میں تعبیروں کا تاجر ہوں کیا تم تعبیر خریدو گے

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏مارچ 1, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں تعبیروں کا تاجر ہوں کیا تم تعبیر خریدو گے​
    کیاتم گم گشتہ و گم کردہ اپنی جاگیر خریدو گے

    منظر میں کشادہ سینے ہیں اور پس منظر میں گولی ہے​
    ہر ایک تصویر میں مظلوموں کے گرم لہو کی ہولی ہے​
    سڑکوں پہ جو ہیں جو فریاد کناں ان ماؤں کی ڈنڈا ڈولی ہے​
    کھچتی ہے جو میرے تصور میں غم کی تصویر خریدو گے​
    میں تعبیروں کا تاجر ہوںکیا تم تعبیر خریدو گے

    ڈل جھیل کے خون ملے پانی سے بھر کر کچھ جگ لایا ہوں​
    پتھرائی ہوئی آنکھوں کے ہیرے موتی اور نگ لایا ہوں​
    گلیوں میں سسکتی لاشوں نے جو دی ہے و ہ شہ رگ لایا ہوں​
    اُن سب نے بس اتنا پوچھا ہے تم کب کشمیر خریدو گے؟​
    میں تعبیروں کا تاجر ہوںکیا تم تعبیر خریدو گے

    اصحابِِ نبی ﷺکے گلشن کی کلیوں سے سجی کچھ چھڑیاں ہیں ​
    سنت کے سچے موتی ہیں قرآن کی قیمتی لڑیاں ہیں​
    کچھ عشق نبی ﷺکے حلقے ہیں کچھ خوف خدا کی کڑیاں ہیں ​
    ہر طوق سے جو آزاد کرے کیا وہ زنجیر خریدو گے ؟​
    میں تعبیروں کا تاجر ہوںکیا تم تعبیر خریدو گے

    تکبیر کے پر ہیبت نعرے بھی توحیدی للکار بھی ہے ​
    دشمن کی صفیں جو چیر کے رکھ دےاک ایسی یلغار بھی ہے ​
    میرے تھیلے میں جذبوں کی دھار بھی ہے جس پر وہ تلوار بھی ہے ​
    کوئی تیغ و طبل کوئی خنجر نیزہ کوئی شمشیر خریدو گے؟​
    میں تعبیروں کا تاجر ہوں کیا تم تعبیر خریدو گے​



    شاعر: سلیم ناز بریلوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ۔ میرے پاس اس کی ویڈیو ہے ڈھونڈ کر اپ لوڈ کروں گی ان شاء اللہ۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  4. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جزاک اللہ. غالبا بیس برس پہلےسلیم ناز بریلوی سے منصورہ میں ملاقات ہوئ تھی.جہاد کشمیر کے سلسلے میں ان کے کئ ترانے تن بدن میں آگ لگا دیتے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت عمدہ ۔ شیرنگ کے لیے شکریہ ۔ جزاک اللہ خیرا

    اسکول / بچپن کے جذبوں سے بھر پور دن یاد آ گئے ، جب سلیم ناز مرحوم کے ترانے سنا کرتے تھے ۔ اللہ ان کی مغفرت کرے اور جنت میں جگہ عطا کرے ۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک آمین۔ اب تو لفظ جہاد کا ایسا استعمال ہوا ہے کہ اصل معنی ہی بھلا دیا گیا۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    درست ، جہاد ''جُہد'' سے ہے ، پہلے ''جُہد'' سے جہاد ہوتا تھا اب جہاد سے جُہد ہوتا ہے ، باقی سب توٹھیک ہی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت زبردست ترانہ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں