اکبر الہ آبادی

عندلیب نے 'ادبی مجلس' میں ‏اپریل 12, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    اکبر الہ آبادی

    سید اکبر حسین کی پیدائش 1846ء میں الہ آباد کے پاس جمنا پار کے "بارہ" نامی گاؤں میں ہوئی۔
    ابتدائی تعلیم انہوں نے اپنے والد سید تفضل حسین سے حاصل کی۔ ان لوگوں کا خاندان "بارہ" کے علاقے میں مدت سے آباد تھا۔ قدامت پسند ، متوسط حال اور عزت نفس کے پاسدار اس خاندان نے قدیم کلاسیکی تعلیم کی روایتوں کو برقرار رکھا تھا، لیکن ان کی مالی حالت بہت اچھی نہ تھی۔

    اکبر کو مجبوراً 1863ء میں جمنا پر زیر تعمیر پل کے ٹھیکے دار کے یہاں کلرک کی ملازمت کرنا پڑی۔ اس درمیان انہوں نے اپنی کوششوں سے انگریزی کی اچھی استعداد بہم پہنچا لی اور 1867ء میں عدالت ضلع کے وکلا کا امتحان بآسانی پاس کر لیا۔
    اکبر کو 1869ء میں نائب تحصیل دار مقرر کیا گیا ، لیکن جلد ہی انہوں نے وہ نوکری ترک کر دی اور ہائی کورٹ کے وکلا کا امتحان پاس کر کے الہ آباد ہائی کورٹ میں وکالت کرنے لگے۔

    چند برس کی وکالت کے بعد 1880ء میں وہ منصف کے عہدے پر فائز کئے گئے۔ اس کے بعد وہ سرکاری ملازمت اور عہدوں میں مسلسل ترقی کرتے ہوئے 1894ء میں سشن ججی پر تعینات ہوئے۔
    جلد ہی وہ بنارس میں اور پھر دوسرے اضلاع میں ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر متمکن ہوئے۔ حکومت انگلشیہ نے انہیں 1898ء میں خطاب "خان بہادر" سے سرفراز کیا۔ 1903ء میں ملازمت سے سبکدوشی کے بعد وہ کوتوالی الہ آباد کے پیچھے اپنی تعمیر کردہ وسیع کوٹھی "عشرت منزل" میں آرام اور نیم خانہ نشینی کی زندگی گزارتے رہے ، اگرچہ اس زمانے میں انھیں آنکھوں کی تکلیف کے علاوہ اور بھی عارضے لاحق ہوئے لیکن بحیثیت مجموعی ان کی وظیفہ یابی کے دن اچھے گزرے۔

    زندگی کے آخری برسوں میں مہاتما گاندھی ، ملک کی آزادی اور ہندو مسلم اتحاد کے لئے مہاتما گاندھی کی جدوجہد سے اکبر کا شغف پہلے سے بھی فزوں ہو گیا۔ انہوں نے ان موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار ایک طویل نظم (یا مختصر نظموں کے طویل سلسلے) "گاندھی نامہ" میں کیا۔
    اکبر الہ آبادی سن 1921ء میں وفات پا گئے۔
    اس وقت وہ ہندوستان کے ادبی منظرنامے پر ایک نہایت قوت مند اور سیاسی سماجی اعتبار سے وابستہ شاعر کی حیثیت سے اپنی شہرت کے بامِ عروج پر تھے۔
    انیسویں صدی کی آخری دو دہائیوں اور بیسویں صدی کی اولین دو دہائیوں میں ان کے دوستوں اور مداحوں کی فہرست مرتب کی جائے تو وہ اُس وقت کا Who's who in India معلوم ہوتی ہے !

    اکبر کی وفات کے بعد بھی ان کا کلام ایک دو دہائیوں تک بہت مقبول رہا۔ ان کی کلیات تین جلدوں میں 1909ء سے 1921ء کے درمیان چھپی تھی۔
    پہلی جلد تو 1936ء تک گیارہ بار چھپ چکی تھی۔
    کلیاتِ اکبر کی چوتھی جلد 1948ء میں کراچی سے چھپی تھی لیکن یہ جلد ہندوستان میں بہت کم لوگوں تک پہنچی۔

    اردو کے سب سے بڑے طنزنگار شاعر کی حیثیت سے اکبر الہ آبادی کی شہرت کو کوئی بٹہ تو نہیں لگا ہے لیکن ان کے پڑھنے والوں کی تعداد میں ضرور کمی ہو گئی ہے۔
    اردو کے نقادوں نے کم و بیش یک زبان ہو کر ان کی نکتہ چینی کی ہے کیونکہ اکبر انھیں ترقی ، سائنس اور روشن خیال طرزِ فکر و حیات کے دشمن نظر آتے ہیں۔

    نمونہ کلام :

    بے پردہ نظر آئیں جو کل چند بیبیاں
    اکبر زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا
    پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
    کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑ گیا

    اکبر الہ آبادی پر وکی پیڈیا ربط

    اقتباسات :
    شمس الرحمٰن فاروقی صاحب کے مضمون "اکبر الہ آبادی : نئی تہذیبی سیاست اور بدلتے ہوئے اقدار" سے۔
     
  2. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    شمس الرحمٰن فاروقی کا شمار تو انڈیا کے اردو نقادوں کے صفِ اول میں ہوتا ہے۔ پھر بھی اکبر الہ آبادی کا تعارف اس طرح کروایا ہے تو یہ ان کی وسیع الذہنی کی نشانی ہے۔
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اکبر الہ آبادی کی شاعری کیا بات ہے ، میرے پسندیدہ شاعروں میں اس کا نام ہے .
    شکریہ جی ..
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب شکریہ سسٹر
     
  6. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ شیئرنگ!!!
     
  8. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    آپ سب کا شکریہ
     
  9. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    گل کے خواہاں تو نظر آئے بہت عطر فروش
    طالبِ زم زمِ بلبلِ شیدا نہ ملا


    اکبر الہ آبادی
     
  10. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ترقی کی نئ راہیں جو زیرِِ آسماں نکلیں
    میاں مسجد سے نکلے حرم سے بیبیاں نکلیں
     
  11. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    کالج پڑھو ، پارک میں پھولو
    جائز ہے کہ غباروں میں اڑو، چرخ پے جھولو
    پر ایک سبق بندئہ عاجز کا رہے یاد
    اللہ اور اپنی حقیقت کو نہ بھو لو

    محترمین یہ میری طرف سے اکبر الہ آبادی کا کلام ۔
     
  12. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    غزل از اکبر الٰہ آبادی

    غمزہ نہیں ہوتا کہ اشارہ نہیں ہوتا
    آنکھ ان سے جو ملتی ہے تو کیا کیا نہیں ہوتا

    جلوہ نہ ہو معنی کا تو صورت کا اثر کیا
    بلبل گلِ تصویر کا شیدا نہیں ہوتا

    اللہ بچائے مرضِ عشق سے دل کو
    سنتے ہیں کہ یہ عارضہ اچھا نہیں ہوتا

    تشبیہ ترے چہرے کو کیا دوں گلِ تر سے
    ہوتا ہے شگفتہ مگر اتنا نہیں ہوتا

    ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
    وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
     
  13. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    غزل از اکبر الٰہ آبادی


    ہنگامہ ہے کیوں برپا ٹھوڑی سی جو پی لی ہے
    ڈاکہ تو نہیں مارا، چوری تو نہیں کی ہے

    نا تجربہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں
    اس رنگ کو کیا جانے پوچھو تو کبھی پی ہے

    اس مے سے نہیں مطلب، دل جس سے ہے بیگانہ
    مقصود ہے اس مے سے دل ہی میں جو کھنچتی ہے

    اے شوق وہی مے پی، اے ہوش ذرا سو جا
    مہمانِ نظر اس دم اک برق تجلی ہے

    واں دل میں کہ صدمے دو، یاں جی میں کہ سب سہہ لو
    ان کا بھی عجب دل ہے، میرا بھی عجب جی ہے

    ہر ذرہ چمکتا ہے انوارِ الٰہی سے
    ہر سانس یہ کہتی ہے ہم ہیں تو خدا بھی ہے

    سورج میں لگے دھبا، فطرت کے کرشمے ہیں
    بت ہم کو کہیں کافر، اللہ کی مرضی ہے
     
  14. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    بہت خوب سسٹر۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں