سراج الحق نے جماعتی مصروفیات کے باعث خیبرپختونخوا کی وزارت سے استعفٰی دیدیا

اہل الحدیث نے 'خبریں' میں ‏جولائی 24, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    سراج الحق نے جماعتی مصروفیات کے باعث خیبرپختونخوا کی وزارت سے استعفٰی دیدیا
    24 جولائی 2014

    لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبرپختونخوا کے سینیئروزیر سراج الحق نے جماعتی مصروفیات کے باعث صوبائی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام سراج الحق کے خط کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام نے مئی 2013ءکے انتخابات میںہم پر اعتماد کیا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے دوسری مرتبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے سینیئر وزیر برائے خزانہ بننے کاموقع عطاکیا۔ وزارت کا قلم دان سنبھالنے سے لے کر اب تک میں نے حلف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔گزشتہ عرصہ میں، میں نے بھرپور کوشش کی ہے کہ مخلوط حکومت کے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھا سکوں اور صوبے کے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ ان کی امانتوںکی بھی حفاظت کر سکوں۔ اس دوران محکمہ خزانہ میں اصلاحات کیں اور بھرپور کوشش کر کے بہترین مالی نظم و نسق قائم کیا۔ جس کے نتیجے میں صوبہ پر مجموعی قرضہ 132ارب روپے سے کم ہو کر 128ارب روپے رہ گیا۔ بہترین فنانشل مینجمنٹ پر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کو ڈیڑھ ارب روپے کاکیش بونس دیا۔ علاوہ ازیں پہلی بار ہر شہری کو محکمہ خزانہ کے حوالے سے تمام معلومات آن لائن کر کے پوری پوری معلومات فراہم کیں اور شفافیت کی ایک مثال قائم کی۔مئی 2013ءکے انتخابات کے بعد میں نے صوبائی حکومت کے دو بجٹ پیش کیے۔ بجٹ، اس کی ترجیحات، سٹرکچر اور بہترین مالی انتظام و انصرام کی نہ صرف ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے تحسین کی بلکہ بین الاقوامی اداروںاور معاشی ماہرین نے بھی دوسرے صوبوں کے مقابلے میں صوبہ خیبرپختونخوا کے بجٹ کو بہترین میزانیہ قرار دیا۔میں نے آپ کی مشاورت سے صوبائی حقوق خصوصاً بجلی کے خالص منافع اور اس کے بقایا جات کے حصول کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں لیکن مجھے افسوس ہے کہ ہماری تمام تر اجتماعی اور جمہوری جدوجہد کے باوجود مرکزی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا کے حقوق کی ادائیگی سے چشم پوشی کی لیکن اس کے باوجود ہماری جدوجہد جاری رہی۔جماعت اسلامی پاکستان ایک اسلامی، جمہوری اور ترقی چاہنے والی جماعت ہے۔ اس میں ہر پانچ سال کے بعد مرکزی امیر کا انتخاب ہوتا ہے۔ اس سال کے آخر میں جماعت اسلامی پاکستان کے ارکان نے اگلے پانچ سالوںکے لیے یہ ذمہ داری میرے ناتواں کندھوں پر ڈال دی ہے۔ دوسرا بجٹ کامیابی سے پیش کرنے کے بعد اب میں چاہتا ہوں کہ اپنا زیادہ وقت جماعت اسلامی کی تنظیم کو دوں، اس لیے مناسب سمجھتا ہوں کہ وزارت کی ذمہ داری سے اپنے آپ کو فارغ کر لوں، لہٰذا میری گزارش ہے کہ آپ میرا بحیثیت سینیئر وزیر برائے خزانہ استعفیٰ منظور فرمائیں۔صوبے کے عوام نے ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور ہمیںعزت دی اس لیے ہمارا فرض ہے کہ زندگی کا ہر لمحہ ان کے نام ہو۔ ان شاءاللہ صوبہ کے عوام کے بہترین مفاد میں میرا تعاون آپ کے ساتھ جاری رہے گا۔میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری خزانہ اور تمام محکموں کے اہلکاروں، ملازمین اور خصوصاً محکمہ خزانہ کے تمام افسران، اہلکاروں اور جملہ ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بھرپور تعاون سے میرا کام آسان بنایا۔ اللہ اُن سب کو اجرِ عظیم دے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں