالف شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کا روٹ میپ ترکی کو اگلی منزل ظاہر کر رہا ہے تاہم اس کے باوجود اسلحہ سے لدے سے اس جہاز کا طرطوس بندرگارہ جانے کا کوئی ارادہ دکھائی نہیں دیتا۔

    اس سے قبل امریکی اخبار 'واشنگٹن پوسٹ' نے بتایا تھا کہ جریدے کو ملنے والی اطلاعات سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ایران، شام میں سرکاری فوج کے لئے اپنی انٹلیجنس اور فوجی سپورٹ میں اضافہ کر رہا ہے تاکہ شامی حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو کچلا جا سکے۔

    اخبار نے امریکی انٹلیجنس رپورٹس تک رسائی رکھنے والے تین اعلی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے شامی صدر بشار الاسد کے لئے اپنی فوجی اور دوسری امداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق دمشق کے لئے ایرانی امداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس امداد میں زیادہ وہ چیزیں فراہم کی جا رہی ہیں جنہیں عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اخبار نے اس اشیاء کو 'مہلک امدادی اشیاء' کا نام دیا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی انٹلیجنس اطلاعات میں بتایا ہے ایرانی حکام کے دمشق کے دورے روزمرہ کا معمول ہیں۔ نیز شام میں سرکاری فوج کے ساتھ آپریشن میں شریک ایرانی کے زخمی ہونے کی اطلاعات میڈیا کی زنیت بن چکی ہیں۔
    اشاعت: ہفتہ 18 جمادی الاول 1434هـ - 30 مارچ 2013م
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  3. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    ان شاء اللہ عنقریب ہی شام میں‌ صحیح‌ اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی۔
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    انشااللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں