شہر گل و یاسمن کا موسم

عائشہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏مئی 14, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    سلگا رہے ہیں نخلِ بہاراں مشامِ جاں
    جھونکے ہوا کے لائے ہیں امراض سانس کے

    کیسا ستم ہے "شہر گل و یاسمن " کے لوگ
    جشنِ بہار آج مناتے ہیں کھانس کے

    ناپائیداری سانس کی دیکھی ہے جب سے یوں
    دن زندگی کے اب تو یہ لگتے ہیں چانس کے

    ملتے نہیں مزاج تو حیرت ہو کیوں بھلا
    انسان پوٹھوہار کے پودے فرانس کے
    ڈاکٹر مظہر عباس رضوی
    کی نظم " اسلام آبا دمیں الرجی" سے
    ہنسپتالی شاعری
    عفراء مریم جمیلہ انا ام محمد
     
    Last edited: ‏مئی 17, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بہت خوب! اللہ رحم کرے الرجی کے مریضوں پر اور جو مریض ہونے سے بچے ہوئے ہیں ان کو عافیت میں رکھے۔
    ارے ٹیگ تو مجھے ملا ہی نہیں یہ تو اتفاقا میں نے موضوع کھول لیا تو پتہ چلا!

    خوب! اس قسم کے مسائل کافی سنے تھے یہاں۔ غیر ملکی پودے لے تو آتے ہیں پر آب و ہوا اور زمین کے فرق کی وجہ سے یہاں وہ چل نہیں سکتے۔
    کچھ عرصہ قبل کھجور کے پودوں کا سکینڈل بھی بڑا مشہور ہوا تھا۔ سرکاری خرچے پر بہت مہنگے منگوائے گئے اور سب سڑ گئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں