اپنوں کی بے رخی سے فراموش ہو گئے

جاسم منیر نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏اکتوبر، 3, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    اپنوں کی بے رخی سے فراموش ہو گئے
    کچھ لوگ اپنے آپ میں روپوش ہو گئے

    اپنوں کے ظلم سہنے کی عادت سی ہو گئے
    غیروں نے پوچھا حال تو خاموش ہو گئے

    جب رہ گئی مفاد پرستی کی دوستی
    کچھ لوگ دوستی سے سبکدوش ہو گئے

    کچھ لوگ مانتے ہی کہاں تھے وفا، مگر
    پروانے جلتے دیکھ کے پرجوش ہو گئے

    کچھ لوگ ہاضمے کے لیے کھائیں گولیاں
    کچھ لوگ بھوک پیاس سے بے ہوش ہو گئے

    کچھ لوگ اقتدار پہ قابض تھے ہار کر
    کچھ لوگ جیت کر بھی سبکدوش ہو گئے

    اعجاز جتنے لوگ برائے فروخت تھے
    قیمت وصول کرتے ہی مدہوش ہو گئے
    شاعر:اعجاز فیروز اعجاز​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • اعلی اعلی x 1
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    قیمت وصول کرتے ہی مدہوش ہو گئے۔۔
    کیا بات ہے بہت خوب۔
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھت خوب جاسم بھای۔ اچھا انتخاب ہے۔
     
  4. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    ﺑﮭﺖ ﺧﻮﺏ ﺟﺎﺳﻢ ﺑﮭﺎﯼ
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بہت عمدہ جاسم بھائی ۔
    ۔۔۔۔۔۔ مزید کا انتظار ہے ۔
    اچھا ہےنا۔ جب مفاد پرستی کی دوستی ہو تو ایسے دوستوں سے سبکدوش ہوجانا چاہیے ، ویسے مفادپرست بھی آج کل ماڈرن فقیروں کی طرح ہیں ۔ دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں