ذوق والوں‌ کے نام ۔۔۔۔ !!

باذوق نے 'ادبی مجلس' میں ‏مارچ 18, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ہر انسان کی زندگی ایک دلچسپ داستان کی حامل ہوتی ہے ، مگر اسے بیان کا سلیقہ خال خال لوگوں کو نصیب ہوتا ہے !
    - لیو ٹالسٹائی
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ہر عمارت گھر نہیں ہو جایا کرتی !
    جب کسی عمارت میں کئی پشتوں کے خواب اور محرومیوں کا خون جذب ہو چکتا ہے تب وہ عمارت گھر بنتی ہے !!

    - راہی معصوم رضا (یادوں کا محل)
     
  3. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ماں
    ماں ہمیشہ ذمہ دار ہوتی ہے ، صابر ہوتی ہے ، شاکر ہوتی ہے ، درد سے بھری ہوئی ایک لے ہوتی ہے۔ تم اسے لوری کہہ لو ، مدھ بھرا راگ کہہ لو ، سکھ اور شانتی کی چھایا سمجھ لو کہ وہ ایک خوبصورت پڑاؤ کی امین ہوتی ہے۔

    شوہر
    اپنی تمام تر صداقت اور عظمت کے باوجود ، ماں باپ کا رشتہ بیچ راہ کے ، ٹوٹ جاتا ہے تو پھر سچا ، اٹل اور ہمیش رہنے والا رشتہ شوہر کا رشتہ ہوتا ہے۔ اگر محبت درمیان ہو تو یہی رشتہ دنیا کا خوبصورت ترین ناطہ بن جاتا ہے۔ اس رشتے کا قرب ہی اس کا تقدس ہے۔

    - بشریٰ رحمٰن (بدگمان)
     
  4. عبداللہ الطاف

    عبداللہ الطاف -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2009
    پیغامات:
    257
  5. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    اندیشے ہوا بھرے غباروں کی طرح ہوتے ہیں جو ہمیشہ اپنے حجم سے بڑے نظر آتے ہیں۔

    بشکریہ آپ حیات​
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں