کیلے کا کیک

عفراء نے 'کچن کارنر' میں ‏اکتوبر، 21, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    آج میں کیلے کے کیک کی ترکیب بتانے جا رہی ہوں۔ کئی لوگ اس سے بہتر بناتے ہوں گے مگر میں اس وقت ایک سادہ سی ترکیب بتارہی ہوں جس سے میں خود اکثر بنایا کرتی ہوں اور اس پر میری ایک دوست کہا کرتی ہے کہ آپ کیک تو ایسے بناتی ہیں جیسے انڈہ بنانا ہو! یعنی بغیر کسی اہتمام کے اور جلدی سے ۔
    اجزاء:
    کیلے: چار عدد
    چینی: ایک کپ
    میدہ: ڈیڑھ کپ
    انڈے: دو عدد
    ونیلا ایسنس: چند قطرے
    دودھ: حسب ضرورت
    بیکنگ پاؤڈر: ڈیڑھ چمچی
    آئل یا مکھن: پونا کپ

    ترکیب:
    1- میدہ چھان کر اس میں بیکنگ پاؤڈر ملا لیں۔
    2- کیلے مسل لیں۔ مشین میں بلینڈ بھی کیے جاسکتے ہیں مگر مسلنے سے زیادہ اچھا کیک بنتاہے کیونکہ اس میں کیلے کی تھوڑی گٹھلیاں رہ جاتی ہیں۔
    3- بیکنگ ڈش کو چکنا کر کے میدہ چھڑک لیں یعنی کیک بیک کرنے کے لیے تیار کر لیں۔
    4- آئل یا مکھن میں چینی ملا کر مکس کریں اور ایگ بیٹر کی مدد سے یکجان کر لیں۔
    5- اب ایک الگ پیالے میں انڈے توڑ کر ڈالیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔ انڈوں میں چاہیں تو ونیلا ایسنس شامل کر لیں اس سے انڈوں کی بو نہیں آتی کیک کھاتے ہوئے۔
    6- انڈے اور مکھن کے آمیزے کو ملا لیں اور تھوڑا تھوڑا کر کے تمام میدہ اس میں شامل کر لیں۔
    7- اب اس آمیزے میں مسلے ہوئے کیلے ملائیے۔ زیادہ گاڑھا ہوجائے تو حسب ضرورت دودھ شامل کر لیں۔
    8- بیکنگ ڈش میں ڈال کر بیک کریں۔ گیس اوون کی آنچ درمیانی رکھیے اور تقریبا آدھا گھنٹہ بیک ہونے کے بعد چیک کر لیں۔ امید ہے پک چکا ہوگا!

    میری طرف سے تو ابھی ہی کھا لیں اور جب خود بنائیں تو مجھے بھی شریک کر لیجیے گا :)
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
    بہت اچھی اور آسان ترکیب ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاک۔ پھر کب بنا رہی ہیں؟ : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    خزاک اللہ خیرا
    اچهی ترکیب پے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    شکریہ، لیکن بنانا مشکل ہے
    یہ عنوان ''کیلوں کا کیک" ہونا چاہیے ـ ایک کیلے کا کیک تو نہیں بنے گا: )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جی ہاں گھر میں بہنیں بنا کر کھلا تی رہیں تو خود بنانا مشکل ہی ہے!
    میرے خیال میں ایک کیلے کا بنے یا دس کا، عنوان یہی درست ہے! وجہ سوچنا ذرا دماغی کام ہے جسے ایک طرف رکھتے ہوئے یہ دلیل لے لیں کہ تمام ڈشز میں واحد ہی استعمال ہوتا ہے۔
    مثلا بھنڈی، توری، کدو اس کے علاوہ گاجر یا سیب کا کیک، جوسز کے ساتھ بھی واحد ہی آتا ہے انگریزی میں ہو یا اردو میں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    صحیح ۔ اور دوسری وجہ یہ کہ مجھےمیٹھا اتنا پسند بھی نہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی سسٹر عفراء نے درست کہا۔ بالکل اسی طرح جیسے ہم کہتے ہیں "آم کا جوس" یا "گنے کا رس"
    یہاں کیلے ڈال کر ایک پراٹھا بناتے ہیں۔ اور اس کا ذائقہ مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اوہ کیلے کا پراٹھا!!
    کیلے کی نمکین چیز تو کچے کیلے سے ہی بنائی جاسکتی ہے۔ کیونکہ پک کر تو میٹھا ہوجاتا ہے۔
     
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    مجھے یاد پڑتا ہے کہ مجلس پر مطبق کا ذکر ہوا تھا۔ جو کہ پراٹھے کی ایک قسم ہے۔ اسے ہری پیاز، انڈے اور قیمے کا مرکب ڈال کر بنایا جاتا ہے۔ اور اسے "مالح" یعنی نمکین کہتے ہیں اور جو کیلا ڈال کر بنایا جاتا ہے اسے "حلو" یعنی میٹھا کہا جاتا ہے۔
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 24, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    ان شاء اللہ ، سسرال والوں کو بنا کر کھلانے کا پروگرام ہے -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ہممم اچھا اور آسان لگ رہا ہے۔ :)
    سسٹر اوون کا درجہ حرارت تقریبا کتنا ہونا چاہیے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اصل میں ہر ایک کا اوون مختلف ہوتا ہے اور اس حساب سے درجہ حرارت بھی۔ اگر گیس اوون ہے تو درمیانی آنچ رکھیں اور پری ہیٹڈ ہونا چاہیے۔ اب یہ یاد نہیں کہ درمیان میں درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے کیونکہ میرے اوون پر سے مٹ چکے ہیں!
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    زبردست ،اچھی ترکیب ہے۔ کیک اچھا لگ رہا ہے، اسے دیکھ کر لونراکلپس والی ڈایا گرام یاد آ رہی ہے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کیلے بے شک کم ہوں عنوان میں کاف بہت ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یعنی کاف کی کمی نہیں ہے
     
  18. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ہائے کیسی تشبیہ دے دی۔ ذرا لونر اکلپس والی ڈایا گرام سے سیاروں کی گنتی کر کے بتائیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کاف کا متبادل کیا ہو۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    ﺷﮑﺮﯾﮧ،
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں