بیداری میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کا دعویدار گرفتار

ابو ابراهيم نے 'خبریں' میں ‏اکتوبر، 28, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,869
    بیداری میں حضور سے ملاقات کا دعویدار گرفتار

    سعودی عرب کی مذہبی پولیس المعروف امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم بیداری میں دیکھا اور آپ سے دیر تک گفتگو بھی کی۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان ترکی الشلیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹیوٹر" پر بتایا کہ روضہ رسول سے کچھ لوگوں کو ایک شخص کی تصویر اٹھائے دیکھا گیا جس کے بارے میں لوگوں نے دعویٰ کیاکہ اس نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا حالت بیداری دیدار کیا ہے۔ تصویر کی روشنی میں اس شخص کی تلاش کی گئی تو وہ مل گیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ میں نے حالت بیداری میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے حضور کو اپنی جاگتی آنکھوں سے ہرطرف موجود دیکھا۔

    اس کا مزید دعویٰ ہے کہ بعض زائرین بھی حضور سے ملاقات اور بات کر رہے ہیں۔ انہوں‌ نے صحابی رسول اور آنحضور کے چچا حضرت حمزہ کے مرقد کی بھی زیارت کی۔ ان سے بھی ان کی ملاقات ہوئی۔ اس نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہر انقوش سے آئی خاتون نے حضرت فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنہا کی زیارت کی تھی۔ طویل مدت کے بعد اس کی ملاقات اس خاتون سے دوبارہ ہوئی تو اس نے بتایا کہ حضرت فاطمہ میرے ساتھ ہوتی ہیں۔

    پولیس ترجمان نے کہا کہ لوگوں کی تصاویر کا ایک البم اٹھائے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عالم بیداری میں‌ ملاقات کے دعوے دار شخص کو غلط عقائد کی ترویج کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ دوران تفیش ملزم نے اپنی غلط بیانی کا اعتراف کیا اور کہا ہے کہ وہ محض لوگوں کو گمراہ کرنے کی غرض سے ایسا کرتا رہا ہے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/editor...لہ-علیہ-وسلم-سے-ملاقات-کا-دعویدار-گرفتار.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    توبہ کیسی عظیم ہستیوں کے نام پر دھوکا دہی ، ذرا ڈر نہیں لگتا ایسے لوگوں کو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    اور لوگ بھی کتنے جاہل کہ فورا ہی یقین کرلیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    ایک عالم رویا کا ماسٹر ہے دوسرا عالم حاضر کا
    اب بیداری کی حالت میں جیل چلا گیا جھوٹا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں