مدخلیوں کے مکر و فریب کا پردہ چاک

اہل الحدیث نے 'نقطۂ نظر' میں ‏اکتوبر، 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    ابو بکر مدخلی صاحب ہر جگہ درمیانے طبقہ کے عرب علماء کے حوالے سے کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہی صرف سلفی منہج پر ہیں۔ باقی شاید کسی کے پاس سلفی منہج ہے ہی نہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ موصوف عرب علماء کے من پسند فتاویٰ ہی نقل کرتے ہیں اور مکمل طور پر مقلدین کی روش اختیار کرتے ہوئے، شیخ ربیع بن ھادی المدخلی کا دفاع کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
    حال ہی میں "امام" ابو حنیفہ سے متعلق ایک بحث میں انہوں نے کبار آئمہ جرح و تعدیل کی بات کو پس پشت ڈال دیا صرف یہ کہ عرب علماء کا یہ موقف نہیں ہے۔
    ملاحظہ ہو ابو بکر مدخلی صاحب کی تحریر


    اسی پر ہم ان شاء اللہ ایک تحریر نقل کرتے ہیں جسے فیس بک پر ایک بھائی محمد کاشف نے تحریر فرمایا ہے۔ وہ لکھتے ہیں۔

    "
    ایک نئی دریافت کہ ابو حنیفہ کی تنقیض کرنے والا سلفی یا اہل حدیث نہیں، عرض ہے کہ ایک طرف آپ سلفی ہونے کے دعوے دار ہیں دوسری طرف سلف کو چھوڑ کر چودھویں صدی ھجری کے مولویوں سے آپ دلائل لیتے ہیں اور ان کو سلف کہتے ہیں ما شاء اللہ یہ آپ کی سلفیت ہے، اس سے پتاء چلتا ہے آپ کی علمی حیثیت کیا ہے؟۔

    آپ کو اگر ہم امام بخاری، امام احمد بن حنبل، امام مالک وغیرھم سے ابو حنیفہ کی حقیقت بتائیں تو شاید آپ کو یہ ائمہ سلف کی بات پسند نہیں آئے گی، حتی کہ کسی ایسے شخص سے دلائل دیکھائیں جس کو سعودی کے 4-5 مخصوص علماء سے سرٹیفیکٹ حاصل ہو، کیونکہ پاکستان میں تو آپ کے نزدیک شاید ہی کوئی عالم سلفی ہو۔

    فل الحال ماضی قریب کے درج ذیل علماء وہ ہیں جنہوں نے بھر پور انداز میں ابوحنیفہ کی تنقیض کی ہے اور اس کی تائید کی ہے،

    1۔الشیخ محب اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ۔
    2۔ علامہ رئیس ندوی رحمہ اللہ۔
    3۔ شیخ مقبل بن ھادی رحمہ اللہ وغیرھم۔

    ایک طرف آپ امام احمد بن حنبل کا نام لیتے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہئیے امام احمد تو اللہ کی قسم کھا کر کہتے ہیں جو ابوحنیفہ سے بغض رکھے گا اسے ثواب ملے گا۔

    شیخ مقبل بن ھادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

    والجاهلون المتعصبون لأبي حنيفة كثير، وقد رأين جمعاً من المدرسين بالجامعة الإسلامية يغضبون غاية الغضب، ويرون هذا هدماً للإسلام وما درى المساكين أن المتكلم في أبي حنيفة ما طعن في ركن من أركان الإسلام الخمسة.
    فنقول لهؤلاء الجهلاء أأنتم أغير على دين الله من أحمد بن حنبل، ومحمد ابن إسماعيل البخاري، ومسلم بن الحجاج، والدارقطني، والخطيب؟.
    ونقول لهم: أأنتم أعلم بأبي حنيفة من مالك بن أنس، وشريك بن عبد الله النخعي، ويحيى بن سعيد القطان، وعبد الله بن يزيد المقريء، وسفيان الثوري، وسفيان بن عيينة وعبد الله بن المبارك ومن جرى مجراهم؟.


    ابو حنیفہ کے بارے میں جاھل اور متعصب بہت ہیں، ہم نے دیکھا جامعہ اسلامیہ (مدینہ) کے مدرسین کی ایک جماعت کو جو بڑا غصہ کر رہے ہیں، اور (اس کتاب کے لکھے جانے پر) اس کو اسلام پر حملہ سمجھ رہے ہیں، جبکہ ان مساکین کو یہ معلوم نہیں، کہ ابو حنیفہ پر تنقید کرنے والے نے کوئی اسلام کے پانچ ارکان پر طعن نہیں کیا۔

    ہم ایسے جاھلوں سے کہتے ہیں کیا تم لوگ اللہ تعالی کے دین کے معملے میں احمد بن حنبل، بخاری، مسلم، دارقطنی اور خطیب سے زیادہ غیرت مند ہو؟

    اور ہم مزید کہتے ہیں کہ کیا تم ابو حنفیہ کے بارے میں امام مالک، شریک بن عبداللہ، یحیی بن سعید، عبداللہ بن یزید، سفیان ثوری، سفیان بن عیینہ اور ابن مبارک سے زیادہ علم رکھتے ہو ؟ اور کون چلے گا ان کے نقش قدم پر؟۔

    (نشر الصحيفة في ذكر الصحيح من أقوال أئمة الجرح والتعديل في أبي حنيفة ص5)


    تو اس سے آپ اندازہ لگا لیں آپ بھی ان جاھل لوگوں میں شامل ہیں جو اپنے اسلاف کے اقوال سے بے خبر ہیں۔"

    اس سے ابو بکر مدخلی کے منہج کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جو چیز انہیں اور ان کے بڑے ربیع بن ھادی مدخلی کو پسند، وہ ٹھیک اور جو نا پسند ہوئی، وہ گمراہی۔ اسی وجہ سے ان کے نزدیک شاید پاکستان میں کوئی سلفی عالم باقی ہی نہیں بچا۔۔۔
    اب دیکھتے ہیں کہ وہ شیخ مقبل پر گمراہی کا فتویٰ کب لگاتے ہیں کیونکہ انہوں نے تو امام ابو حنیفہ پر جرح میں کتاب لکھ ڈالی ہے۔

    نوٹ: شیخ ربیع بن ھادی المدخلی کے بارے میں ہمارا موقف کیا ہے، اس پر ہم ان شاء اللہ اس تھریڈ کے آخر میں گفتگو کریں گے۔
     
  2. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    اناللہ وانا الیہ راجعون۔
    فضیلۃ الشیخ مقبل بن ھادی الوادی رحمہ اللہ کی کتاب صرف اور صرف جراح‌پر ہے۔ اور یہ جراح‌تو سلف سے ثابت ہے جبھی ان سے احادیث نہیں‌ لی جاتیں۔ مگر جراح‌ کا مطلب یہ نہیں‌کہ وہ شخص امام نہ رہا۔ یہ بھی سلف کے منہج سے جہالت کا ایک مظہر ہے۔

    وہ الحمدللہ مسلمان ہیں، اھل سنت کے امام ہیں۔ اور ان کی تکفیر کرنے والے در اصل کے چودھویں صدی کے ملا ہیں جنہیں‌ حنفیوں‌ کو چڑانا ہی دین معلوم ہوتا ہے۔ عقیدہ و منہج ان کے سامنے کوئی وقعت نہیں رکھتا۔
    یہ پڑھیں۔ موقع الإسلام سؤال وجواب - الكلام عن اعتقاد الإمام أبي حنيفة النعمان رحمه الله
    اور مزید : امام ابو حنیفہ (رحمۃ اللہ علیہ) کی تنقیص شان پر مبنی اقوال نقل کرنے کا حکم۔
    لہذا
    پہلے جائیں‌اور علم حاصل کریں دوسروں‌پر جراح‌و تعدیل کا طعنہ دینے والوں سے تو امت کے امام نہیں بچ سکے۔ ہم نہ ہی اس معاملے میں‌ شدت اختیار کرتے ہیں‌اور نہ ہی اس معاملے سے تساہل کرتے ہیں‌ بلکہ ہم ایک معتدل رائے رکھتے ہیں‌ جو کہ سلف کی رائے ہے اس پر بھی سلف کے اقوال موجود ہیں کہ جو اقوال پیش کیئے گئے وہ کیوں‌پیش کیئے گئے۔ در اصل آپ لوگ نفس کے پجاری بن چکے ہیں، سلف کی وہ بات تو اٹھا کر لے آئے جو آپ لوگوں‌کے نفس کو تسکین دیتی ہو مگر اس بات کو نہیں‌لیتے جب بعد میں علماء سلف نے ہی ان کی تنقیص سے منع کیا۔ آپ کا حال ان شیعوں‌کی طرح ہے وہ متعہ کی حلت کو تو لے لیتے ہیں مگر حرمت کے معاملے میں‌ تساہل کا شکار ہیں۔ خواہ آپ مجھے جتنا چاہیں چڑانے کے لئے کہہ سکتے ہیں، مگر میں آپ لوگوں کو چڑانے کے لئے کچھ نہیں‌کہونگا آپ کو تو اتنا بھی علم نہیں‌ کہ کسی کا نام نہیں بگاڑا کرتے۔ ہمارا آپ کو اس طرح جواب نہ دینا جس طرح آپ ہم سے بات کرتے ہیں‌ یہ بھی سلفی منہج کی اتباع میں ہے۔ ہم ہر معاملے میں سلفی منہج کی اتباع کے قائل ہیں خواہ عقیدہ یا عبادات اور عادات ہوں۔ لہذا اس کے بعد آپ جو بھی لکھیں ہم جواب نہیں‌دینگے۔

    اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ ہمیں‌علم نافع اور عمل صالح کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    محترم ابو بکر مدخلی صاحب، آپ کے علم و فہم کے کیا کہنے ۔ جس بندے کو جرح اور جراح میں ہی فرق معلوم نہ ہو، وہ اپنے آپ کو مفتی سمجھا پھرتا ہے۔
    دوسرا یہ الزام اور جھوٹ ہے کہ ہم امام ابو حنیفہ کی تکفیر کرتے ہیں۔ یہ آپ کی خام خیالی ہے۔ آپ کو تو تکفیر کے اصول و ضوابط کا بھی نہیں علم۔
    تیسری بات، یہ اردو فورم ہے، عربی میں فتویٰ نقل کر کے آپ اپنے آپ کو معلوم نہیں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
    اردو میں شیخ‌ صالح المنجد کے فتویٰ کا ربط یہ رہا

    لیکن یہ بات ملحوظ خاطر رہے کہ امام ابو حنیفہ پر جو جرح‌کی گئی ہے، وہ کس وجہ سے کی گئی ہے۔ یہ بھی کبھی پڑھ لیں۔ رہ گئی بات ان کی تعدیل کی، تو اصول حدیث کی رو سے آپ پر لازم ہے کہ کسی بھی ایک صحیح سند سے ان کی تعدیل پیش فرما دیں۔
    ورنہ شیخ صالح المنجد کے فتویٰ میں‌ تو ان کی تعدیل میں کسی کتاب کا ذکر نہیں ہے۔
    اور پھر اسی فتویٰ میں‌یہ بات بھی نقل کی گئی ہے کہ

    اس کے بعد ہم عرض کرتے ہیں کہ آپ اس تھریڈ میں‌آئیں یا نہ آئیں، اس سے ہمیں‌کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ تھریڈ آپ کے مکر و فریب کی حقیقت آشکار کرنے کے لیے کھولا گیا ہے۔

    لیکن آپ کے نقل کردہ فتویٰ سے یہ فائدہ ضرور ہوا کہ امام ابو حنیفہ کے پیروکاروں نے ان کی عقائد سے مبنی کتاب میں‌ اضافے اور تحریفات کی ہیں۔

    اس پر ابھی موجودہ "حنفیوں" پر آپ کا فتویٰ درکار ہے۔۔۔کہ وہ کس مذہب پر ہیں؟؟؟
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    پاکستان میں‌سلفی علماء کے بارے میں ابو بکر مدخلی صاحب کی بلی بالاخر تھیلے سے باہر آ ہی گئی۔

    فیس بک پر موصوف لکھتے ہیں

    اور

    جب ان سے کسی ایک سلفی عالم کا پوچھا گیا تو موصوف نے ڈاکٹر مرتضیٰ بخش کا نام بتایا، انہیں مکمل منہج سلف پر قرار دیا اور شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کو سلفی منہج پر "قوی" قرار دیا۔

    اور اس کے بعد برصغیر کے علماء‌ کے بارے میں موصوف یہ کہنے لگے

    اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ برصغیر پاک و ہند کے کسی اہل حدیث‌عالم کو سلفی نہیں سمجھتے کیونکہ فیس بک پر ان کی بحث کے مطابق کافی دیر بعد جا کر انہوں نے شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کا تذکرہ کیا۔

    اب شیخ عبداللہ ناصر رحمانی برصغیر کے اہل حدیث علماء کے بارے میں کیا کہتے ہیں، یہ بھی سن لیں اور ان جیسوں کے منہج کی بھی اچھی خاصی ٹھکائی کی ہے شیخ نے۔

    ربط سلفی کون؟؟؟
     
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    ابو بکر مدخلی صاحب اکثر ڈاکٹر ذاکر نائیک، ڈاکٹر فرحت ہاشمی وغیرہ پر گمراہی کا فتویٰ لگاتے ہیں اور اس فتوے کی حقیقت بھی پہلے ہی اہلیان مجلس کو معلوم ہے۔ اکثر جگہ شیخ ربیع کی تحاریر بھی پیش کرتے ہیں۔

    شیخ ربیع کے بارے میں شیخ عاصم الحکیم کیا فرماتے ہیں، یہ بھی ملاحظہ فرما لیں

    یہاں ایک کمال کی بات کی ہے شیخ‌ عاصم نے۔
    "ان کی مثال ایسی مکھیوں کی طرح ہے جو گلی سڑی چیزوں پر بیٹھتی ہیں۔ واضح طور پر اسلام کے گمراہ فرقے اور اصل دشمنان اسلام تو ان کے حملوں سے محفوظ ہیں لیکن مسلمان بھائی ان کے حملوں سے محفوظ نہیں، جو سلفی عقیدہ کا دعویٰ کرتے ہیں۔"

     
  6. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    السلام علیکم! پیشگی معذرت کے ساتھ، ابو بکر بھائی اگر آپ کا اہلحدیثوں کی غلطیوں کے بارے میں ناماناسب رویہ نہ دیکھا ہوتا اور آپ کو غلو کرنے نہ پایا ہوتا جیسا کہ انگلینڈ کے تقلیدی سلفی کرتے ہیں تو میں یہ اقتباس پیش نہ کرتا۔ ہو سکتا ہے یہ اوپن فورم پر لکھنا نا مناسب ہو۔۔۔۔۔۔۔۔

    سی آئی اے کی طرف سے شیخ ربیع المدخلی کی تعریف

    اگر کوئی یہ نہ سمجھ پائے کہ ابوقتادہ اس قدر غصہ کیوں تھا تو اس کی اس لاعلمی کو اس وجہ سے معاف کیا جاسکتا ہے کہ مدخلی اتنے معروف ہیں اور نہ ہی وہ اب سعودی عرب میں اتنے بااثر ہے لیکن 90 کی دہائی میں وہ بہت اثر پزیر تھے ( مگر یورپ میں اب بھی ان کے ماننے والوں کی اچھی خاصی تعداد ہے)
    ان کی اثرپزیری زیادہ تر سعودی حکومت کے تعاون کی مرہون منت تھی۔

    ----------------
    -------------------------

    سعودی مدد کے علاوہ، دو چیزوں نے مدخلی کی کامیابی میں کردار ادا کیا کہ انہوں نے کیسٹس کے ذریعے اپنے مخالفین کا رد کیا ، ان کا ایک پسندیدہ طریقہ کار جہادیوں کو 'سلفی' کی بجائے 'قطبی' کہنا کیونکہ انہوں نے سید قطب کے سیاسی نظرئیے سے اتفاق کیا تھا (جوکہ ایک سرکردہ جہادی مفکر تھا جس کو مصری حکومت نے 60 کی دہائی میں‌پھانسی دے دی تھی۔
    اس وجہ سے ان کے 'سلفی' کہلائے جانے کا حق چھن گیا (سلف الصالحین کے پیروکار) اور انہوں نے یہ بتلایا کہ وہ ایک گمراہ گروہ کے ارکان ہیں
    مدخلی کا ایک اور طریقہ کار اس بات پر زور دینا کہ ان کا مخالف سید قطب کی تعلیمات پر عمل پیرا ہے، جس نے بہت سے مذہبی بیانات میں صیح عقیدہ کی مخالفت کی ہے، لہٰذا اس کے پیروکار بھی بدعتی تھے۔


    حوالہ:

    Stealing Al-Qa’ida’s Playbook
    JARRET M. BRACHMAN
    WILLIAM F. MCCANTS
    February 2006
    صفحہ:13
    http://www.ctc.usma.edu/wp-content/uploads/2010/06/Stealing-Al-Qaidas-Playbook.pdf

    آخر میں میں اللہ سے معافی کا خواستگار ہوں۔
     
  7. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ربیع بن ہادی المدخلی کی سی آئی اے نے تعریف کرنا ہی تھی کیونکہ وہ اسرائیل کو لعن طعن کرنے سے منع کرتے ہیں ۔ انکے ایسے ہی ایک مضمون کا میں نے ترجمہ واختصار کیا ہے ملاحظہ فرمائیں :
    http://www.deenekhalis.net/play-244.html
    [/FONT]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    متفق ۔ خدا انہیں ہوش کے ناخن دے ۔ آپ کچھ باتوں سے متفق نہیں کم از کم ان کاموں میں مدد کر دیں جن میں کوئی اختلاف نہیں لیکن ہر وقت فضول بحث چھیڑ کر سب کی توجہ مفید کاموں سے ہٹانا کس کی خدمت ہے ؟
    تعاونوا علی البر والتقوی کے تحت کوئی ڈاکٹر ذاکر نائیک ، ڈاکٹر فرحت ہاشمی یا اردو مجلس ٹیم کے ساتھ ان کاموں میں مدد کروا دے جو نیک ہیں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے ؟ لیکن جو لوگ اپنی "علمی " قابلیت کے بل پر اللہ کو خدا کہنے پر پانی پت کی لڑائی چھیڑ نے کی صلاحیت رکھتے ہوں ان کو نصیحت کرنا بھی کار عبث ہے ۔ وہ جنگ عظیم شروع کر دیں گے۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    جی لیکن اس لیے کہ وہ اصل اسرائیل نام کی حرمت کی خاطر ایسا کہہ رہے ہیں ۔ مملکت یہود کو برا بھلا کہنے سے تو انہوں نے بھی منع نہیں کیا ۔ جیسے ہم نصرانی کہنا پسند کرتے ہیں عیسائی نہیں ۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    آج آپ کو لگ رہا ہے کہ آپ کو چڑایا جا رہا ہے جب آپ اور آپ کے پسندیدہ محشِی طارق علی بروہی صاحب مل کر داعیات کے متعلق نامناسب انگشت نمائی میں مصروف تھے آپ نے سوچا کہ کیا کر رہے ہیں ؟
    دنیا تفریح ، انٹرٹینمنٹ ، فن ، موج مستی ، ہلا گلا، اور نجانے کس کس میں غلو کر رہی ہے اور آپ حضرات کو غلو نظر آیا بھی تو دعوت دین میں اور پھر اس پر وہ وہ حاشیے چڑھائے کہ اللہ کی پناہ ۔ آپ کو نیک لوگوں کی بددعا سے ڈرنا چاہیے ۔ علما اور عالمات کی بے جا برائی کرنے والا بچتا نہیں ہے ۔
    خواتین کا دعوتی سرگرمیوں میں غلو کرنا - شیخ البانی رحمہ اللہ - URDU MAJLIS FORUM
     
  11. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    جی مجھے معلوم ہے ۔ اسی لیے تو میں نے اسکا ترجمہ واختصار کیا تھا ۔
    یہاں پیش کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ سی آئی اے والے اگر انکی تعریف کرتے ہیں تو وہ کس قسم کی باتوں سے دھوکہ کھا کر ۔
    وگرنہ میں سمجھتا ہوں کہ شیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ اتنے گرے ہوئے نہیں کہ وہ سی آئی اے کو خوش کرنے والے بن جائیں ۔
    بحمد اللہ تعالى وہ کٹر سلفی ہیں ‘ ہاں یہ الگ بات ہے کہ کچھ امور میں وہ بہت زیادہ متشدد ہیں ۔ بہر حال مجموعی طور پر انکی خدمات گراں قدر ہیں ۔
    لنا ما صفا وعلیہ ما قدر ....!
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک ۔ متفق۔
     
Loading...
Similar Threads
  1. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    64
  2. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    82
  3. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    101
  4. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    119
  5. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    111

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں