سعودی عرب، یو اے ای اور بحرین کے سفراء قطر سے واپس

ابوعکاشہ نے 'خبریں' میں ‏مارچ 6, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سعودی عرب، یو اے ای اور بحرین کے سفراء قطر سے واپس​


    سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین نے قطر سے اپنے سفراء کو واپس بلا لیا ہے۔ان ممالک نے یہ اقدام قطر کی جانب سے مصر کی اسلامی سیاسی جماعت اخوان المسلمون اور خطے کے دوسرے ممالک میں اس کی شاخوں کی مسلسل حمایت کے ردعمل میں کیا ہے۔

    ان تینوں خلیجی ممالک نے بدھ کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں دوحہ میں متعین اپنے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ قطر نے علاقائی سکیورٹی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اورانھوں نے اپنی سلامتی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ قطر ،متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور بحرین چھے رکن ممالک پر مشتمل خلیج تعاون کونسل میں بھی شامل ہیں لیکن ان کے درمیان مصر کے سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کی عوامی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں رخصتی کے بعد سے کشیدگی پائی جارہی ہے

    العربیہ
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    قطر اور باقی عرب ممالک کے درمیان حالات مزید کشیدہ قطر پرالزام لگایا گیا ہے کہ جس طرح اس نے مصر میں ایک خاص گروہ کی مدد کرکے ملک کے امن و مان کو نقصان پہچنایا ، معاہدے کی خلاف ورزی کی ، اس طرح یمن کے حوثيين شیعہ کی بھی مدد وحمایت کی ۔
    سبق | : قطر تدعم الحوثيين باليمن وتضر بأمن المنطقة
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سعودیہ کی طرف سے سلامتی کونسل کی رکنیت ٹھکرانے کی دھمکی کے بعد سے امریکہ کی سنی مسلمانوں سے دشمنی کھل کر سامنے آنے لگی ہے ۔ حالیہ بیان میں امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے سنیوں کو امریکہ اور ایران کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات کو قبول کرنا چاہیے ۔
    سبق | تقارب مع إيران.. الحرس الثوري يتحرك فاستعدوا للأسوأ
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کویت نے ان تمام ممالک کے درمیان صلح کی کوشش شروع کی ہے ۔ اللہ کرے کہ کامیابی ہو ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    الحمد للہ صلح کی کوششیں کامیاب ہو گئیں ۔
    قطر نے خلیج تعاون کونسل 'جی سی سی' کے سعودی عرب میں ہونے والے وزراء خارجہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کی شرائط اور نکات سے اتفاق کر لیا ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کو قطری حکومت کے ایک مصدقہ ذریعے سے اطلاع ملی ہے کہ دوحہ نے 'اعلان ریاض' کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی دوسرے خلیجی ملک کے کسی اپوزیشن رہنما یا سیاسی مخالف کو پناہ نہیں دے گا۔
    "قطر نے اپنی سر زمین پرموجود اخوان المسلمون سے وابستہ افراد کی بیدخلی، خلیج تعاون کونسل کے رکن ملک کے کسی اپوزیشن رہنما کی مدد نہ کرنے اور پڑوسی ملکوں کے خلاف میڈیا پروپیگنڈہ ختم کرنے بھی یقین دہانی کرائی ہے۔"
    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2014/04/19/%D9%82%D8%B7%D8%B1-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86%D9%90-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B6-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D8%B7-%D8%AA%D8%B3%D9%84%DB%8C%D9%85-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%DA%BA.html

    امید ہے کہ اس کے بعد قطر سے باقی ممالک کےسفارتی تعلقات بحال ہو جائیں گے ۔
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    الحمد للہ ۔ اچھی خبر ،کچھ دن سے یہی آثار نظر آرہے تھے ۔ بالاخر آل عبدالعزیزکی سیاست کامیاب رہی ۔ ولی عہد سعودیہ کی فراست نے اس معاملے کو اچھے طریقہ سے سلجھا دیا ۔ روافض نے جو گڑھا سعودیہ کے لیے کھودنے کی کوشش کی اس میں خود گر گئے ۔ ان شاء اللہ مستقبل قریب میں ہی اس کا نتیجہ بھی دیکھ لیں‌گے ۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    قطر کی جانب سے صدر جنرل عبدالفتاح السیسی کو صدر منتخب ہونے پرمبارک باد ۔ خلیجی ممالک میں سب سے پہلے قطر نے ہی مبارکبادی ہے جو کہ مصر اور قطر کے تعلقات میں بہتری کی نشانی ہے ۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2014/06/08/-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D9%82%D8%B7%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%84%D8%B3%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D9%86%D8%B5%D8%A8-%D8%B5%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D8%B3%D9%86%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D9%84%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DA%A9-%D8%A8%D8%A7%D8%AF-.html
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں