صدقہ کے چند چھوٹے چھوٹے طریقے

ابو عبداللہ صغیر نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏جولائی 24, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    صدقہ کے بارے میں ہم سب جانتے ہیں کہ یہ اللہ کے غصے کو کم کرتا هے۔ مگر ہماری اکثریت اگر زیادہ دینے کی سکت نہیں رکھتی تو تھوڑا دینے سے شرماتی ضرور ہے۔ صدقہ تو کھجور کے ایک دانے کو بھی کہا جاتا ہے۔ ہم کس طرح صدقہ کر کے اللہ کو راضی کریں۔، درج ذیل میں دیئے گئے چند افکار آپ کو راہ دکھا سکتے ہیں:

    01: اپنے کمرے کی کھڑکی میں یا چھت پر پرندوں کیلیئے پانی یا دانہ رکھیئے۔
    02: اپنی مسجد میں کچھ کرسیاں رکھ دیجیئے جس پر لوگ بیٹھ کر نماز پڑھیں۔
    03: سردیوں میں جرابیں/مفلر/ٹوپی گلی کے جمعدار یا ملازم کو تحفہ کر دیجیئے۔
    04: گرمی میں سڑک پر کام کرنے والوں کو پانی لیکر دیدیجیئے۔
    05: اپنی مسجد یا کسی اجتماع میں پانی پلانے کا انتظام کیجیئے۔
    06: ایک قرآن مجید لیکر کسی کو دیدیجیئے یا مسجد میں رکھیئے۔
    07: کسی معذور کو پہیوں والی کرسی لے دیجیئے۔
    08: پٹرول پمپ یا ریسٹورنٹ باقی کی ریزگاری ملازم کو واپس کر دیجیئے۔
    09: اپنی پانی کی بوتل کا بچا پانی کسی پودے کو لگایئے۔
    10: کسی غم زدہ کیلئے مسرت کا سبب بنیئے۔
    11: لوگوں سے مسکرا کر پیش آئیے اور اچھی بات کیجیئے۔
    12: کھانے پارسل کراتے ہوئے ایک زیادہ لے لیجیئے کسی کو صدقہ کرنے کیلئے۔
    13: ہوٹل میں بچا کھانا پیک کرا کر باہر بیٹھے کسی مسکین کو دیجیئے۔
    14: گلی محلے کے مریض کی عیادت کو جانا اپنے آپ پر لازم کر لیجیئے۔
    15: ہسپتال جائیں تو ساتھ والے مریض کیلئے بھی کچھ لیکر جائیں۔
    16: حیثیت ہے تو مناسب جگہ پر پانی کا کولر لگوائیں۔
    17: حیثیت ہے تو سایہ دار جگہ یا درخت کا انتظام کرا دیجیئے۔
    18: آنلائن اکاؤنٹ ہے تو کچھ پیسے رفاحی اکاؤنٹ میں بھی ڈالیئے۔
    19: زندوں پر خرچ کیجیئے مردوں کے ایصال ثواب کیلئے۔
    20: اپنے محلے کے یا محلے کی مسجد کے کولر کا فلٹر تبدیل کرا دیجیئے۔
    21: گلی اندھیری ہے تو ایک بلب روشن رکھ چھوڑیئے۔
    22: مسجد کی ٹوپیاں گھر لا کر دھو کر واپس رکھ آئیے۔
    23: مسجدوں کے گندے حمام سو دو سو روپے دیکر کسی سے دھلوا دیجیئے۔
    24: گھریلو ملازمین سے شفقت کیجیئے، ان کے تن اور سر ڈھانپیئے۔
    25: چھوٹے بچے کو ایک سورت یاد کرا کر ساری زندگی کیلئے اجر کا مستحق بنیئے
    26: راستے سے ایذا دینے والی کوئی چیز جیسے کانٹا، پتھر یا کیلے کا چھلکا ہٹا دیجیئے۔

    اگر صدقہ کیلئے آپ کے پاس کوئی اچھا اور قابل عمل آئیڈیا ہے تو اپنے تبصرہ میں اس کو شامل کیجیئے۔



    محمد سلیم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بہت خوب ماشاءاللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام القری

    ام القری رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2013
    پیغامات:
    217
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. ام سُفیان

    ام سُفیان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 23, 2013
    پیغامات:
    37
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,921
    یاد رہے کہ ان چھوٹے چھوٹے طریقوں سے پہلے صدقہ کے حقدار وہ ہیں‌ جن کا ذکر قرآن میں‌موجود ہے ۔
    اس کےبعد پرندوں کے لیے دانا پانی کا بندوبست کیجئے اور مسجد کی ٹوپیاں دھونے کی بجائے نئی لیکر روزہ داروں میں‌ تقیسم کردیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  7. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیر
     
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ماشاءاللہ جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں