ماں کے حوالے سے بیٹی کے فرائض

Innocent Panther نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 21, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    ماں کے حوالے سے بیٹی کے فرائض

    سوال :- میں پوچھتی ہوں کہ ایک بیٹی پر اپنی ایسی ماں کے حوالے سے کیا فرائض عائد ہوتے ہیں جو اکثر بیشتر غصے میں آجاتی ہے اور بلا سبب اسے جھڑکیاں اور گالیاں دیتی ہے جب ایسا بار بار ہوتا ہے تو لڑکی کو اس سے بڑی مایوسی ہوتی ہے اسے اپنی ناقدری کا احساس ہوتا ہے اور گمراہ کن خیالات اس کے ذہن میں آنے لگتے ہیں ؟


    جواب :- ہر بچے کو خواہ وہ بیٹی ہو یا بیٹا ہو اپنے والدین کا نہایت فرمانبردار فرض شناس اور انکے لئے بے حد خلیق و مہربان ہونا چاہیے حتى کہ اگر والدین بچے کے لئے بلاوجہ سخت رویئے کا اظہار کریں تب بھی بچے کو اپنے والدین کی اطاعت کرنی چاہیے اسے اپنے والدین کا ہمیشہ احترام کرنا چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں -

    اسکے ساتھ ساتھ میں یہ بھی کہنا چاہونگا کہ والدین کو بھی اپنے بچوں کے ساتھ نرمی اور محبت کا سلوک کرنا چاہیے انھیں بچے کو سمجھنا چاہیے اور انھیں یہ احساس کرنا چاہیے کہ انکے بچے کی ضروریات اور انکے اپنے بچپن کی ضروریات میں فرق ہے وقت کے ساتھ ساتھ قدریں اور معیار تبدیل ہو جاتی ہیں - بعض اوقات والدین غیر ضروری طور پر بچے کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں اگر نوبت جسمانی سزا تک نہ پہونچے تو بچے کو بدسلوکی کو صبر کے ساتھ برداشت کر لینا چاہیے جب والدین کے غیر معقول سلوک کی وجہ سے والدین کا احترام کرنا دشوار ہو جائے اور پھر بھی بچہ والدین کا احترام کرتا رہے تو الله تعالى اسے اس عمل کا بہترین اجر عطا کرینگے -

    اگر کسی کے والدین جلدی طیش میں آجاتے ہیں تو بچے کو چاہیے کہ ایسی صورت حال پیدا ہونے ہی نہ دے لیکن اگر پھر ابھی ایسا ہو جائے تو بچے کو چاہیے کہ اچھے طریقے سے بات کرے اچھا رویہ اپنائے اور جوابا نقطہ چینی سے گریز کرے اس طرح نہ صرف اسکی گھریلو زندگی خوشگوار ہو جائيگی بلکہ اسے الله تعالى جل شانہ کی طرف سے اجر عظیم ملیگا -

    (هدية الوالدين للحافظ مبشر حسين حفظه الله سے اقتباس صفحہ 87 و 88 )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں