نعت شانِ نبی میں لکھتا ہوں ہر لفظ پُر شکوہ

رفی نے 'حمد و نعت' میں ‏مئی 12, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    شانِ نبی میں لکھتا ہوں ہر لفظ پُر شکوہ


    نعت

    جس دل میں حق پہ مرنے کا جذبہ نہیں کوئی

    اس کا نبی کے دین میں حصہ نہیں کوئی

    روشن نہ کرتے شمعِ ہدایت اگر حضور
    ظلمت نصیب نور میں آتا نہیں کوئی

    عشقِ نبی کے دعوے زبانوں پہ خوب ہیں
    سنت کا دور دور بھی چرچا نہیں کوئی

    رعنائیوں میں مکہ و طیبہ ہیں بے مثال
    لاکھوں حسین شہر ہیں ، اِن سا نہیں کوئی

    ذی شان تھے مسیح و کلیم و خلیل و نوح
    جامع صفات آپ کے جیسا نہیں کوئی

    شانِ نبی میں لکھتا ہوں ہر لفظ پُر شکوہ
    لیکن نگاہِ نعت میں جچتا نہیں کوئی

    ثابت قدم رہے گا جو نقشِ رسول پر
    روزِ حساب کا اُسے دھڑکا نہیں کوئی

    میر و فقیر ، شاہ و گدا ایک ہیں سبھی
    دینِ نبی میں اعلیٰ و ادنیٰ نہیں کوئی

    میراثِ مصطفےٰ تو ہیں علم و عمل فرید
    اِن کے سوا حضور کا ورثہ نہیں کوئی


    فرید ندوی
     
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    میراثِ مصطفےٰ تو ہیں علم و عمل فرید
    اِن کے سوا حضور کا ورثہ نہیں کوئی

    زبردست شعر ہے کیا بات ہے۔ماشاء اللہ بہت اعلیٰ بھائی جان اس چھوٹے سے مصرعے میں اس قدر بڑا پیغام ہے جس سے امت مسلمہ حقیقت میں بہت دور ہوگئی ہے۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا عمدہ انتخاب ۔
     
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاك الله خىرا
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں