9: صلاۃ وسطی یعنی نماز عصر کی فضیلت

آزاد نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏جون 9, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    9. عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ: «حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَى صَلَاةِ الْعَصْرِ مَلَأَ اللهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا» (1)
    ترجمہ:
    سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷺنے جنگ خندق کے دن فرمایا: ان کافروں نے ہمیں صلوٰة وسطی یعنی عصر کی نماز سے روک دیا اللہ ان کے گھروں اور قبروں کو جہنم کی آگ سے بھر دے۔
    مشکل الفاظ کے معانی:
    حَبَسُونَا:انہوں نے ہمیں روکا۔ مَلَأَ:بھر دے۔
    تشر یح:
    اللہ رب العزت کے مقرر کردہ فریضے نماز کا ویسے تو ہر رکن اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے لیکن نماز عصر کو ان میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ وہ یہ ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنی پاک کلام میں جہاں دیگر نمازوں کی پابندی کا حکم دیا، وہاں خاص طور پر اس نماز کی پابندی اور محافظت کا حکم دیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَىٰ وَقُومُوا لِلَّـهِ قَانِتِينَ ﴾ [البقرۃ: 238] اپنی سب نمازوں کی محافظت کرو بالخصوص درمیانی (بہترین)نماز کی۔ زیر تشریح حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صلاۃ وسطیٰ سے مراد نماز عصر ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رحمۃ للعالمین اور رحیم وشفیق پیغمبر بھی اس کے قضا ہوجانے کی وجہ سے مشرکین کےلیے بددعا کررہے ہیں۔ اس لیے ہمیں اس کی محافظت کےلیے خوب کوشش کرنی چاہیے۔ کیونکہ یہ وقت ایسا ہوتا ہے کہ طالب علم نیند میں ہوتے ہیں، تاجر اپنے کاروبار میں ہوتے ہیں اور دیگر لوگ اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں، اس لیے سارے ہی سستی کرجاتےہیں، جبکہ اس کی اہمیت کا تقاضا یہ ہے کہ ایسی سستی سے جان چھڑائی جائے۔
    راوی:
    نام:علی بن ابی طالب، والد:ابو طالب بن عبدالمطلب، والدہ:فاطمہ بنت اسد، طبقہ:صحابی، کنیت:ابوالحسن اور ابوتراب، لقب:حیدر، ولادت:۔۔۔، وفات: 40 ہجری
    ---------------------------------------------------------------------------------------------
    [FONT="Al_Mushaf"](1) سنن أبي داؤد، كتاب الصلاة، بَابٌ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ، رقم الحديث: 409 [صحيح مسلم: 627]

    [/FONT]
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا و بارک اللہ فیک
    بہترین سلسلہ ہے
    یوں ہی جاری رکھیے گا۔
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا وبارك اللہ فیک
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں