حباب آب ہے ساری یہ اسرائیل کی نخوت

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏جولائی 30, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    زمانہ اس حقیقت کو کبھی جھٹلا نہیں سکتا
    نہیں ہوتے ہیں خوش انجام فرعونی و ہامانی

    بھلا سکتی نہیں دنیا کبھی انجام ہٹلر کو
    یہی انجام ہو گا جو بنے گا ہٹلر ثانی

    حُبابِ آب ہے ساری یہ اسرائیل کی نخوت
    کریں گے سرپرستی کب تلک مغرب کے ہامانی

    اگر انصاف کی تفسیر ظلم و جور و طاقت ہے
    تو اس تفسیر کے سب اوراق ہو جائیں گے فانی

    فسانے یاد ہیں فرعون اور شداد کے اب تک
    مگر باقی نہیں ان کی خدائی اور سلطانی

    نہ چھوڑے دامنِ انصاف کو جو ہاتھ سے اپنے
    اسی کو زیب دیتی ہے یہ سلطانی جہانبانی

    مسلمانو بڑھاؤ شانِ ملت عد ل کی خو سے
    ہے سر تا پا بنائے عدل آئین ِ مسلمانی

    اگر ہو جائے یا رب پھر ترا فضل و کرم ہم پر
    مٹا سکتے نہیں ہم کو یہ لشکر ہائے شیطانی
    شاعر: مولانا داؤد راز دہلوی ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاك الله خيرا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک الله خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں