اردو مجلس فورم کی واپسی کی مبارکباد

ابوعکاشہ نے 'ضروری اعلانات' میں ‏جولائی 9, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951

    الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین اما بعد:فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ، بسم اللہ الرحمن الرحیم

    محترم ارکان مجلس !
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اللہ سبحانہ وتعالی کے فضل و کرم سےآج ہم یہ پرمسرت اعلان کررہے ہیں کہ آپ کی مکمل اردو مجلس آپ کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہے ۔جیسا کہ آپ کے علم میں ہے سرور ہوسٹنگ کمپنی کے نامناسب رویے کے سبب ہمیں پرانے ڈیٹا کے ضیاع کا خدشہ تھا وہ اللہ کے کرم سے نہ صرف دور ہو چکا ہے ، بلکہ اس وقت اردو مجلس میں نیا اور پرانا تما م ڈیٹا کامیابی سے شامل کر لیا گیا ہے ، جس میں ارکان کے اکاونٹ ، ان کی ذاتی گفتگو اور تمام موضوعات و پیغامات شامل ہیں ۔ ارکان مجلس اپنے پرانے اکاونٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ کو لاگ ان ہونے میں مشکل ہو تو پاسورڈ ری سیٹ کر لیں ، بعض نئے اور پرانے اکاونٹ وی بی سے زین فورو پرڈیٹا مائیگریشن کے دوران ضم ہو گئے ہیں ، یہ تکنیکی مسئلہ تھا ، اس کے بارے میں بھی انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔الحمدللہ کل رات سے اب تک اردو مجلس کے پرانے ڈیٹا کو کامیابی سے امپورٹ کرنے کے بعد کئی تکنیکی مسائل حل کیے گئے ہیں ۔ کسی مشکل کی صورت میں تجاویز و آراء سیکشن میں ضرور لکھیں۔ یہ بھی ذکر کرنا ضروری ہے urduvb.com والی ڈومین ، کمپنی سے رابطہ نہ ہو سکنے کی وجہ سے اب تک ہم استعمال کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ اس پر کوشش جاری ہے ، لیکن اس دوران مجلس کو جاری رکھنے کے لیے urdumajlis.net کی نئی ڈومین خرید لی گئی ۔ اللہ کا شکر ہےجس نے ہمیں بروقت درست فیصلوں کی توفیق دی اور آج ہم اردو مجلس پر دعوت دین کا سفر ایک نئے ولولے سے جاری رکھنے میں کامیاب ہوئے ۔اس خوشی کے موقعے پر ہم اردو مجلس کی محنتی اور مخلص ٹیم کے ہر رکن کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتے ہیں جنہوں نے ہر مرحلے پر ہمارادامے ، درمے سخنے ساتھ دیا، ان تمام احباب وارکان مجلس کا شکریہ جنہوں نے اپنی دعاو ں اور محبتوں سے ہمارے لیے ان مشکل مرحلوں کو آسان کر دیا۔ آپ سب کو صرف اللہ مالک الملک ہی بہترین جزا دے سکتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 21
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    الحمد للہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    الحمد للہ اللہ تعالی کا بڑا کرم ہے۔ اس موقع پر مجلس کی تکنیکی ٹیم کو اپنی دعاؤں میں نہ بھولیں۔ جن کی ان تھک محنت کے سبب یہ سب کچھ ممکن ہوا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ ولا قوۃ الا باللہ ، اس تاریخی موقع پر اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔ جس طرح انتظامیہ کے ہر فرد نے دن رات محنت کی ، ان کے اخلاص کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ، جزاکم اللہ خیرا۔
    اردو مجلس کی ساری انتظامیہ ، سب ارکان کو اردو مجلس کی واپسی اور تزئین نو بہت بہت مبارک ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    الحمد للہ۔ بہت خوشی ہورہی ہے مجلس کو دوبارہ اصلی شکل میں دیکھ کر۔
    اللہ تعالیٰ ابن عمر بھائی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں جنہوں نے سات سال پہلے فورم کے ذریعے دعوت دین کا عزم کیا۔ اور آج کئی مخلص لوگ مل کر ان کو مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔
    اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائے اور اس میں برکت ڈال دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    @عفراء کل مجھے ایک سہیلی نے پیغام بھیجا: "آج کا کام ہمیشہ کل پر چھوڑ دو ہو سکتا ہے کل وہ کام کرنا ہی نہ پڑے۔ "
    پچھلے ایک مہینے کی پریشانی اور ڈیٹا حاصل کرنے کی کوششوں کو یاد کر کر کے مجھے یہ پیغام بہت پر لطف لگا، لیکن وہ ایک فیصلہ کن لمحہ بھی یاد آ رہا ہے جب ذرا سی دیر تباہ کن ہو جاتی : )
    مجھے اردو مجلس پر پانچ سال ہو چکے ہیں اور ہمیشہ اس بات پر اطمینان ہوتا ہے کہ میں بھی اس قافلہ دعوت کا ایک معمولی حصہ ہوں ، عبدالرحمن بھیا رحمہ اللہ کی زندگی اور اس کے بعد ان کی بنائی ہوئی ٹیم کا حصہ ہونا میری زندگی کا بہترین تجربہ ہے۔ اس پریشانی کے دوران جس طرح سب نے صبر و حوصلے سے مل کر کام کیا وہ قابل فخر ہے۔ اللہ تعالی ان سب کی حفاظت کرے اور انہیں جزائے خیر دے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  7. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    بہت اچھی خبر ہے ماشاءاللہ اس پر مسرت موقع پر تمام اراکین و زائرین اردو مجلس کو بہت بہت مبارک باد پیش ہے.
    urduvb.comیو آر ایل سے urdumajlis.net پر ری ڈائریکٹ ہو جائے تو میرا خیال ہے تقریباً پورا کام ہو جائے گا. اللہ تعالیٰ آسان کرے.
    والسلام علیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    خوش آمدین بھائ ابن قاسم، آپ جیسے مخلص ارکان بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ جن کی دعاؤں اور انتظامیہ کی ان تھک محنت کے سبب یہ سب کچھ ممکن ہو سکا۔ آپ کو مجلس میں کوئ کمی نظر آۓ تو نشاندھی کرتے رہیے۔ تاکہ اس کمی کو دور کیا جاسکے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    Yes I can imagine! :) الحمد للہ۔۔۔

    اور ٹیم کے لیے آپ کا ہونا بہترین تجربہ ہے! اللہ تعالیٰ تمام ٹیم کی حفاظت فرمائے اور اس میں برکت دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  10. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    الحمدللہ ، الحمدللہ۔ مجلس کی واپسی پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ چھوٹے چھوٹے مسائل تو حل ہوتے ہی رہیں گے ان شاءاللہ ساتھ ساتھ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
    سب کو بہت مبارک ہو بہت بہت خوشی هو رهی هے کہ هماری اردو مجلس واپس مل گیئ هے مجهے ابن عمر بهائ کی اس میں کیئ گیئ محنت ان کی باتیں ان کی یادیں اور اتنے سالوں کی محنت کا بے حد افسوس تها بہت دعا کرتے تهے کہ سب ڈیٹا واپس آجاے الحمدللہ
    اور پوری ٹیم جو اس اردو مجلس کے لیئے محنت کر رهیی هے اان کو اللہ بہترین جزا دے بہت مبارک کی مستحق هے اللہ ان سب کو اجر عظیم دے آمین اور همار ے کو جن کی محنتوں کا نتیجہ هے ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  12. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
    Urdu vb. Com کو کیسے کهولیں میرے پاس نہیں کهل رهی براے مہربانی اس کو کهولنے کا طریقہ کار کیا هے بتادیں
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    جی ہاں ادھر بھی نہیں کھل رہی۔
    Urduvb.Com
     
  14. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    urduvb.com کو ری ڈائریکٹ نہیں کیا گیا ابھی، بلکہ یہ نئی ڈومین ہے www.urdumajlis.net/index.php پہلے ایڈرس کے بجائے اب اسی کو استعمال کیجیے اور اپنے پاس بک مارک کر لیجیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  15. عبداللہ الطاف

    عبداللہ الطاف -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2009
    پیغامات:
    257
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    الحمداللہ ، اللہ تعالی تمام منتظیمن کوجزا خیر عطا فرمائے اوردنیا و آخرت میں ان کوکامیاب کرے۔ اآمین۔
    ویسے urduvb.org available ہے۔
    اگر ہو سکے تو مجھ کو ڈومین کے issue کی تفصیل send کرنا۔
    abdullah_binaltaf(at)hotmail.com
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  16. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    جن اراکین نے اردو مجلس کی واپسی کے لیے کوششیں کی ہیں، اللہ ان کی کوششیں قبول فرمائے اور اس مجلس کو مسلمانوں کے لیے مزید فائدہ مند بنائے، آمین!
    مجلس کی واپسی کی مبارک ہو، جزاک اللہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    السلام علیکم ورحمته الله
    الحمدلله، بهت خوشی هوئی مجلس کو دوباره دیکهه کر.
    الله تعالی انتظامیه و اراکین مجلس کی کاوش کو قبول فرمائے. آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آمین.
    جزاک اللہ خیرا بهائ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  20. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    السلام علیکم ورحمته الله وبرکاته
    موبایل پر اردو کی بورد کا آپشن نهی آ رها جیسا اردو وی بی میں تها. نیز تجاویز،آرا سیکشن تک میری رسایی نهی هے.
    جزاک الله خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں