انقلاب کہاں تک پہنچا؟

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏اگست 19, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    آج سے کچھ ماہ پہلے ایک طاقتور سے استعفیٰ مانگا گیا اور آج ایک اور 'بظاہر طاقتور' سے استعفیٰ مانگا جا رہا ہے۔ عجیب ہیں زمانے کے رنگ!
     
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ہاہاہا معذرت کے ساتھ اس تھریڈ میں بنا کچھ پڑھے ہی اس سے شائید غیر متعلقہ بات شئیر کر رہاہوں انتظامیہ اس پیغام کو کچراگھر لے جانے میں حق باجانب ہے۔
    یہ تھریڈ جس کا نام ہے۔"انقلاب کہا ں تک پہنچا" ہوا کچھ یوں کہ جب اس تھریڈ کا نام میں نے پڑھا تو اکے نیچے ہی تھریڈ تھا ۔"چکن بریانی" میری ہنسی نکل گئی کہ "انقلاب چکن بریانی تک پہنچ گیا ہے"ہاہاہاہا
    ایک بار پھر اس بات پر معذرت۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ڈپٹی ہی سہی وزیراعظم تو ہے
     
  4. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    انقلاب علامتی قبروں اور کفن لہرانے تک پہنچ گیا ہے..حکومت،مظاہرین اور عوام سبھی تنگ آگئے ہیں بلکہ عدالت بھی..البتہ صبر و تحمل کا مظاہرہ مظاہرین ہی نہیں بلکہ حکومت اور عوام بھی کر رہے ہیں..فریقین اپنی اپنی انا پر قائم ہیں..لچک نہ دکھانے کی وجہ سے ٹوٹنے کا خطرہ بھی موجود ہے،فریقین کو چاہیے کہ لچک پیدا کریں اپنے لئے قوم کے لئے..تاکہ یہ سلسلہ روز و شب چلتا رہے..
    کبھی کبھی مجھے یہ خیال آتا ہے کہ چ شجاعت ماضی میں جن جن کے ساتھ رہے ان کا حشر اچھا نہیں ہوا..اللہ خیر کرے.
    ظالم و جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنا بڑی بات ہے لیکن "والصلح خیر" سے صرف نظر کر جانا بھی چھوٹی بات نہیں..
    عمران خان کا انقلاب تو ...
    کس انقلاب کی آمد ہے ..مرد ہو کہ زن ناچ رہا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اب کے انقلابی شاید ہسپتالوں میں ملیں
    جیسے سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں:D
    خبر گرم ہے کہ گند یکم ستمبر سے پہلے صاف کرنا ہے۔
    With the threat of a crackdown on participants of the ‘Azadi’ and ‘Inquilab’ marches looming large, the Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto Medical University-PIMS, as well as the Federal Government Polyclinic and Capital Hospital have reinforced their preparedness levels to deal with any sudden health emergency of abnormal magnitude.
    http://www.thenews.com.pk/Todays-News-6-269731-Hospitals-on-high-alert-once-again
     
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    یہ غیر متعلقہ نہیں پنڈی اسلام آباد کی مرغیاں کھا گئے ہیں دیہاڑی پر لائے انقلابی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    انقلاب پارلیمنٹ کے اندر تک پہنچ چکا ہے ۔ عوام فوج کو دیکھ کررک گئے ۔ خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں داخل ہو جاؤ ۔ البتہ قادری کی طرف سے اذانیں دی جارہی ہیں۔ کوئی اعلان نہیں ہوا ۔ مارچ میں شامل لوگ فوج کے انتظار میں ہیں کہ ان کی مدد کرے ؛

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    دوستو! اگر ہر کچھ عرصے کے بعد ہم نے فوج ہی کی طرف دیکھنا ہے تو پھر میرے خیال میں فوج کو بھی مستقل طور پر اقتدار میں شریک کیا جانا چاہیے یا پھر آئین میں کوئ ایسی ترمیم کر دینی چاہیے کہ اس طرح کی صورت حال پیش آنے کی صورت میں فوجی قیادت سے رجوع کیا جاۓ اور پھر اس کا فیصلہ سب کو قابل قبول ہو۔ اور جہاں تک پچھلے الیکشن کی بات ہے تو یہ بات کسی اونچی سطح پر پہلے ہی کہہ دی گئ تھی کہ اس بار اقتدار نواز شریف کو ملے گا۔ اور خان صاحب کے حصے میں 30 سے 35 سیٹیں آئیں گی۔ دوسرے الفاظ میں الیکشن سے پہلے ہی سلیکشن ہو چکی تھی ۔ اور کم و بیش یہی ہمارے اقتدار کی تاریخ ہے۔ اقتدار کے فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔ اور یہ سیاستدان تو مہرے ہیں جن کی ڈوریں کہیں اور سے ہلائ جاتی ہیں۔ باقی آپ سب لوگ سمجھ سکتے ہیں۔ اس لیے چھوڑیے اس سیاسی اور سیاستدانی بحوث کو۔ کوئ تعمیری اور اصلاحی بات کیجیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    انقلاب نے پی ٹی وی فتح کر کے نشریات بند کروا دیں ۔
    رینجرز نے انقلاب کو کان سے پکڑ کر پی ٹی وی کی عمارت سے نکال دیا ۔
    شرارتی خان نے کارکنوں کو کہا وزیراعظم ہاؤس کے باہر رہیں ۔ (اندر تو میں نے جانا ہے صرف اسی لیے تو جاوید ہاشمی کو کارنر کیا ہے:rolleyes:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    پی ٹی وی کی عمارت سے رینجرز کے ہاتھوں نکالے جانے کے بعد عمران خان نے کنٹینر کے اوپر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رکن پی ٹی وی کی عمارت میں داخل نہیں ہوا۔
    اس کا مطلب ہے وہاں طاہرالقادری کے مرید گئے تھے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    عمران خان نے اب سے تھوڑی دیر قبل خطاب کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ پاکستان ٹیلی ویژن یا کسی بھی سرکاری عمارت میں داخل نہ ہوں، اور اگر کسی عمارت میں ہیں تو وہاں سے نکل جائیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنان کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ ( جیسے جاوید ہاشمی کو نکال پھینکا:sneaky:)
    انھوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے، اسے پرتشدد بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔
    (تین پولیس اہلکاراور تین مظاہرین کی وفات، 500 زخمی ، خان صاحب اتنا پرامن احتجاج ؟؟؟o_O)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اسلام آباد ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی جماعت کے صدر اور کہنہ مشق بزرگ سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کو اختلاف رائے کی بنا پر چلتا کیا ہے۔

    عمران خان گذشتہ سترہ روز ''نئے پاکستان'' کی تعمیر کے نام پر اسلام آباد میں حکومت کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کی یہ پُرامن تحریک گذشتہ روز سے تشدد کی شکل اختیار کرچکی ہے۔وہ دم تحریر وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ تو نہیں لے سکے اور نہ ان کے دعووں اور اپنے کارکنون کو دلاسوں کے باوجود امپائر نے ابھی تک انگلی کھڑی کی ہے،اس صورت حال سے دل برداشتہ ہوکر اب اختلاف رائے رکھنے والے قائدین اور ارکان اسمبلی کو آمرانہ انداز سے پارٹی سے نکال باہر کررہے ہیں۔

    عمران خان نے اتوار کو اسلام آباد کے علاقے ریڈ زون میں اپنے بچے کھچے حامیوں سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ انھوں نے جماعت کے صدر جاوید ہاشمی سے راستے جُدا کر لیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے ہاشمی صاحب کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے۔انقلابی رہ نما عمران خان نے اسی تقریر میں قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے والے تین ارکان کو بھی پارٹی سے نکال دیا ہے۔

    انھوں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ''پی ٹی آئی وزیراعظم نواز شریف کے استعفے تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔میاں نوازشریف اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسروں کو مظاہرین کے خلاف کارروائی پر پکڑا جائے گا۔انھوں نے اپنے کارکنان سے کہا کہ وہ آج رات تیار رہیں کیونکہ ہمیں پتا چلا ہے کہ مجھے اور علامہ طاہر القادری کو گرفتار کیا جاسکتا ہے''۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کے برطرف صدر جاوید ہاشمی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ''عمران خان نے شاہراہ دستور سے آگے نہ جانے کی یقین دہانی کروائی تھی اور جماعت کے ایک اجلاس میں بھی یہی فیصلہ ہوا تھا لیکن شیخ رشید احمد اور سیف اللہ خان صاحب کوئی پیغام لے کر آئے اور عمران خان کے کان میں کچھ کہا۔اس کے بعد انھوں نے کہا کہ آگے جانا اب ''مجبوری'' ہے۔ طاہرالقادری نے بھی یہ کہا تھا کہ جب تک عمران خان آگے نہیں جاتے، میں آگے نہیں جاؤں گا''۔

    عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب نے ان پر الزام عاید کیا ہے اور یہ کَہ کر انھوں نے اپنے پارٹی صدر کو کوئی شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر پارٹی سے نکال دیا ہے۔اس سے پہلے جاوید ہاشمی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ''عمران خان نے مجھ سے کہا کہ اگر آپ کو اختلاف ہے تو آپ چلے جائیں۔اس پر میں نے کہا کہ مذاکرات تو ہونے دیں،مگر عمران خان نے کہا کہ میں ادھر ہوں، میرا فیصلہ ماننا پڑے گا''۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ ''شاہ محمود قریشی بھی ڈی چوک سے آگے جانے کے حق میں نہیں تھے۔اب اگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی ذمے داری عمران خان پر عاید ہو گی، مارشل لا میں اب کوئی فاصلہ نہیں رہ گیا ہے۔ لیڈر شپ کو کہتا ہوں کارکنوں کو مشکلات میں نہ ڈالیں''۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان علامہ طاہرالقادری کے پیروکار بن گئے ہیں، میں نے طاہرالقادری کے نقش قدم پر چلنے کی مخالفت کی تھی۔ افسوس ہے کہ خان صاحب ایسے آدمی کے پیچھے چل پڑے ہیں جو پارلیمان ہی کو نہیں مانتا ہے۔ جاوہد ہاشمی نے کہا کہ کپتان صاحب واپس آ جائیں، کارکنوں کو مشکلات میں نہ ڈالیں، میں ان کےساتھ کھڑا ہو جاؤں گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے غلط انداز حکمرانی سے حالات خراب ہوئے ہیں، ان کو اس کا حساب دینا پڑے گا۔ جاوید ہاشمی نے پولیس کی طرف سے میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کی بھی مذمت کی۔

    انھوں نے ماضی میں تحریک انصاف کی قیادت سے اختلاف کے بارے میں بھی اس نیوز کانفرنس میں بعض انکشافات کیے ہیں اور کہا ہے کہ ''جب پارٹی میں میری بات نہیں سنی جاتی تھی تو ملتان چلا جاتا تھا یا بیمار ہوتا تھا۔حقیقت یہ ہے کہ میں بیمار ہوتا تھا اور نہ مجھے بیوی بچوں کی یاد آتی تھی، میں احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ملتان چلا جاتا تھا''۔ نھوں نے کہا کہ ''ابھی بغاوت نہیں کی، پارٹی کا صدر ہوں لیکن لگتا ہے کہ ایک اور بغاوت کرنا پڑے گی''۔لیکن جاوید ہاشمی کو اس بغاوت سے قبل ہی جماعت کے چئیرمین نے صدارت سے فارغ کردیا ہے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/pakist...اتھی-کا-پارٹی-فیصلے-یکطرفہ-کرنے-کا-الزام.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    انقلابی ایک دوسرے کے سر پہ ڈنڈے بجا سکتے ہیں
    ''نروس بریک ڈاؤن سے بہتر ہے آج ہم تیار ہوکر جائیں ،ڈنڈے سوٹے لے کر جائیں اور کچھ کرگزریں۔ پندرہ دن ہوچکے ہیں اور اس احتجاجی دھرنے کا کوئی نتیجہ ہی برآمد نہیں ہورہا ہے''۔

    یہ الفاظ تھے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایک سرگرم مقامی رہ نما محمد اشرف کے۔ وہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں اور ان دنوں کتابوں اور اسٹیشنری کی دکان چلا رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ پاک آرمی کی ایک ریٹائرڈ کیپٹن ڈاکٹر ہیں۔وہ بھی پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن ہیں۔ وہ ہفتے کی رات پُرامن احتجاجی تحریک کا تشدد کا رُخ اختیار کرنے سے قبل تک گذشتہ پندرہ روز سے تحریک انصاف کے ڈی چوک میں دھرنے میں شرکت کے لیے جارہے ہیں۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو کے نمائندے کی جمعہ کی صبح ان کی دکان پر ملاقات ہوئی تو وہ سخت غصے میں تھے۔آنکھوں میں نیند کا خمار تھا۔ان سے پوچھا:''اپنے لیڈر عمران خان کی طرح آپ کیوں غصے میں ہیں؟''انھوں نے جو جواب دیا،اس میں ہفتے کی رات اور اس کے بعد پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے مشتقل کارکنان کے پارلیمنیٹ ہاؤس پر دھاوے ،ایک نجی ٹی وی چینل کی عمارت پر حملے اور وزیراعظم ہاؤس کی جانب کٹروں ،ہتھوڑوں اور ڈنڈوں سے مسلح ہوکر پیش قدمی کا بھی جواب تھا۔

    کہنے لگے:''دیکھیں سرجی۔۔۔۔ اور یہ ان کا تکیہ کلام ہے،ہمیں پندرہ روز احتجاج کرتے ہوگئے ہیں،کوئی نتیجہ ہی برآمد نہیں ہورہا ہے،ہم گذشتہ سال منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں دھاندلیوں کے ثبوت پیش کررہے ہیں مگر کوئی ہماری سن ہی نہیں رہا ہے۔میرا تو کل نروس بریک ڈاؤن ہونے لگا تھا۔میں سخت ذہنی دباؤ میں ہوں اور میری طرح دوسرے لوگ بھی اسی کیفیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔ہم دس پندرہ لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ڈنڈے لے کر جائیں گے اور عمران خان سے کہیں گے یا تو آگے بڑھو اور کچھ کر گزرو نہیں تو ہم تمھارے سر میں یہ ڈنڈے برسا دیں گے''۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/pakistan/2014/09/01/-نروس-بریک-ڈاؤن-سے-بہتر-ہے،تیار-ہوکر-جائیں-.html
    :D پی ٹی آئی یہی کر رہی ہے ۔ چئیرمین نے صدر کو نکال دیا ، صدر کہتا ہے میں اب بھی صدر ہوں۔ کارکن سرکاری عمارتوں میں گھس گئے ۔ چئیر مین کہتا ہے اندر نہ جاؤ۔ باہر آ جاؤ۔ یہ کیسی پارٹی ہے جس کا کوئی سر پیر نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    تازہ ترین یہ ہے کہ جاوید ہاشمی نے عمران خان کی سیاسی قبر کھود دی ہے۔ باغی ایک بار پھر باغی ہو گیا۔ جاوید ہاشمی نے جو کچھ کہا، وہ ایک طرف اور اس کا ثابت کرنا ایک طرف لیکن جاوید ہاشمی کے بارے میں جو کچھ سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا، وہ ملاحظہ فرمائیں:
    "جاوید ہاشمی کو میں 47 سال سے جانتا ہوں اور جو بات میں ان کے بارے میں جانتا ہوں وہ یہ ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بولتے"

    لہذا سارے کے سارے انقلاب اور آزادی مارچ کا کچا چٹھہ جاوید ہاشمی نے کھول دیا۔

    دوسری جانب قادری کے پیروکار جب پی ٹی وی کی عمارت میں گھسے تو نوائے وقت کے چینل وقت نیوز کے مطابق قادری کا یہ پلان تھا کہ وہاں قبضہ کے بعد پوری دنیا کو سرکاری چینل سے "انقلاب" کی نوید سنانی تھی۔ وہ تو بھلا ہو فوجی جوانوں کا کہ جنہوں نے انہیں اس عمارت سے باہر نکالا۔
    دوسری جانب پی ٹی وی کی ایک رپورٹر یہ بتا کر کہ میں پی ٹی وی سے ہوں، انقلابیوں کے ہاتھوں اپنے پرس سے محروم ہو گئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اس پوری صورتحال میں سب سے مظلوم شخص جس پر ترس آ رہا ہے وہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو ہے جس پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ شاید کسی شیطان کو مارا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ عصمت اللہ جونیجو وہ شخص ہیں جنہوں نے کل چارج لیتے ہوئے بہت سنجیدہ انداز میں بتایا کہ وہ امریکہ سے ایم ایس سی کر کے آئے ہیں اور انہیں علم ہے کہ احتجاج کیسے ہوتا ہے۔ اس لیے وہ کسی مظلوم پر ظلم نہیں کریں گے۔ اس کے بعد ان کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے نتیجے میں سرکاری عہدیداران اور عصمت اللہ خود یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہوں کہ یہ قوم کسی قسم کی مغربی ٹریٹمنٹ کی مستحق نہیں۔ اس قوم کے لیے "آ جا میرے بالما، تیرا انتظار ہے" والا چھتر ہی واحد حل ہے۔ یہ قوم مہذب سلوک کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    قوم مر رہی ہے اور ان صاحب کو ورزش کی سوجھی ہے
     
  18. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    وہ جوانڈیا کو وخت ڈال سکتے ہیں اپنے وزیراعظم کو کیوں نہیں؟
    ان کو چابی کہاں سے دی جا رہی ہے کچھ کچھ سمجھ میں آتا ہے؟
    وزیراعظم کون ہوتا ہے strategic decision لینے والا؟
     
  19. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک منصوبہ کے ساتھ اسلام آباد آئے ہیں۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بڑے بڑے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا، معاملات طے کر لیے، ستمبر میں الیکشن ہوں گے ۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کو بدنام کیا،عمران نے کہا کہ پلان کے مطابق جسٹس تصدق حسین ریٹائر ہوجائیں گے اور پھر فلاں جج آجائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ’وہ‘کہتے ہیں کہ قادری صاحب کے ساتھ چلو۔

    جب جاوید ہاشمی سے پوچھا گیا کہ کون سے جج کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس کے بارے میں کہا گیا۔عمران خان نے پورا منصوبہ کور کمیٹی کے سامنے رکھالیکن میں نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ قوم آپ کے ساتھ ہے، نوجوان آپ کے ساتھ ہیں،تحریک انصاف اغواء ہوگئی ہے۔میں نے عمران خان کو کہا کہ آنے والا الیکشن ہمارا ہوگا لیکن اگر ہم شارٹ کٹ پر چلیں گے تو یہ اچھا نہیں ہے۔ہم فوج ،عدلیہ اور اداروں کو خراب کر کے اقتدار لے لیں تو میں ایسے اقتدار کا حصہ نہیں بنوں گا۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ،آئین کی بالادستی کےلیے جان دےدوں گا ، پارلیمنٹ کے باہر کھڑاہوں،اندرنہیں جاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوملک کے آئین کی کوئی پرواہ نہیں ہے، آج بھی پارٹی کا صدر ہوں کیونکہ مجھےعمران خان نے پارٹی سے نکالنے کا آئینی طریقہ استعمال نہیں کیا، ملک میں ووٹ نہیں بندوق کی طاقت کو تسلیم کیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ پوری کورکمیٹی نے کہا کہ شیخ رشید سے بچیں۔

    جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کے بغیر نہیں چل سکتے لیکن میں ہر بات پر اعتراض اٹھاتا رہا۔ جب عمران خان سے پوچھا کہ کون سے اشارے آ رہے ہیں تو انہوں نے کندھے پر ہاتھ لگا کر فوج کی طرف اشارہ کیا . کور کمیٹی میں بھی فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت حاصل ہونے کا ذکر کیا گیا .ایک سوال کے جواب میں ان کا کہا تھا کہ میاں نواز شریف کی ٹیمیں تھرڈ کلاس ٹیمیں ہیں،انہوں نے قوم کے مسائل حل نہیں کئےاور شہباز شریف پر ایف آئی آر ہو جاتی تو کیا ہوتا، 14 لوگوں کو گولیاں لگ جاناکوئی چھوٹی بات ہے؟

    انہوں نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ نہیں ہوں،میں کسی صف میں نہیں ہوں اور صرف ان کے ساتھ ہوں جوآئین کی بالادستی کے لئے لڑتے ہیں،عمران خان کا امیج قوم کی نظر میں خراب ہوگیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  20. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    دوسری جانب:

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت شہریوں کو طاقتور بنانے کا نام ہے جبکہ یہاں خاندانوں کو مضبوط بنایا جاتا ہے، نئے پاکستان میں شہریوں کو ان کے حقوق دیں گے، نظام تعلیم اور انصاف کی فراہمی ممکن بنائیں گےاور ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ ہمارے کارکنوں کو کل تک رہا کیا جائے۔
    عمران خان نے آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں اس طرح دھاندلی کر کے جعلی حکومت قائم کرنے کرنا ممکن نہیں کیونکہ وہاں ادارے مضبوط ہیں اور حقیقی جمہوریت ہے۔ مجھے سیاست میں آنے سے پہلے ہی بہت شہرت ملی، اقتدار کو کوئی شوق نہیں ہے۔ کسی آمرنے بھی جمہوریت کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا، جتنا اس پارلیمنٹ نے جمہوریت کو نقصان پہنچایاہے، جمہوریت میں تو کسی جانوروں پر بھی ظلم ہو تو انصاف ملتا ہے مگر پاکستان میں ظلم کا نظام چل رہا ہے ۔ہم پاکستانیوں کو ایک قوم بنا رہے ہیں اس معاشرے کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتالیکن پاکستان میں تعلیم کے لئے دونظام ہیں، امیر لوگوں کے بچے اعلی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور غریب سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں۔ جب ہم نیا پاکستا ن بنائیں گے تو سب سے پہلے تعلیم کا نظام ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی میں دو نظام چلتے رہے ، جس ھصے میں جمہوریت تھی وہ ھصہ دوسرے سے زیادہ ترقی کر چکا تھا کیونکہ جمہوریت میں شہریوں کی قدر ہوتی ہے اور حقیقی جمہوریت میں بے روزگار وں کو بھی بھوکا مرنے کے لئے نہیں چھوڑا جاتا۔یہاں کسی غریب کے ساتھ زیادتی ہو جائے تو انصاف نہیں ملتا، مگر جمہوریت میں تو انصاف مفت ملتا ہے، عدالتیں انصاف دیتی ہیں۔ نئے پاکستان میں انصاف کی ترسیل گھر گھر ہو گی۔
    عمران خان نے شیرف خاندان کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں تو بہت کاروبار کرتے ہیں مگر اپنا پیسہ پاکستان نہیں لاتے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو سوال ہو گا کہ یہ پیسہ کہاں سے کمایا گیا ہے، لوٹ مار کا حساب مانگا جائے گا، نئے پاکستان میں حکمران بھی قانون کے سامنے جوابدہ بنائیں گے اور وہ اپنا پیسہ ملک سے باہر نہیں بھیج سکیں گے۔ انہوں نے کل تک ہمارے تمام گرفتار کورکنوں کو رہا کیا جائے ورنہ ذمہ داری آئی جی اسلام آباد پر ہو گی اور ہم تھانہ آبپارہ اور کوہسار کامحاصرہ بھی کریں گے۔ اگر ہم چاہیں تو خیبر پختونخواہ میں تمام ن لیگیوں کو پکڑ سکتے ہیں مگر کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور پر امن بھی ہیں اس لئے ایسا نہیں کریں گے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں