میں نے کمپیوٹر کا وہ دور دیکھا ہے ۔۔۔۔

جاسم منیر نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏جنوری 25, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636

    یقینا ہم میں سے بہت سے لوگوں نے "آئی ٹی" کو اپنے سامنے بڑا ہوتے دیکھا ہے :)، بڑا ہونے سے مراد یعنی ہر چیز آئی ٹی کے گرد گھومنے لگی ہے۔ چاہے سکول ہوں، اسپتال ہوں، کارخانے ہوں یا ہوٹل، ہر جگہ آئی ٹی ہی آئی ٹی ہو رہی ہوتی ہے۔
    بہرحال یہ تھریڈ پوسٹ کرنے کا مقصد آئی ٹی کے قصیدے لکھنے کا نہیں ہے۔ یہاں بات ہو گی صرف کمپیوٹر کی۔ یہاں آپ بتائیں گے کہ آپ نے کمپیوٹر کا کون سا دور دیکھا ہے؟ کسی نے ہو سکتا ہے کمپیوٹر کا وہ دور دیکھا ہو جب کمپیوٹر کمرے جتنے بڑے ہوتے تھے، ہو سکتا ہے کسی نے کسی ایسے کمپیوٹر پر بھی کام کیا ہو جو ڈاس بیسڈ تھے، کچھ ایسے تھے جو فلاپی ڈسک پر چلتے تھے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے کسی کو پتہ ہی نہ ہو کہ فلاپی ڈسک کیا ہوتی ہے :00005:
    مثلا میں اپنی مثال دیتا ہوں کہ میں نے سب سے پہلے جو کمپیوٹر استعمال کیا، وہ غالبا 386 تھا، اور اس میں ونڈوز1۔3 چلتی تھی۔ 8 فلاپی ڈسکس پر مشتمل اس کی ونڈوز ہوتی تھیں جو کہ ضرورت کے تحت اسے فارمیٹ کرنے کے کام آتی تھی۔ 80 ایم بھی کی ہارڈ ڈسک اور جس پر ڈاس بیسڈ گیمز کھیل کر بہت خوش ہوتے تھے۔


    اب آپ بھی بتائیں کہ آپ نے کمپیوٹر کا کون سا دور دیکھا ہے ؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    میں نے زیادہ پرانا دور نہیں دیکھا۔ پہلا پرسنل کمپیوٹر پی 4 تھا ونڈوز ایکس پی کے ساتھ! تب ایکس پی نئی نئی آئی تھی اور سکول کے کمپیوٹرز میں ونڈوز 2000 ، 98 یا پھر NT ہوتی تھی۔
    اسکی ہارڈ ڈسک 40 جی بی کی تھی۔
    فلاپی بھی استعمال کی ہوئی ہے جو کہ بہت احتیاط کے باوجود دو سے تین بار ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا کام دیتی تھی پھر بے کار۔
    اس کمپیوٹر کو اب میں نے پرزہ پرزہ کر کے ڈبہ بنا دیا ہے :smile:
    بچپن میں پہلی بار ابو کے کام والا کمپیوٹر دیکھا تھا وہ ایپل کا تھا لیکن اس کی تفصیلات ذہن سے بالکل محو ہو چکی ہیں۔
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ہمم بہت خوب جاسم بھائی
    میں نے سب سے پہلا دور سونی ہوم کمپیوٹر سے دیکھا تو صرف کی بورڈ ہوتا تھا اور ٹی وی کے ساتھ لگتا تھا۔ یہ 1987 کی بات ہوگی اس کے بعد 1994 میں میں نے 386 کمپیوٹر استعمال کیا جس کی سپیڈ 33 میگا ہرٹز، میموری 2 ایم بی ، 20 میگابائٹ ہارڈ ڈسک اور بڑی اور نارمل فلاپی ڈرائیو کا دور تھا۔ وینڈوز 3 پوائنٹ 1 اور ڈاس استعمال کرتا تھا۔ اس کے بعد 486 ، پنٹیوم 1 ، پنٹیوم 2 ، پنٹیوم 3 ، پنٹیو 4 ، ڈویل کور ، اور پھر لیپ ٹاپ میں پنٹیوم ایم، سنٹرینو اور آج کل کواڈ کور استعمال کررہا ہوں۔ اسی طرح لیپ ٹاپ Core i5
    یقین کریں جاسم بھائی ہر وقت مجھے کمپیوٹر اب گریڈ کرنے کی فکر رہتی اور سب سے زیادہ فکر گرافکس کارڈ کی تھی کیوں کہ میں گیموں کا بچپن سے شوقین ہوں۔ 1998 میں میں نے Diamond VGA 8 MB لگوایا۔ پھر 2000 میں Creative GeForce 2 MX 32 MB لگوایا، اس کے بعد 2002 میں GeForce 4 MX 64 MB تبدیل کیا۔ اس کے بعد طویر عرصہ کے بعد 2009 میں GeForce 9800 GTX 512 MB کارڈ لگوایا اپنے نئے کواڈ سسٹم میں۔ پھر وہ اپنے بھائی کو بھیج دیا اور میں نے 1950 ریال کا eVGA GeForce 470 GTX 1280 MB کا لگا کر اپنے سسٹم کو اپگریڈ کیا۔ ابھی پانچ سال ہونے والے ہیں لیکن میرا سسٹم الحمد للہ کافی تیز ہے !!!!
     
  4. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    دلچسپ شیئرنگ کاشکریہ
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بہت خوب جاسم بھائی ۔ میں آپ لوگوں کی طرح تفصیل سے نہیں بتا سکتا ۔ لیکن ابتداء 386 سے ہوئی ۔ اور سال 1999 تھا ۔ اس کے بعد 486 ، پنٹیوم 1 ، بعد میں آنے والے سب کمپیوٹر استعمال کیے ۔ ہارڈ ڈسک شاید 8 جی بی تھی اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں ـ پرانے دور کی بات ہو رہی ہے ۔ اتنا ہی کافی ہے , : ) اراکین مجلس کے ادورا پڑھتے ہیں شاید کچھ یاد آجائے ـ
     
  6. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    پینٹیم1 ونڈوز 98
    2001 میں میرا واسطہ کمپیوٹر سے پڑا
     
  7. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    عمدہ۔
    ہم تب کافی چھوٹے تھے جب گھر میں پہلا سسٹم کومپک کا پی1 ونڈوز 98 کے ساتھ آیا تھا اتنا وزنی تھا کہ بڑے بھائی اور ان سے چھوٹے جو مجھ سے بڑے ہی ہیں‌نے مل کر اٹھایا تھا مجھے یاد ہے میں اس پر نیڈ فار سپیڈ ون کھیلا کرتا تھا اس کے علاوہ نہ کچھ کرنا آتا تھا نہ کرتا تھا۔:00005:
    بس اس کے بعد پھر تیزی آتی گئ اور ترقی کرتے گئے۔
     
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    میں کافی عرصے سے یہ سوچ رہی تھی کہ ایپل میکنٹوش کے پی سی تو بہت سمارٹ ہوتے ہیں اور جو میرے ابو کا تھا وہ اتنا بڑا بدھا سا تھا پھر آخر وہ کس کمپنی کا تھا! اتنا تو بہرحال یاد ہے کہ اس پر ایپل کا نشان تھا اور وہ میکنٹوش ہی تھا۔ اتفاق سے کل ایک مضمون نظر سے گزرا جس کی بدولت معلوم ہوا کہ ایپل کی تیسویں سالگرہ ہے اور یہ جناب اب ترقی پا کر اتنے سمارٹ ہوگئے ہیں کہ پہچانے نہیں جارہے : )
    کسی کو ایپل کی ہسٹری میں دلچسپی محسوس ہو تو یہاں مضمون ملاحظہ کر لیجیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے بھی بڑے بھائی کا پہلا میکنٹوش ہی یاد ہے جس پر ان کا پراجیکٹ ختم ہونے پر ہم سب کا قبضہ ہو گیا ۔ سسٹم ڈٹیلز پتا نہیں کیا تھیں ہم تو سکول میں تھے۔
     
  10. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    1990 میں لاہور کےاردو بازار میں کمپیوٹر دیکھا۔اس زمانےمیں اےسی والے کمرے میں ہی رکھا جاتا تھا۔اردو لکھنےوالےبہت کم لوگ تھے۔کاتب حضرات کو کتابت کے لیئے کافی کام ملتا ،جب کہ کثرت اغلاط کے خوف سے کمپوزنگ کا رجحان کم تھا۔
    ًجھے نہیں پتہ تھا کہ فلاپی کیا ہوتی ہے!چنانچہ ایک دوست نے فلاپی لانےکا کہا تو میں اس وجہ سے نہ ہمت کر سکا کہ پہلےہی کافی سامان ہے،فلاپی کون اٹھائےگا۔۔
    2004 میں پی تھری لیا،2010 میں پی 4 اور آج کل موبائل پہ گزارا ہے۔"
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    فلاپی کو اٹھانا مشکل نہیں تھا ، لیکن اس کے نخرے اٹھانا بہت مشکل تھا۔ مجھے یاد ہے ہم نے ایک تقریب کے لیے تین فلاپیوں میں سلائیڈز سیو کی تھیں اور ایک بھی نہیں چلی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت خوب جاسم بھائی کیا یاد دلایا ، ہہہہہہ یاد کر کے ہنس آتی ہے جب ہم کوبول کے پراجیکٹ کے لئے بغیر ہارڈ سک کے ایکس ٹی کمپیوٹر کی سوا پانچ انچ کی ڈبل فلاپی ڈرائیوز کو یوز کیا کرتے تھے اور کلاس میں کچھ ایسے پی سی بھی ہوتے تھے جن میں صرف اک ہی ڈرائیو ہوا کرتی تھی اور جو بوریت ہوتی تھی اس کا اندازہ آپ اس امر سے لگا سکتے ہیں کہ سنگل ڈرائیو میں فلاپی کاپی کرنی ہوتی تھی ڈاس میں پہلے ڈرائیو اے نکالو، پھر بی ڈالو پھر اے ڈالو پھر بی اور ایک فائل جو شاید چند کلو بائیٹس کی ہوتی تھی اسے کاپی کرتے کرتے پندرہ بیس منٹ لگ جاتے اور آخر پر جاکر پتہ چلتا کہ فلاپی میں بیڈ سیکٹرز کی وجہ سے فائل کاپی کرنا ممکن ہی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔

    ڈاس، ورڈ سٹار، لوٹس ون ٹو تھری اور کوبول اور بیسک کی پروگرامنگ نے کمپیوٹر کی الف بے سے روشناس ضرور کروا دیا، بٹس اور بائیٹس، ڈسک اور ڈسکیٹ، پی سی اور مین فریم اور ہاں" کمپیوٹر از اے مشین وچ کین ناٹ ڈو اینی تھنگ بائی اٹ سیلف ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ " اس وقت کے بڑے بڑے لوگ کمپیوٹر کی بڑا کرامت والا سمجھتے تھے کہ یہ نہ صرف قسمت کا حال بتاتا ہے بلکہ ہر مشکل کا حل اس کے پاس ہوتا ہے۔

    اور اس وقت کی گیمز، پیرا ٹروپرز، پیک مین اور ٹائپنگ ٹیوٹرز کے فالنگ ورڈز ۔ ۔ ۔ ۔

    زیادہ پرانی بات نہیں 1992 کے زمانے کی بات کر رہا ہوں اسی دوران اے ٹی 286 مقبولیت حاصل کر چکا تھا اور اس کے بعد یہ ترقی کرتے ہوئے 486 سے ہوتے ہوئے تک پینٹیم ون تک جا پہنچا جس میں 8 جی بی کی بڑی ہارڈ ڈسک دستیاب ہو گئی جس میں پرنسس آف پرشیا کلر ڈسپلے میں کھیلنے اور ونڈوز 3 پوائنٹ ون یوز کرنے کے ساتھ ساتھ اردو سافٹ ویئر کاتب میں لیٹر پیڈز پرنٹ کر کے لوگوں کو گفٹ کیا کرتے اور داد و تحسین سمیٹتے۔

    1997 کے بعد اتنی تیزی سے ٹیکنالوجی میں جدت آتی چلی گئی کے پی فور کے بعد کے تو نام تک یاد رکھنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    نہایت قدیم دور کے ہیں بھائی آپ ;)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں