غداری کیس: نگران حکومت کا پرویز مشرف کیخلاف کارروائی سے انکار

عطاءالرحمن منگلوری نے 'خبریں' میں ‏اپریل 22, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,494
    اسلام آباد (دنیا نیوز) نگراں حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی سے انکار کر دیا۔ وفاق نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔عدالت نے مشرف کے وکلا کی موکل سے ملاقات کرانے کا دوبارہ حکم دیدیا۔

    اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ کے روبرو وفاق کی طرف جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل سکس کے تحت کارروائی نہیں کر سکتی کیونکہ اس آرٹیکل کے تحت کارروائی اس کے مینڈیٹ میں نہیں آتی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارلیمانی روایت رہی ہے کہ نگران حکومت خود کو روزانہ کے معاملات تک محدود رکھے اور اسے ایسے متنازعہ اقدام لینے سے گریز کرنا چاہیے جن کا آنے والی حکومت ازالہ نہ کر سکے۔ اس لیے نگراں حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سمیت کچھ معاملات اگلی حکومت کیلئے چھوڑ دیے ہیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ آرٹیکل چھ پر کارراوئی کے معاملے میں ویسے بھی کوئی جلدی نہیں۔ الیکشن میں صرف بیس دن باقی رہ گئے ہیں نگران حکومت نے ملک بھر میں بیس ہزار امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنی ہے جس کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ عدالت نے عبوری حکم میں کہا کہ وزارت داخلہ نے بتا دیا ہے کہ اس نے سنگین غداری کے مقدمے کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی اور سینیٹ کی قرارداد کے سوا سال بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ عدالت نے پرویز مشرف کے تینوں وکلا کو اپنے مؤکل سے ملاقات کی سہولت دینے کا حکم دوبارہ جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    شیئرنگ کا شکریہ بھائی
     
  3. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,445
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,687
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جس بندہ کی گارنٹی سعودی عرب کا شاھ دے اس کو تو کسی کیس میں پھنسانا مشکل ہے یہ تو کچھ بھی نہیں جب شاھ ، شریف کو پھانسی کے پھندے سے نکلواسکتا ہے تو یہ تو اس کے بائيں ہاتھ کا کام ہے۔
    آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ :00005:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں