کھڑے ہر کر اور بیٹھ کر پیشاب کرنے کی حدیثون کے متعلق ایک سوال

ساجد تاج نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏نومبر 30, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ:-



    307- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ؛ قَالُوا: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: مَنْ حَدَّثَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ بَالَ قَائِمًا فَلا تُصَدِّقْهُ، أَنَا رَأَيْتُهُ يَبُولُ قَاعِدًا۔
    * تخريج: ت/الطہارۃ ۸ (۱۲)، ن/الطہارۃ ۲۵ (۲۹)، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۱۴۷)، وقد أخرجہ: حم (۶/۱۳۶) (صحیح)
    ۳۰۷- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جو تم سے بیان کرے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہوکر پیشاب کیا تو تم اس کی تصدیق نہ کرو، میں نے دیکھا ہے کہ آپ بیٹھ کر پیشاب کرتے تھے۔



    305- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ وَهُشَيْمٌ وَوَكِيعٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ أَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ عَلَيْهَا قَائِمًا۔
    * تخريج: خ/الوضوء ۶۱ (۲۲۴)، ۶۲ (۲۲۵)، والمظالم ۲۷ (۲۴۷۱)، م/الطہارۃ ۲۲ (۲۷۳)، د/الطہارۃ ۹ (۲۳)، ت/الطہارۃ ۱۹ (۱۳)، ن/الطہارۃ ۱۷ (۱۸)، (تحفۃ الأشراف: ۳۳۳۵)، وقد أخرجہ: حم (۵/۳۹۴)، دي/ الطہارۃ ۹ (۶۹۵) (صحیح)
    ۳۰۵- حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک قوم کے کوڑا خانہ پر آئے، اور اس پر کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔


    حدیث نمبر 307 میں لکھا ہے کہ

    ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جو تم سے بیان کرے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہوکر پیشاب کیا تو تم اس کی تصدیق نہ کرو،

    پھر نیچے دی گئی حدیث میں لکھا ہے کہ

    حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک قوم کے کوڑا خانہ پر آئے، اور اس پر کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔

    مجھے معلوم کرنا ہے کہ حدیث نمبر 307 میں جو کہا گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا تو تم اس کی تصدیق نہ کرو (کیسی تصدیق نہ کی جائے ؟)

    نیچے دی گئی دوسری حدیث 305 میں ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہر کر پیشاب کرتے دیکھا

    تھوڑی سی رہنمائی کر دیں
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
  3. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کو اس واقعہ کا علم نہ تھا ‘ کیونکہ کہ یہ واقعہ گھر کا نہیں باہر کا ہے ۔ اس لیے وہ فرماتی تھیں کہ یہ بات غلط ہے ۔
    اور اصول یہ ہے کہ جاننے والے کو نہ جاننے والے پر فوقیت ہوتی ہے ۔
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا رفیق بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں