بابرکت علاقہ

عائشہ نے 'قرآنی الفاظ ، اصطلاحات ، تراکیب و تراجم' میں ‏جنوری 14, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سورۃ الانبیاء ، آیت ۷۱ میں اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں :
    وَنَجَّيْنَاهُ وَلُوطًا إِلَى الْأَرْ‌ضِ الَّتِي بَارَ‌كْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ
    "اور ہم ابراہیم اور لوط کو بچاکر اس زمین کی طرف لے چلے جس میں ہم نے تمام جہان والوں کے لئے برکت رکھی تھی۔"
    سوال یہ ہے کہ یہ بابرکت علاقہ کون سا ہے ؟
     
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    یہ زمین فلسطین کی سرزمین تھی جو اس وقت ملک شام کا ہی ایک حصہ تھی۔ اسی بنا پر مفسرین اسے شام ہی لکھتے ہیں۔ البتہ بعض لوگ لوط علیہ السلام کی جائے سکونت فلسطین سے مختلف بتاتے ہیں جس پر مزید تحقیق درکار ہے
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    اہل علم کا اختلاف ہے ـ ایک قول کے مطابق شام ہے ـ دوسرا فلسطین ہے ـ لیکن فلسطین اس وجہ سے نہیں ہوسکتا کہ اس وقت یہ مقدس جگہ نہیں تھی ـ بلکہ ایک عام سا علاقہ تھا اور یہود کو بھی ہمیشہ یہ فخر رہا ہے کہ قرآن میں بیت القدس کو بابرکت علاقہ کہا گیا ہے ،تیسر ا قول ابن عباس رضی اللہ عنہ کا ہے انہوں اس سے مکہ المکرمہ مراد لیا ہے ، دلیل کے طور پر انہوں نے سورہ آل عمران کی آیت 96 ذکر کی ہے ـ ایک قول صرف حجاز کا بھی ہے ـ بعض مفسرین نے مصر مراد لیا ہے ـ بہرکیف جمہور مفسرین نے اس سے شام ہی مراد لیتے ہیں ـ اللہ اعلم
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔ ۔

    سبحان اللہ ۔
    إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَ‌كًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ ﴿٩٦
    اللہ تعالیٰ کا پہلا گھر جو لوگوں کے لئے مقرر کیا گیا وہی ہے جو مکہ میں ہے جو تمام دنیا کے لئے برکت وہدایت واﻻ ہے۔
    اصل میں زیادہ تر لوگ " بارکنا فیھا " ، بارکنا حولہ ، والی تمام آیات کو ایک ہی جگہ کے بارے میں ذکر کر دیتے ہیں ۔ لیکن یہ بھی تو ممکن ہے کہ مختلف آیات میں مذکور یہ مختلف علاقے ہوں ؟
    آل عمران ۹۶ میں واضح طور پر مکہ اور کعبہ کا ذکر ہے اس لیے اس کے تعین میں کوئی مشکل نہیں ۔ لیکن کچھ دوسری آیات بھی بابرکت جگہوں کا ذکر کرتی ہیں :
    مثلا :
    الاعراف ۱۳۷:
    وَأَوْرَ‌ثْنَا الْقَوْمَ الَّذِينَ كَانُوا يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِ‌قَ الْأَرْ‌ضِ وَمَغَارِ‌بَهَا الَّتِي بَارَ‌كْنَا فِيهَا
    اور ہم نے ان لوگوں کو جو کہ بالکل کمزور شمار کئے جاتے تھے۔ اس سرزمین کے مشرق و مغرب کا مالک بنا دیا، جس میں ہم نے برکت رکھی ہے

    الاسراء ۱:
    سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَ‌ىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَ‌امِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَ‌كْنَا حَوْلَهُ
    پاک ہے وه اللہ تعالیٰ جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گیا جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھی ہے

    انبیاء ۷۱:
    وَنَجَّيْنَاهُ وَلُوطًا إِلَى الْأَرْ‌ضِ الَّتِي بَارَ‌كْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ
    "اور ہم ابراہیم اور لوط کو بچاکر اس زمین کی طرف لے چلے جس میں ہم نے تمام جہان والوں کے لئے برکت رکھی تھی۔"


    انبیاء ۸۱:
    وَلِسُلَيْمَانَ الرِّ‌يحَ عَاصِفَةً تَجْرِ‌ي بِأَمْرِ‌هِ إِلَى الْأَرْ‌ضِ الَّتِي بَارَ‌كْنَا فِيهَا
    ) ہم نے تند وتیز ہوا کو سلیمان (علیہ السلام) کے تابع کر دیا جو اس کے فرمان کے مطابق اس زمین کی طرف چلتی تھی جہاں ہم نے برکت دے رکھی تھی،
     
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک الله خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک
     
  7. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں