طالبان کمانڈر ولی الرحمان ہلاک

Amir Nawaz Khan نے 'خبریں' میں ‏مئی 29, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Amir Nawaz Khan

    Amir Nawaz Khan -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2012
    پیغامات:
    111
    شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر ولی الرحمان ہلاک
    Print Version May 29, 2013 - Updated 1455 PKT
    کراچی…غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آج ہونے والے ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ولی الرحمان مارا گیا ، حملے میں چار افراد ہلاک اور دو زخم ہوئے ذرائع کے مطابق شمالی وزیر ستان کے صدر مقام میران شاہ میں ڈرون حملہ میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ مارے گئے افراد میں طالبان کمانڈر ولی الرحمان بھی مارا گیا جو طالبان لیڈر حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا ، اس سے پہلے ڈرون حملے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ میران شاہ کے علاقے چشمہ پل کے قریب جاسوس طیاروں نے ایک مکا ن پررات گئے میزائل فائر کیا۔ جس کے نتیجے میں مکان میں موجود چارافراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی علاقے میں پروازیں جاری رہیں۔
    شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر ولی الرحمان ہلاک
     
  2. Amir Nawaz Khan

    Amir Nawaz Khan -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2012
    پیغامات:
    111
    دہشت گردوں کا ختم ہونا پاکستان اور موجودہ دنیاکے مفاد میں ہے۔ القاعدہ ،طالبان سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی شدت پسند / دہشت گرد گروپوں کی پناہ گاہیں وزیرستان میں ہیں اور پاکستان کے لیے بڑا مسئلہ ہے اور دنیا بھر میں ہماری بدنامی کا باعث ہیں ۔ طالبان کے ہاتھوں ہزاروں بے گناہ مرد،عورتیں اور بچے ناحق قتل ہوئے اور پاکستان کو ۷۰ ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔۔پاکستان کے باغی اور قاتل ولی الرحمن کا مارا جانا ایک اچھی خبر ہے۔خس کم جہان پاک۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں