فنگر پرنٹ کی بجائے ہتھیلی کا پاسورڈ

اہل الحدیث نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏مارچ 28, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    فنگر پرنٹ سکین ٹیکنالوجی کے بارے میں تو آپ سبھی جانتے ہونگے۔ سیکیورٹی مقاصد کے لیے دنیا بھر میں انگلیوں کے نشانات کو سکین کیا جاتا ہے اور اب تو یہ ٹیکنالوجی لیپ ٹاپ اور موبائل فونز میں بھی دستیاب ہے۔

    فیوجٹسو نے لیپ ٹاپ میں انگلیوں کی بجائے ہتھیلی سکین کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا
    لیکن جاپانی کمپنی فیوجٹسو نے اس سے بھی آگے کی سوچی ہے۔ فیوجٹسو گذشتہ چند سالوں سے ایک ایسی نئی ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے جو انگلیوں کی بجائے صارف کی ہتھیلی کو سکین کرتی ہے۔ ہرانسان کے ہاتھ میں وریدوں کا جال مختلف ہوتا ہے اور انفراریڈ کا استعمال کرتے ہوئے یہ نئی ٹیکنالوجی ہتھیلی میں جلد کے نیچے وریدوں کی تصویر لیتی ہے اور اسکا موازنہ سسٹم میں محفوظ شدہ تصویر سے کرتی ہے۔

    فیوجٹسو نے لیپ ٹاپ میں انگلیوں کی بجائے ہتھیلی سکین کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا
    فیوجٹسو نے یہ چھوٹا سا سنسر ابھی ابتدائی طور پر لیپ ٹاپس میں نصب کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق روایتی طریقہ کے برعکس آپ کو سکینر کو چھونے کی ضرورت نہیں اور ہتھیلی سکین کا طریقہ کار زیادہ محفوظ اور صاف ستھرا ہے۔ جلد ہی یہ ٹیکنالوجی موبائل فونز کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

    سیکیورٹی نظام کو بہتر بنانے کے لیے سکینر وریدوں میں خون کی روانی کا جائزہ بھی لیتا ہے۔ "لہذا گھبرانے کی ضرورت نہیں اگر کوئی آپکا ہاتھ کاٹ کر بھی آپکا لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے ناکامی ہی ہوگی۔":00026:

    بحوالہ آئی ٹی نامہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں