اسرائیلی حکومتی ویب سائٹوں پر ہیکروں کے حملے

توریالی نے 'خبریں' میں ‏اگست 25, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    اسرائیلی حکومتی ویب سائٹوں پر ہیکروں کے حملے
    [​IMG]

    آر ٹیRT، روسی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق، کمپیوٹرز ہیکرز کی عالمی تنظیم اینو نی مس Anonymous(یعنی گمنام )نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے طور پر اپنے جوابی حملے میں اسرائیلی حکومت کی ویب سائٹوں پر حملہ کر کے حکومتِ اسرائیل کی اہم ویب سائٹوں کو بند کر دیا۔کمپیوٹرز ہیکرز کی عالمی تنظیم اینو نی مس کے حملوں میں اسرائیل ڈیفنس فورسز، بینک آف اسرائیل کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی سرکاری ویب سائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔عالمی عالمی کمپیوٹر ہیکرز کی تنظیم اینو نی مس کی جانب سےاسرائیل کی چند اور ویب سائٹس جو ہیکنگ کا نشانہ بنائی گئیں ہیں ان میں اسرائیل کی وزارتِ خزانہ،اسرائیلی سفارتخانہ برائے امریکا ، مرکزی ادارہ برائے شماریات(سنٹرل بیورو آف سٹیٹسکس Central Bureau of Statistics) اور اسرائیلی امیگریشن کا محکمہ شامل ہیں۔آر ٹی کے مطابق،ان میں سے بہت سی اسرائیلی ویب سائیٹس یہ سطور تحریر کرتے وقت تا حال بندش اور خرابی کا شکار ہیں۔

    کمپیوٹرز ہیکرز کی عالمی تنظیم اینو نی مس کی جانب سے اسرائیلی ویب سائٹس پر یہ حملہ سوشل میڈیا پر ان کے اکاؤنٹس کی بندش کے نتیجے میں جوابی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔کمپیوٹر ہیکرز کی عالمی تنظیم اینونی مس نے اسرائیلی حکومت پر سائبر حملے اسرائیل کے 8جولائی کو غزہ پر فوجی حملوں کے ردِ عمل میں شروع کیے ہیں۔ مذکورہ تنظیم نے اسرائیلی حکومت کے خلاف ان کمپیوٹر حملوں کا اعلان ہیش ٹیگ اوپ سیو غزہ#OpSaveGazaکے نام سے گزشتہ ماہ کے آغاز میں شروع کیا تھا ،لیکن ان حملوں میں شدت اُس وقت آئی جب اسرائیلی افواج نے ایک فلسطینی جس نے مذکورہ تنظیم کے نشان والا نقاب پہن رکھا تھا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

    [​IMG]

    اسرائیلی حکومت نے تنظیم اینو نی مس کی جانب سے کیے گئے اقدام کے واقعہ کے تاثر کو زائل کرنے کے لیے فوری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے اسرائیل کی سیکوریٹی ایجنسی کے تعاون سے انٹرنیٹ پر حملوں کو روک دیا ہے۔اس حوالے سے جمعہ کے روزاسرائیلی فوج کے ایک ڈویژن کمانڈر ’’نون‘‘ کا کہنا ہے کہ آپریشن پروٹیکٹیو ایجProtective Edge (حفاظتی دھار) کے دوران ہم نے کمپیوٹر کے ذریعے حملوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ اور اعلیٰ فنی مہارت کا استعمال دیکھا ہے جس کے پسِ پشت گہری سوچ اور مالی سرمایہ کاری شامل ہے۔اسرائیلی کمانڈر کے مطابق جنگ کے بڑھاوے اور کمپیوٹر حملوں میں براہِ راست تعلق ہے کیوں کہ جب اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمینی حملہ کیا تو اس کے ساتھ ہی کمپیوٹر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور ان حملوں میں اعلیٰ فنی مہارت کا استعمال دیکھنے میں آیا۔

    کمپیوٹر ہیکرز کی عالمی تنظیم اینو نی مس اپنے کمپیوٹر وں کے ذریعے حملوں میں عموماً DDOS (distributed denial of service attacks)کا طریقہ استعمال کرتی ہے جس میں یہ ہوتا ہے کہ کہ کسی بھی ویب سائٹ پر فرضی زائرین کی تعداد کو اس قدربڑھا دیا جاتا ہے کہ ویب سائٹ اس بوجھ کو برداشت نہیں کر پاتی اور اس طرح کسی جائزضرروت مند زائر کو ویب سائٹ پر رسائی حاصل نہیں ہو پاتی اور ویب سائٹ بے کار ہو کر رہ جاتی ہے۔ دو سال قبل غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران کمپیوٹر ہیکرز کی عالمی تنظیم اینو نی مس نے ایک ایسے ہی بہت بڑے کمپیوٹر حملے کے ذریعےاسرائیل کو تین بلین ڈالر کا مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

    کمپیوٹرہیکرز کی عالمی تنظیم اینو نی مس کی جانب سے اسرائیلی حکومت کی ویب سائٹ پر حالیہ حملوں سے قبل بھی اینونی مس تنظیم اسرائیل کے فلسطین اور خصوصاً غزہ کے عوام پر ظالمانہ حملوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کے علاوہ ویڈیو پیغامات بھی انٹرنیٹ پر جاری کر چکے ہیں جس میں اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلسطینی عوام کے خلاف جنگ، جنگی جرائم اور ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو برقی خلاء (سائبر سپیسCyber Space)میں موجود اسرائیل کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    جہاں کمپیوٹرہیکرز کی عالمی تنظیم اینو نی مس نے اسرائیلی ویب سائٹس کو نشانہ بنا کر اسرائیل کو معاشی نقصانات اور بین الاقوامی سطح پر بدنامی کا شکار بنایا ہے تو جواب میں اسرائیل کے وفاداروں اور مداحوں نے بھی کمپیوٹرہیکرز کی عالمی تنظیم اینو نی مس کے خلاف بطور جوابی اقدام ، ہیکنگ کے اقدامات کیے ہیں اور تنظیم کے ارکان کے کمپیوٹروں میں رسائی حاصل کر نے کے بعد ان کے کمپیوٹر کے ویب کیمرہ کو استعمال کرتے ہوئے ان کی تصاویر بنا کر ، اور ان کے دیگر ذاتی کوائف حاصل کر کے ان کو انٹرنیٹ ، اخبارات اور ذرائع ابلاغ پر جاری کیا ہے۔
    آر ٹی ڈاٹکام
    ***​

    اسرائیل نے فلسطین پر فوجی حملوں کو جو نام دے رکھے ہیں وہ عام پاکستانی قارئین کے لیے عجیب معلوم ہوتے ہوں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل فلسطین کے خلاف فوجی حملوں یا مہمات کو اپنی مذہبی کتاب تورات اور قدیم انجیل کے حوالوں سے نام دیتا ہے۔گزشتہ ماہ ہم نے ’کسی‘ سے دریافت کیا کہ اسرائیل کے آپریشن کاسٹ لیڈ(2008-09)Operation Cast Leadکا اردو میں کیا معنی ہے۔تو جواب ملا کہ سیسہ پلائی دیوار۔جب کہ اس کا مطلب سیسے کا لٹو ہے۔لٹو جس سے بچے کھیلتے ہیں۔اس بات کو یہودی اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ جنگی مہم یہودیوں کے ہشت روزہ مذہبی تہوار ہانوکاHanukkahپر شروع ہوئی تھی اور جس میں بچے چہار کونہ لٹو سے کھیلتے ہیں اور اس مناسبت سے یہودی بچے گیت بھی گاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انجیل یعنی بائبل کی نسبت اسرائیلیوں کی تحریف شدہ تورات پر غالباً اردو میں کم کام ہوا ہے، تاہم ہو سکتا ہے کہ میں غلطی پر ہوں کیوں کہ مجھے اردو میں تورات نہیں ملی اور میں نے تورات کا انگریزی میں مطالعہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلیوں کی تحریف شدہ تورات میں بہت سے عقائد شیعہ، خصوصاً خمینی کے عقائد سے بہت حد تک مماثل ہیں۔

    [​IMG]
    یہودی مذہبی تہوار پر بچوں کے کھیلنے والا لٹو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    زبردست!!!!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں