لیزچپس میں سور کےاجزاء شامل ہیں کمپنی کا اعتراف

mahs نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏مئی 18, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. mahs

    mahs --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2012
    پیغامات:
    332
    لیزچپس میں سور کےاجزاء شامل ہیں کمپنی کا اعتراف

    مکمل تفصیل کے لیے یہاں دیکھیں
     
  2. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    بھائی یہ خبر 2009 کی ھے۔

    لیز کے چپس ہوں، پیپسی کولا ہو، کنٹاکی ہو، یا میکڈونلڈ، پاکستان میں اور عرب ممالک میں ان کا نام استعمال ہوتا ھے جس پر ان سے اجازت نامہ اور شیئر بھی ہوتے ہیں۔ مگر پاکستان اور عرب ممالک میں وہاں کے مطابق وہیں یہ پروڈکٹس تیار کی جاتی ہیں۔ باقی جس کا دل مانتا ھے وہ کھائے اور جس کا دل نہیں مانتا وہ نہ کھائے۔

    ہمارے یہاں تو ایشئین جنک فوڈز جو پاکستانی سپلائی کرتے ہیں اس کے علاوہ کنٹاکی پر اوریجنل کنٹاکی کی جانب سے مسلم کنٹاکی بھی ہیں جہاں سارا سٹاف پاکستانی ہوتا ھے اور سپلائی بھی ساری مسلم بچر سے کی گئی ہوتی ھے، کونسل اس پر لائسنس اپروڈ کرتی ھے، اگر کوئی تفتیش کرنا چاہے تو اسے تمام بلز کی کاپی دے دی جاتی ھیں۔

    والسلام
     
  3. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    کنعان بھائی آپ کے خیال میں اس میں "سور" نہیں ہے؟
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    مسلم ممالک میں‌ جو لیز چپس ملتے ہیں، ان میں‌ ایسی کسی بھی حرام چیز کا پایہ جانا مشکل ہے۔۔۔۔
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    متفق جاسم بھائی ،عرب ممالک اور خاص کر سعودیہ میں کسی حرام چیز کا پایا جانا بہت مشکل ہے ، کیونکہ یہاں کی حکومت کی کھانے پینے کی اشیاء پر سخت نگرانی ہے۔
     
  6. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    عرفان بھائی ایک جنرل رپورٹ کے بعد آپ کا اس پر ایسا سوال کرنا شائد میں آپکا سوال سمجھنے میں غلطی پر ہوں یا میں نے آپکا سوال درست سمجھا ہوں اس لئے اگر کوئی کوتاہی ہو تو معاف کرنا۔

    آپکا سوال ایسا ھے جیسے میں لیز کمپنی کا کوئی چیئر پرسن ہوں اور میں آپکو اس پر کنفرم کروں کہ لیز چپس لکھے گئے نام کی امیزشن، یا فلاورز شامل ہوتے ہیں یا نہیں تو بھائی پاکستان کے بہت سے شہروں میں گائے اور بکڑے کی گوشت کی جگہ گدھے اور گھوڑے کا گوشت بھی بہت سے شاپس پر بکتا ھے مگر وہ حکومت کے بنائے گئے سیل سے سپلائی نہیں ہوتا بلکہ پرائیوٹ میں دکانوں پر سپلائی ہوتا ھے جس پر کراچی سے ایک ڈاکومنٹری بھی میڈیا پر ریلیز ہوئی تھی کہیں گے تو تلاش کر کے آپکو لنک فراہم کرنے کی کوشش کی جا سکتی ھے۔ اس کے علاوہ پاکستان ہو یا عرب ممالک یہاں جو پاکستانی ریسٹورنٹس ہیں جن پر نام ہوٹل لکھا ہوتا ھے۔ یہاں جتنی بھی سبزیاں سپلائی کی جاتی ہیں وہ سب گلی سڑی اور ناقص ہوتی ہیں اور گوشت بھی نہ جانے کس کس جانور کا ہوتا ھے جو یہاں سپلائی کیا جاتا ھے مگر بہت کم قیمت پر جس میں سپلائز اور ریسٹورنٹ مالک کی رضامندی شامل ہوتی ھے۔

    لیز کا چپس ہو یا کسی بھی اور ٹریڈ کا،
    کنٹاکی، میکڈونیلڈ، پیزا ہٹ، یا کوئی بھی فوڈ پروڈکٹس ہو۔ یہ سب انٹرنیشنل ٹرید مارک ہیں۔
    اگر یہ کمپنیاں انگلش ہیں تو وہ اپنے ملک میں اپنے ملک کے باشندوں کے مطابق اس پروڈکٹس کو تیار کرتی ہیں اس پر چاہے اس میں حرام جانور کا فلاورز یا جو بھی استعمال ہوتا ھے وہ کرتی ہیں۔

    پاکستان ہو یا ایشیا کے مسلم ممالک یا کوئی عرب ممالک یہاں پر اگر کوئی اس نام سے ایسا کاروبار کرنا چاہتا ھے تو اسے لیز، کنٹاکی، میکڈونلڈز سے ایجنسی خریدے کا یا شیئر پر کام کرے گا۔ اس پر یہ دکھا جاتا ھے کہ مسلمان حلال فوڈز کھاتے ہیں مسلمز ممالک میں اس پروڈکٹس کے مسلمز کے مزاج کے مطابق تیار کیا جاتا ھے۔ فوڈز میں کسی قسم کا حرام گوشت استعمال میں نہیں لایا جاتا صرف ٹریڑ مارک کا نام استعمال کیا جاتا ھے کاروبار پر منافع حاصل کرنے کے لئے۔

    ایک بار پھر معذرت کے ساتھ میں آپکو رائے دے سکتا ہوں گوشت کے شامل ہونے کا ثبوت فراہم نہیں کر سکتا۔ اگر آپ کے پاس اس پر کوئی ٹھوس ثبوت ھے تو آپ کو پورا حق حاصل ھے اسے منظر عام پر لائیں۔

    والسلام
     
  7. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    O.k
    . . . . .
     
  8. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ
    بہت شکریہ کنعان بھائی اتنی تفصیل بتانے کے لئے۔ آپ سے اس لئے پوچھتے ہیں کہ آپ علم اور تجربے میں بہت آگے ہیں ۔ اللہ کریم آپ کے علم میں اور اضافہ فرمائے۔ اگر آپ کو اچھا نہیں لگتا تو آئندہ نہیں پوچھوں گا۔
    کنعان بھائی لیز چپس کے بارے میں لوگوں کی مختلف آراء ہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر اس میں حرام اجزاء کی ملاوٹ نہ ہو تب بھی اس نے شبہ میں ڈال دیا ہے۔
    ہمارے پیارے آقا حضرت محمد - ص - کی وہ حدیث مجھے یاد آ گئی ہے جس کے بارے میں امت کے بزرگوں نے کہا کہ جن تین حدیثوں پر دین کا مدار ہے اور کچھ نے کہا کہ وہ چار ہیں یہ حدیث ان میں سے ایک ہے۔
    صحیح مسلم
    حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا زَکَرِيَّاءُ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ سَمِعْتُهٗ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَأَهْوَی النُّعْمَانُ بِإِصْبَعَيْهِ إِلٰی أُذُنَيْهِ إِنَّ الْحَلَالَ بَيِّنٌ وَإِنَّ الْحَرَامَ بَيِّنٌ وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ لَا يَعْلَمُهُنَّ کَثِيرٌ مِنْ النَّاسِ فَمَنْ اتَّقَی الشُّبُهَاتِ اسْتَبْرَأَ لِدِينِهٖ وَعِرْضِهٖ وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُهَاتِ وَقَعَ فِي الْحَرَامِ کَالرَّاعِي يَرْعٰی حَوْلَ الْحِمٰی يُوشِکُ أَنْ يَرْتَعَ فِيهِ أَلَا وَإِنَّ لِکُلِّ مَلِکٍ حِمًی أَلَا وَإِنَّ حِمَی اللہِ مَحَارِمُهٗ أَلَا وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّهٗ وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّهٗ أَلَا وَهِيَ الْقَلْبُ۔

    محمد بن عبد اللہ بن نمیر ہمدانی، بواسطہ اپنے والد، زکریا، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا اور حضرت نعمان رضی اللہ عنہ نے اپنی دونوں انگلیوں سے اپنے دونوں کانوں کی طرف اشارہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے اور ان دونوں کے درمیان کچھ مشتبہات ہیں جنہیں اکثر لوگ نہیں جانتے، پس جو شبہ میں ڈالنے والی چیز سے بچا، اس نے اپنے دین اور عزت کو محفوظ کرلیا اور جو شبہ ڈالنے والی چیزوں میں پڑ گیا تو وہ حرام میں پڑ گیا، اس کی مثال اس چرواہے کی ہے جو کسی دوسرے کی چراگاہ کے ارد گرد چراتا ہے، تو قریب ہے کہ جانور اس چراگاہ میں سے بھی چر لیں، خبردار رہو ہر بادشاہ کے لئے چراگاہ کی حد ہوتی ہے اور اللہ کی چراگاہ کی حد اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں، آگاہ رہو جسم میں ایک لوتھڑا ہے جب وہ سنور گیا تو سارا بدن سنور گیا اور جب وہ بگڑ کیا تو سارا ہی بدن بگڑ کیا، آگاہ رہو کہ وہ دل ہے۔

    اس لئے میرے خیال میں تو ایسی چیزوں سے بچنا لازم ہے ۔
    اللہ اعلم
     
  9. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    عرفان بھائی، مجھے آپ کا پوچھنا برا نہیں لگا آپ کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں، دیکھیں ہماری پہلے شائد کبھی بات نہیں ہوئی اس لئے سامنے والے کی سوچ کا اندازہ نہیں ہوتا کہ سوال پوچھنے والا کے ذہن میں کیا ھے جس پر میں نے اوپر یہ بات واضع کرنے پر پیشگی معذرت بھی کی تھی، اب آپ نے جیسا لکھا ھے تو آگے کی ملاقاتوں میں ایسا نہیں ہو گا۔ اگر آپ کے دل میں اب بھی میری طرف سے کوئی بات ہو تو بھائی میں پھر معذرت کرنے کے لئے تیار ہوں۔

    دیکھیں بھئی لیز چپس ہو یا میکڈونلڈز یا کوئی اور کھانے کی اشیاء اگر آپکا دل نہیں مانتا، دل مطمئن نہیں تو آپ نہ کھائیں۔

    ہمارے یہاں گوشت پاکستانی بچر شاپ سے ملتا ھے جو حلال ہوتا ھے، اور اس پر سلاٹر ہاؤس بھی پاکستانی و عرب مسلم کے اپنے ہیں جہاں سے ان مسلم گوشت بیچنے والوں کو سپلائی ہوتا ھے۔ میرے والدین اکثر انگلینڈ میں مجھے اور بچوں کو ملنے آتے رہتے ہیں۔ میرے والد محترم کو میں سلاٹر ہاؤس بھی دکھا کر آیا تھا جب وہ پہلی مرتبہ آئے تھے، مگر وہ میرے یہاں گوشت کبھی بھی نہیں کھاتے، کہتے ہیں کچھ بھی ہو دل نہیں مانتا۔

    ہمارے یہاں پچھلے چند سالوں سے انگلش سپر سٹوز پر بھی حلال گوشت بیچنا شروع ہوا ھے اور وہ سستا بھی ہوتا ھے، جس پر یہ پاکستان سے 5 ہزار قصاب نئے ویزہ پر خود جا کر لائے تھے اور وہ ان سلاٹر ہاؤسوں پر کام کرتے ہیں جہاں سے ان سٹورز میں حلال گوشت سپلائی ہوتا ھے، اب پاکستان وہاں سے بی گوشت خریدتے ہیں مگر میں یا میری اہلیہ نے وہاں‌ سے گوشت کبھی نہیں خریدا، سب کچھ معلوم ھے مگر دل مطمئن نہیں۔

    امید ھے اب آپکی ناراضگی دور ہو چکی ہو گی۔

    والسلام
     
  10. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    جزاک اللہ خیرا کنعان بھائی۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں