ایک ذاتی پیغام (ایس ایم ایس)

علی شاہ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مارچ 8, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. علی شاہ

    علی شاہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2013
    پیغامات:
    30
    السلام علیکم۔
    خالق کائنات اور اُس کی مخلوق، اللہ اور انسان کے تئیں ہمارا جو فرض ہے اُسے پورا کرنے میں ہی ہماری سعادت ہے شاید بولنا تو آسان ہے ہی اور کلام کی آرائش بھی آسان ہے مشکل تو اُسے صفات حمیدہ، بڑے کاموں اور بلند اقدار میں ڈھالنا ہے۔ اللہ کا فرمان ہے۔

    أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنسَوْنَ أَنفُسَكُمْ وَأَنتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
    کیا تم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو کیا اتنی بھی تم میں سمجھ نہیں۔

    جو آدمی معروف کا حکم دے خود اس پر عمل نہ ہو، منکر سے روکے خود باز نہ آئے۔

    حدیث صحیح میں روایت ہے کہ قیامت میں اُسے آگ میں ڈال دیا جائے گا وہ آنتوں کے ساتھ آگ میں ایسے گھومے گا جیسے کولہو کا بیل، دوزخی اس کی ہلاکت کے بارے میں پوچھیں گے تو کہے گا۔ میں تہیں معروف کا حکم دیتا تھا لیکن خود اس پر عمل نہ کرتا تھا منکر سے روکتا تھا مگر خود اس سے باز نہیں آتا تھا۔

    مشہور واعظ ابو معاذ الرازی نےوعظ کیا، خود روئے دوسروں کو رُلایا پرھ بزبان شعر کہا جو غیر متقی لوگوں کو تقوٰٰی کا حکم دیتا ہے وہ ایسا طبیب ہے جو خود بیمار لوگوں کو دوا دیتا ہے سلف میں بعض لوگ جب دوسروں کو صدقہ کا حکم دیتے تو پہلے خود صدقہ کرتے پھر اں کو حکم دیتے اس لئے لوگ ان کی بات مان لیں۔

    قرون اولٰی میں ایک واعظ نے لوگوں کو غلام آزاد کرنے کا وعظ دیا، خود غلاموں نے اس کی فرمائش کی تھی ایک لمبی مدت میں انہوں نے رقم جمع کی اور اس سے ایک غلام آزاد کروایا اُس کے بعد غلاموں کو آزاد کرنے کا حکم دیا تو لوگوں نے اُن کا کہا مانا اور بہت سے غلام آزادی پاگئے۔

    واللہ اعلم۔

    والسلام علیکم۔
     
  2. نسرین فاطمہ

    نسرین فاطمہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 25, 2013
    پیغامات:
    50
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    جزاکم اللہ خیرا، لیکن کچھ لوگ ظاہری طور یہ اس حدیث کو دوسروں‌پر تطبیق کرتے نظرآتے ہیں‌۔ ایسی صورت میں وہ خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہیں‌یا اپنی خامیوں پر پردہ ڈال کر دوسروں کی خامیوں کوظاہرکرتے رہتے ہیں‌ گویا کہ اپنے نفس کا خود تزکیہ کرتے ہیں‌ کہ وہ دراصل معصوم ہیں ۔ ۔جبکہ یہ حدیث اپنے اندر وسعت رکھتی ہے ، اس حوالے سے درج ذیل مضمون کا مطالعہ مفید رہے گا ان شاء اللہ ۔
    کوتاہیوں کے سبب احتساب چھوڑنا - URDU MAJLIS FORUM
     
  4. علی شاہ

    علی شاہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2013
    پیغامات:
    30
    مومن کی طبعیت میں ثبات، منصوبہ ساری اور جزم وعزم ہوتا ہے۔
    اللہ رب العالمین کا فرمان ہے۔
    إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّـهِ وَرَسُولِهِ
    مومن تو وه ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر (پکا) ایمان ﻻئیں پھر شک وشبہ نہ کریں
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    کیا آپ کو شیخ فضل الہی حفظ اللہ کی تحریر پر کوئی اعتراض ہے کہ شاید ان کی طبیعت میں ثبات کی کمی یا جزم و عزم وغیرہ نہیں ہے ۔ مجھے تو ایسا کچھ نظر نہیں‌آیا بلکہ انہوں نے عوام الناس میں‌ پائی جانے والی ایک عمومی غلطی کی اچھے طریقہ سے وضاحت کی ہے ۔ بارک اللہ فیہ
     
  6. علی شاہ

    علی شاہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2013
    پیغامات:
    30
    نہیں‌ میں نے یہ تحریر نہیں‌ پڑھی میں نے تو اپنے مضمون کے لحاظ‌ سے وہ آیت پیش کی تھی۔
    آپ کے ان الفاظ‌کا مطالعہ کرنے کے بعد۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 10, 2014
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    اچھی بات ہے کہ آپ نے تحریر نہیں پڑھی ۔ میرے الفاظ اور آپ کی پیش کی گئی آیت میں‌ مجھے کوئی ربط نظر نہیں آیا ۔
     
  8. علی شاہ

    علی شاہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2013
    پیغامات:
    30
    وہی میں سوچ رہا تھا
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    گویا کہ بغیر سوچے سمجھے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ اجتہاد کا اعلی درجہ ہے ۔ ضرور سوچیے ۔ بالتاکید مجتہد بننے کے امکانات ہیں‌، اب ایسی منصوبہ بندی اور جزم و عزم کہاں ملنے والا ہے : ‌)
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں