اقبال اقبال کے نام پر ۔۔۔

عائشہ نے 'مجلسِ اقبال' میں ‏ستمبر 13, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عرفان محمود

    عرفان محمود رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2007
    پیغامات:
    19
    اقبال فرماتے ہیں

    نغمہ کجا و من کجا ساز سخن بہانہ ایست
    سوئے قطار می کشم ناقہ بے زمام را

    ”شاعری کہاں اور میں کہاں! میں تو دراصل شاعری کے بہانے بھٹکی ہوئی بے لگام اونٹنی ۔مراد ہے ملت اسلامیہ۔ کہ پھر سے قافلہ میں چلنے والی قطار میں واپس لانے کی جدوجہد کر رہا ہوں“
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    محرم میں بھی جاری ہے ۔۔۔۔

    محسن نقوی نے کہا :
    کہتے ہیں بڑے فخر سے ہم غم نہیں کرتے
    ماتم کی صدا سنتے ہیں ماتم نہیں کرتے
    وہ لوگ بھلا سمجھیں کیا رمز شہادت
    جو عید تو کرتے ہیں محرم نہیں کرتے
    کیوں آپ کا دل جلتا ہے کیوں جلتا ہے سینہ
    ہم آپ کے سینےپہ تو ماتم نہیں کرتے
    محسن یہ مقبول روایت ہے جہاں میں
    قاتل کبھی مقتول کا ماتم نہیں کرتے

    علامہ اقبال نے جواب دیا:
    کہ دو غم حسین منانے والوں کو
    مومن کبھی شہدا کا ماتم نہیں کرتے
    ہے عشق اپنی جان سے بھی زیادہ آل رسول سے
    یوں سر عام ہم انکا تماشہ نہیں کرتے
    روۓ وہ جو منکر ہے شہادت حسین کا
    ہم زندہ و جاوید کا ماتم نہیں کرتے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آگ آج بهی پیدا کر سکتی هے انداز گلستان پیدا
    آج بهی گر هو ابراهیم علیہ السلام سا ایمان پیدا
    علامہ اقبال
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    علامہ اقبال ، محسن نقوی نامی شاعر سے پہلے زمانے کے ہیں وہ اس کے اشعار کا جواب کیسے دے سکتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک اور شعر جو نجانے کس اقبال کا ہے
    میرے بچپن کے دن کیا خوب تھے اقبالؔ
    بے نمازی بھی تھا اور بے گناہ بھی.​
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    دل پاک نہیں تو پاک ہو سکتا نہیں انساں
    ورنہ ابلیس کو بھی آتے تھے وضو کے فرائض بہت

    یہ شعر بھی اقبال کے نام سے چل رہا ہے​
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 26, 2015
    • مفید مفید x 1
  8. عرفان محمود

    عرفان محمود رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2007
    پیغامات:
    19
    زندہ حق از قوتِ شبیری است
    باطل آخر داغ حسرت میری است

    قوتِ شبیری کی برکت سے ہی آج تک حق قائم ہے اور باطل کے مقدر میں آخر حسرت و ناکامی ہی ہے۔

    چوں خلافت رشتہ از قرآن گسیخت
    حریت را زہر اندر کام ریخت

    خلافت نے جب قرآن سے اپنا رشتہ توڑ لیا اور حریت و آزادی کے جام میں زہر گھول دیا۔

    خاست آن سر جلوہء خیرالامم
    چون سحاب قبلہ باران در قدم

    خیر الامم کا سرتاج بارانِ رحمت کے بادل کی مانند اُٹھا۔

    بر زمین کربلا بارید و رفت
    لالہ در ویرانہ ہا کارید و رفت

    کربلا کی زمین میں برسا اور ویرانے میں گل لالہ اُگا کر چلا گیا۔

    تا قیامت قطع استبداد کرد
    موج خون او چمن ایجاد کرد

    آپ نے اپنا سر دے کر قیامت تک کے لئے جبرواستبداد کا خاتمہ کردیا اور آپ کے
    پاکیزہ خون نے ایک گلستان آباد کردیا۔

    ماسوی اللہ را مسلمان بندہ نیست
    پیش فرعونے سرش افکندہ نیست

    مسلمان اللہ تعالی کے بغیر کسی کا غلام بےدام نہیں بن سکتا اور کسی فرعون کے سامنے اس کا سر نہیں جھک سکتا۔

    موسی و فرعون و شبیر و یزید
    این دو قوت از حیات آید پدید

    حقیقت یہ ہے کہ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابلہ میں فرعون اور جناب حسین کے مقابلہ میں یزید آیا ہے اسی طرح ہمیشہ سے اس کشمکش حیات میں یہ دونوں (حق و باطل) قوتیں آپس میں برسرِپیکار رہی ہیں۔

    علامہ اقبال رح
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک انتہائی بے کار شعر اقبال کے نام سے شئیر ہو رہا ہے
    تیرے سجدے کہیں تجھے کافر نہ کر دے
    تو جھکتا کہیں اور ہے اور سوچتا کہیں اور ہے
    مجھے سمجھ نہیں آتا ایسے لوگوں کو کیسے سمجھایا جائے؟اوپر سے اسے اسلامی شاعری سمجھ کر واہ واہ کرنے والے آ جاتے ہیں۔ اسلامی شاعری کیا اتنی بے کار ہوتی ہے؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں