میری ڈائری سے ۔۔۔۔ذرا ہنس لو

راضی نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏اپریل 9, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524




    چندہ یا چندا​
    کل اک چاند سی لڑکی کو دیکھا تو ھو گیا دل بے قا بو
    کہہ دیا سامنے جا کے پیار سے میں نے اس کو چندا
    فوراُُ ١٠ روپے نوٹ تھما کے آگے سے وہ بولی
    یھ تو بتلا دو کس مسجد کا ما نگ رہے ہو چندہ
    ​
     
  2. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    کراچی کی بس



    جو گردن میں کالر تھا لر رہ گیا ہے
    ٹماٹر کے تھیلے میں ٹر رہ گیا ہے

    خدا جانے مرغا کدھر رہ گیا ہے
    بغل میں تو بس اک پر رہ گیا ہے

    سفر اب بڑا پر خطر ہو رہا ہے
    کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے
    ​
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    ہی ہی ہی بہت خوب!
     
  4. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524


    تھا یہ محبت کا اثر آدھا اِدھر آدھا اُدھر
    بٹ کر رہ گیا دردِ جگر آدھا اِدھر آدھا اُدھر

    کس ٹھاٹ سے بیٹھا ہے تو اے فتنہ گر اے فتنہ جو
    دو کرسیوں کو جوڑ کر آدھا اِدھر آدھا اُدھر



    ​
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    یہ تو پڑھا ہی نہیں‌جا رہا؟؟؟ بس ڈبے ڈبے ہی ہیں !!!
     
  6. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    مُجھے تو ٹھیک دِکھتا ہے۔۔۔۔:00006:
     
  7. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    میری ڈائری سے ذرا ہنس لو:00032:
    آپ کی ڈائری سے ذرا ہنس لیا:00003:
     
  8. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    اتنی جلدی ۔۔۔۔۔ذرا سا ہنسنا تھا۔۔۔۔۔آپ تو ابھی تک ہنس رہے ہو
     
  9. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    تیرے تو دِکھا یا نا ہی:00013:
     
  10. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    مرد ہونی چاہئے خاتون ہونا چاہئے
    اب گرائمر کا یہی قانون ہونا چاہئے

    نرسری کا داخلہ بھی سرسری مت جانئے
    آپ کے بچے کو افلاطون ہونا چاہئے

    رات کو بچے پڑھائی کی اذیت سے بچے
    ان کو ٹی-وی کا بہت ممنون ہونا چاہئے

    دوستو٬ انگلش ضروری ہے ہمارے واسطے
    فیل ہونے کا بھی اک مضمون ہونا چاہئے

    صرف محنت کیا ہے انور کامیابی کے لئے
    کوئی اوپر سے بھی ٹیلی فون ہونا چاہئے
    ​
     
  11. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524


    عشق کے سمندر میں غوطہ لگایا
    پانی بہت ٹھنڈا تھا میں باہر نکل آیا
    ​
     
  12. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524


    کہا ایک مولوی نے دیکھ کر جوتا میرے آگے
    گر سامنے ہو جوتا تو سجدہ نہیں ہوتا

    میں نے کہا بجا ارشاد ہے آپ کا لیکن
    گر پیچھے رکھیں جوتا تو پھر جوتا نہیں ہوتا

    :00032:
    ​
     
  13. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524


    صبح تقریر یہاں شام تقریر وہاں
    چیختے چیختے لیڑر کا گلہ بیٹھ گیا

    ہر گلی گوچے میں دن رات لگاتا ہے صدا
    جو دے اس کا بھی بھلا جو نہ دے اس کا بھی بھلا
    :)

    ​
     
  14. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524


    پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
    یا ہنستے بستے شہر پر گر جائے ایٹم بم

    یا پھر دگنے حجم کی ہو جن صاحب کی بیگم
    چاروں ہی کو بھیا میں نے بچتے دیکھا کم
    ​
     
  15. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524



    وٹے

    جب تک نہیں ہوتے آپ کے دانت کٹھے
    اسی طرح رہیں گے ہم آپ کے خلاف ڈٹے

    میں نے دی تھی امیر شہر کے خلاف گواہی
    پھر کیا ہوا کہ آنے لگے ہر طرف سے وٹے

    مہنگائی کی طرح پھیلی ہے جیب کتروں کی وبا
    جس سڑک پہ دیکھو نظر آتے ہیں جیب کٹے

    غریبوں کی ہنڈیا میں وہی دال اور ساگ
    امیروں کی قسمت میں کھانے چٹ پٹے

    اگرچہ صورت آپ کی لگتی نہیں بھکاریوں جیسی
    مگر کپڑے کیوں آپ کے اس طرح ہیں پٹھے

    اگر چاہتے ہیں ہم برائیوں کا جڑ سے خاتمہ
    تو نکلنا پڑے گا ہم سب کو گھر سے اکٹھے

    بھلائی کی توقع کریں تو کس سے کریں عثمان
    ایک سیر ہے تو دوسرا سوا سیر امریکہ یا اسکے پٹھے
    ​
     
  16. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524




    واپڈا کی لوڈ شیڈنگ کا حساب نہیں ہے
    ہمارے نلکے میں چلو بھر آب نہیں ہے

    یوں تو سارا محکمہ ہی مچھندر ہے لیکن
    تھانیدار کی موچھوں کا جواب نہیں ہے

    جو پل بھر میں بکرے کی چمڑی نہ ادھیڑے
    قصائی تو ہے مگر قصاب نہیں ہے

    پاس ہونے کے لئے سفارش کو بنائے سیڑھی
    پاس ہے وہ طالب علم کامیاب نہیں ہے

    جو عوام کو بنائے بیوقوف اپنی تقریروں سے
    گفتار کا غازی ایسا لیڈر نایاب نہیں ہے

    اندھی تقلید اہل مغرب کی کیے جاتے ہو
    یہ نہ سمجھنا کہ انکی زندگی عذاب نہیں ہے


    ​
     
  17. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524


    صاحب زادے کرتے کیا ہیں لڑکی والوں نے پوچھا
    جب دیکھو فارغ پھرتے ہیں یا پیتے تمباکو ہیں


    لڑکے کی اماں یہ بولیں کام کرے اس کی جوتی
    دو بھائی بھتہ لیتے ہیں ابا خیر سے ڈاکو ہیں


    ​
     
  18. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524


    جس شخص کو اوپر کی کمائی نہیں ہوتی
    سوسائٹی اس کی کبھی ہائی نہیں ہوتی

    کرتی ہے اسی روز وہ شاپنگ کا تقاضا
    جس روز مری جیب میں پائی نہیں ہوتی

    پولیس کرا لیتی ہے ہر چیز برآمد
    اس سے بھی کہ جس نے یہ چُرائی نہیں ہوتی

    مکر اور دغا عام ہیں پر اس کے علاوہ
    اس شہر میں کوئی بھی برائی نہیں ہوتی

    تب تک وہ بھری بزم میں لگتا ہے معزز
    جب تک کہ غزل اس نے سنائی نہیں ہوتی

    ​
     
  19. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
  20. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں