پياسا کوا

Faraz نے 'ادبِ لطیف' میں ‏نومبر 6, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    ايک پياسے کوے کو ايک جگہ پانی کا مٹکا پڑا نظر آيا۔ بہت خوش ہوا ليکن يہ ديکھ کر مايوسی ہوئی کہ پانی بہت نيچے فقط مٹکے کی تہہ ميں تھوڑا سا ہے۔ سوال يہ تھا کہ پانی کو کيسے اوپر لائے اور اپنی چونچ تر کرے۔
    اتفاق سے اس نے حکايات لقمان پڑھ رکھی تھی پاس ہی بہت سے کنکر پڑے تھے اس نے اٹھا کر ايک ايک کنکر اس میں ڈالنا شروع کيا۔ کنکر ڈالتے ڈالتے صبح سے شام ہوگئی۔ پياسا تو تھا ہی نڈھال بھی ہوگيا۔ مٹکے کے اندر نظر ڈالی تو کيا ديکھتا ہے کہ کنکر ہی کنکر ہيں۔ سارا پانی کنکروں نے پی ليا ہے۔ بے اختيار اس کی زبان سے نکلا ہت ترے لقمان کی۔ پھر بے سدھ ہو کر زمين پرگرگيا اور مرگيا۔ اگر وہ کوا کہیں سے ايک نلکی لے آتا تو مٹکے کے منہ پر بيٹھا بيٹھا پانی کو چوس ليتا۔ اپنے دل کی مراد پاتا۔ہر گز جان سے نہ جاتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بہت خوب ، فراز بھائی ، حسب حال ۔ عنوان سے یہی سمجھا کہ شاید وہی روایتی کہانی ہے ۔ انسان کو بھی بعض اوقات آخر میں کنکر ہی ملتے ہیں ـ تو بے چارے کوے کی کہانی ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کیا یہ ابن انشا کی کتاب سے اقتباس ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    اس کا کیا مطلب ہوا"بے اختیار اس کی زبان سے نکلا ہت تیرے لقمان کی "
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    صحیح کہا!
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اور یہاں "لقمان " کیا مراد ہے؟
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حکیم لقمان مراد ہیں۔
    عفراء ، میں نے ابن انشا کا ٹیگ ڈال دیا ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    تو کیا ان کا نام اس طرح لینا مناسب ہے؟
     
  9. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    حیرت ہے، کہ کوے نے صرف حکیم لقمان کی ہی حکایت پڑھی تھی، اور کچھ نہیں پڑھا تھا۔۔۔ :p
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناب دیکھنے میں آیا ہے کہ ابن انشاء نے ایسا کیا ہے ۔ اگر کوئی دوسرا لطیف ادب میں غیر لطیف بات کرتا تو پھر دیکھ لیتے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں