اردو والا عجیب اور عربی عجیب

عائشہ نے 'عربی علوم' میں ‏ستمبر 12, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اردو والے عجیب اور عربی عجیب میں کیا فرق ہے ؟
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    عربی میں شاید تعجب کے معنی رکھتا ہے۔
    اردو میں عجیب کا مطلب نہیں پتہ
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    میرے خیال میں تو دونوں زبانوں میں یہ لفظ حیرت/ تعجب کے اظہار کے معنوں میں ہی آتا ہے۔
    سورہ ھود :
    قَالَتْ يَا وَيْلَتَىٰ أَأَلِدُ وَأَنَا عَجُوزٌ وَهَـٰذَا بَعْلِي شَيْخًا إِنَّ هَـٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيبٌ
    وہ بولی "ہائے میری کم بختی! کیا اب میرے ہاں اولاد ہوگی جبکہ میں بڑھیا پھونس ہو گئی اور یہ میرے میاں بھی بوڑھے ہو چکے؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے" (72) مودودی
    وه کہنے لگی ہائے میری کم بختی! میرے ہاں اوﻻد کیسے ہو سکتی ہے میں خود بڑھیا اور یہ میرے خاوند بھی بہت بڑی عمر کے ہیں یہ تو یقیناً بڑی عجیب بات ہے! (72) جونا گڑھی
    سورہ "ق"
    بَلْ عَجِبُوا أَن جَاءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكَافِرُونَ هَـٰذَا شَيْءٌ عَجِيبٌ
    بلکہ اِن لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود اِنہی میں سے اِن کے پاس آگیا پھر منکرین کہنے لگے "یہ تو عجیب بات ہے (2) مودودی
    بلکہ انہیں تعجب معلوم ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک آگاه کرنے واﻻ آیا تو کافروں نے کہا کہ یہ ایک عجیب چیز ہے (2) جونا گڑھی۔
    سورہ "ص"
    أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَـٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَـٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ ﴿٥﴾
    کیا اس نےاتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کر دیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے (5)

    کچھ اسی طرح اردو میں کسی کے طرز عمل پر یا کسی انوکھی چیز پر حیرت کے اظہار کرنے کے لیۓ ہم اس لفظ کو استعمال کرتے ہیں۔ جیسے
    " یار تم کیسے عجیب آدمی ہو"
    " اس کا بات کرنے کا طریقہ بہت ہی عجیب ہے"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی اردو اور عربی میں عجیب کا معنی انوکھا ، حیرت انگیز، اور منفرد ہے ۔ لیکن استعمال میں مجھے یہ فرق لگتا ہے کہ اردو کے عام استعمال میں یہ کچھ منفی معنوں میں استعمال ہونے لگا ہے ۔ جب کہ عربی میں مثبت معنوں میں استعمال ہوتا ہے ۔
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395

    یہ تو بولنے والے پر ہے کہ عربی اردو دونوں زبانوں میں اس کا مثبت یا منفی استعمال کرے۔ معنی اور استعمال یکساں ہی ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں