کسی بھی ویب سائٹ اور کسی سروس کے استعمال میں پرایوسی پالسی اور ٹریمز اینڈ کنڈیشن دو لازمی جزو ہوتے ہے۔ پرائوسی پالسی اور ٹریمز اینڈ کنڈیشن کیا ہوتے ہیں کیسے کام کرتے ہیں ان کا اطلاق کیسے ہوتا ہے اس پوسٹ میں اسی پر بات کی جائے گی۔ پرایئوسی پالسی پرئوسی پالسی آسان لفظوں میں استعمال کندہ کی راز داری کو کہتے ہے جو بھی استعمال کندہ کی معلومات بزریعہ ویب سائٹ جمع کی جاتی ہے اس میں کیا کیا شامل ہوتا ہے اور اس کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے ایک عام پرائوسی پالسی میں استعمال کندہ کی مندرجہ ذیل معلومات جمع ہوتی ہیں ۱۔استعمال کندہ کا آیپی اڈریس یعنی جس انٹرنیٹ کنیکشن سے استعمال کندہ ویب سائٹ دیکھ رہا ہے اس انٹرنیٹ کنیکشن کا پتہ جو عام تور پر حسابی اعداد پر مشتمل ہوتا ہے اس کے زریعہ استعمال کندہ کا ملک،شہر،انٹرنیٹ کمپنی کا نام وغیرہ پتا لگایا جاسکتا ہے کے استعمال کندہ کس شہر،ملک سے ویب سائٹ دیکھ رہا ہے وغیرہ ۲۔استعمال کندہ نے ویب سائٹ پر کہاں کہاں کلک کیا کس صفحہ پر کتنا وقت بتایا، کیا کیا دیکھا وغیرہ ۳۔استعمال کندہ کے او ایس جسے ونڈوز کا نام،کمپیوٹر کی سکرین کا سائز،رنگ، براوزر کا نام اور ماڈل اور کمپوٹر یوزر کا نام۔ ۴۔ہر ویب سائٹ استعمال کندہ کے کمپوٹر میں کوکیز محفوظ کرتی ہے اور کوکیز کی مختلف اقسام اور کام کرنے کے طریقے ہوتے ہیں کچھ استعمال کندہ کا لوگ ان محفوظ کرتی ہے کچھ استعمال کندہ کے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر نظر رکھتی ہے کے استعمال کندہ کون کون سی ویب سائٹس دیکھتا ہے اس طرح کی کوکیز عام تور پر گوگل اور اشتہاری کمپنیاں استعمال کرتی ہیں جس کے سبب استعمال کندہ کو اس کی دلچسپی پر مبنی اشتہار دیکھانے کی کوشیش کی جاتی ہے عام تور پر ایسی معلومات فروخت یا کسی کمپنی کے ساتھ بانٹنا غیر قانونی ہوتا ہے پر استعمال کندہ کو پرائوسی پالسی پڑھنے کی دعوت دی جاتی ہے اگر اس کو یہ معلومات دینا پسند نہیں تو وہ ویب سائٹ کا استعمال ترک کردے ۵۔ہر ویب سائٹ کمپوٹر کے اندونی جگہ میں کیشے ڈاون لوڈ کرتی ہے جیسے اگر ایک صفحہ پر تصاویر ہیں یا ویب سائٹ میں تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے تو ہر تصویر چھوٹی حجم میں اس اندرونی فولڈر میں جمع ہوگی اور عام تور پر ویب سائٹس میں جاوا سکریپٹ اور سی ایس ایس وغیرہ،پی ایچ پی کی فائلیں بھی جمع ہوتی ہے جس کے سبب جب دوسری پار ویب سائٹ پر جایا جاتا ہے تو وہ پہلے کی نسبت کم وقت میں کھلتی ہے ہر ویب سائٹ میں پرائوسی پالسی موجود ہوتی ہے اس لیے استعمال کندہ متفق ہوتا ہے وہ اعتراض نہیں کرسکتا کے اس کی معلومات اس کی اجازت کے بنا جمع اور محفوظ کی گئی ہیں پر قانونی طور پر ویب سائٹ چلانے والوں کو پابند بنایا جاتا ہے کے استعمال کندہ کی معلومات کو کسی کے ساتھ بانٹا نہیں جاسکتا کوئی معلومات نہیں دی جاسکتی صرف اور صرف ویب سائٹ کو بہتر بنانے کے لئے اس کا استعمال کیا جاے اور کسی اور کو استعمال کندہ کی ذاتی معلومات نا دی جایئں اور ان معلومات کو محفوظ رکھنا ویب سائٹ چلانے والوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔۔گوگل جیسی مشہور کمپنی پر پرائوسی پالسی کے قوانین اور استعمال کندہ کے حقوق کی خلاف ورزی کے الزام لگتے رہتے ہیں۔ ٹریمز اینڈ کنڈیشن ٹریمز اینڈ کنڈیشن دراصل کسی سروس اور سہولت کے استعمال کی شرائط ہوتی ہیں سروس کے استعمال کے لئے استعمال کنڈہ کا ان سے متفق ہونا لازم ہے اگر متفق نہیں تو اس صورت میں استعمال نا کرے پر متفق ہونے کی صورت میں بعد میں کمپنی یا سروس مہیا کرنے والے پر کسی دعوی یا ہرجانے کا اہل نا ہوگا اور اس کا کوئی اعتراض قانونی طور پر قابل قبول نا ہوگا خیال رہے کسی ویب سائٹ کا ٹریمز اینڈ کنڈیشن نہیں ہوسکتا صرف کسی سروس یا سہولت کا ہی ٹریمز اینڈ کنڈیشن ہوسکتا ہے عام الفاظ میں ٹریمز اینڈ کنڈیشن کا محور یہ ہوتا ہے اس کے استعمال سے فلاں فلاں چیز ہو سکتی ہے فلاں ہماری شرط استعمال کندہ کو مانی ہوگی اور اس وجہ سے کی نقصان یا اگر سروس میہا کرنے والا استعمال کندہ کا مواد یا کوئی معلومات استعمال یا فروخت کردیتا ہے تو استعمال کندہ کو کسی قانونی کاروائی کا حق حاصل نا ہوگا۔ ہر سروس اور سہولت مہیا کرنے والا اپنی مرضی سے ان شرائط کا اطلاق کرتا ہے اور اسے کسی بھی وقت تبدیل کرنے کا حق رکھتا ہے پر اس سے پہلے اس کو واضع تور پر ان ٹریمز اینڈ کنڈیشن کا اعلان کرنا ہوتا ہے اگر استعمال کندہ پھر بھی متفق رہتا ہت تو سروس کا استعمال جاری رکھے گوگل ٹریمز اینڈ کنڈیشن جاننے لائق کیا ہے؟ گوگل نے حال ہی میں اپنے ٹریمز اینڈ کنڈیشن کو دوبارہ مرتب کیا ہے جس کا اطلاق گوگل کی تمام سروسز پر ہے جس میں جی میل،گوگل ٹاک،بلاگر،پیکاسا،گوگل پلس،سرچ اور تمام دوسری سروس شامل ہیں نئے ٹریمز اینڈ کنڈیشن کے مطابق استعمال کندہ جو بھی اس سروس پر اپلوڈ کرتا ہے بھر چاہیے وہ کوئی تصویر ہو کوئی مضمون،کومینٹ کچھ بھی تو استعمال کندہ گوگل کو تمام مواد استعمال کرنے کا لائسنس دیتا ہے اگر کوگل چاہیے استعمال کندہ کی تصاویر اشتہاری کمپنیوں کو دے سکتا ہے اور وہ اشتہار میں استعمال کر سکتے ہیں کسی بھی ویڈیو اور مضمون وغیرہ کواجازت کے بغیر استعمال میں لا سکتا ہے اور استعمال کندہ کو اس پر اعتراض کا حق نا ہو گا تمام مواد کو استعمال کرنے کا حق استعمال کندہ نے اس وقت گوگل کو دے دیا جب اس کی سروس استعمال کی استعمال کندہ کے گوگل پلس کا کومیٹ وغیرہ جیسے کسی بوتل کی تصویر پرکومینٹ کیا تو گوگل استعمال کندہ کے دوستوں کو اشتہار کے تور پر وہ کومینٹ دیکھاے گا کے فلاں دوست اسے پسند کرتا ہے بلاگر پر جو بھی مواد ہوگا اس کے حقوق کا استعمال گوگل کو بھی ہوگا جی میل میں استعمال کندہ کی امیل سے الفاظ کے زریعہ موضوع کا اندازہ لگا کر میل باکس میں اس کے متعلق اشتہار ظاہر ہوتے ہیں جیسے اگر ای میل میں پیزہ کے مطلق گفتگو ہے تو میل باکس میں پیزہ کمپنیوں کے اشتہار ظاہر ہو گے۔ ٹریمز اینڈ کنڈیشن میں عام تور پر محتاط ذبان استعمال کی جاتی ہے جس کو عام صارف نا سمجھ سکے جیسے یہ کہا جائے گا استعمال کندہ جو بھی اپلوڈ کریں اس کے استعمال کا لائسنس اس نے دے دیا پر نی نہیں بتایا جاتا اس اپلوڈ میں ایک کومینٹ بھی شامل ہے کیوں کے اس کو بھی لکھ کر اپلوڈ کردیا ہر چیز جو استعمال کندہ کی طرف سے گئی اس کا شمار بھی اپلوڈ میں ہوگا ٹریمز اینڈ کنڈیشن عام تور پر اس طرح تیار کئے جاتے ہیں کے اس میں کمپنی اپنے بچاو کا ہر راستہ رکھے اور اس قدر طویل اور بانٹ بانٹ کر مختلف جگہوں پر رکھے جاتے ہے ایک عام استعمال کندہ پڑھنے سے عاجز آ جاتا ہے اس وجہ سے عام تور پر ٹریمز اینڈ کنڈیشن کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ گوگل کے نئے ٹریمز اردو میں ختم شد