کیا سب سے پہلے قیاس ابلیس نے کیا تھا؟

اہل الحدیث نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏نومبر 7, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    کیا سب سے پہلے قیاس ابلیس نے کیا تھا؟

    اہل حدیث کے اس موقف کو مقلدین بہت غلط انداز سے پیش کرتے ہیں اور لوگوں کو یہ کہتے ہیں کہ یہ قیاس کے منکر ہیں۔ کوئی یہ کہتا ہے کہ ان کے اصولوں میں اجتہاد و قیاس نامی شے کوئی ہے ہی نہیں۔ عموما مناظروں میں بھی گھنٹوں اس پر بحث ہوتی رہتی ہے۔

    جب کہ اہل حدیث کا اصل موقف یہ ہے کہ نص صریح کے خلاف سب سے پہلے ابلیس نے قیاس کیا تھا۔

    لیجیئے اس مسئلہ کا حل بھی موجود ہے۔ کہ یہ بات جدید اہل حدیث کی اختراع نہیں بلکہ سلف سے یہ بات ثابت ہے۔


    [TRADITIONAL_ARABIC]أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ دَاوُدَ بْنَ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: «أَوَّلُ مَنْ قَاسَ إِبْلِيسُ، وَمَا عُبِدَتِ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ إِلَّا بِالْمَقَايِيسِ» [/TRADITIONAL_ARABIC]


    امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ متوفی 110ھ فرماتے ہیں کہ: سب سے پہلے (نص صریح کے خلاف) قیاس ابلیس نے کیا تھا۔ سورج اور چاند کی عبادت قیاسات کی وجہ سے ہی کی گئی ہے

    (سنن الدارمی، 1/65، حدیث 195 و سندہ حسن)

    بحوالہ ماہنامہ اشاعۃ الحدیث، اکتوبر 2014
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں