میری تصویر شئیر کرنا حلال، تمہاری تصویر شئیر کرنا حرام

عائشہ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏نومبر 22, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جب سے ہمارے مرد داعیانَ اسلام کے نزدیک کیمرے والی (اور اب تو ہر قسم کی۔۔۔ یقین نہ آئے تو قرآنک السٹریشنز دیکھ لیں ) تصویر حلال ہوئی ہے وہ اپنی ہر تیسری سٹیٹس اپ ڈیٹ ،ٹویٹ، بلاگ پوسٹ وغیرہ میں تازہ تصویر بھی شامل فرما دیتے ہیں، ان کے فین اسے شئیر فرما کر ثواب دارین حاصل فرماتے ہیں،
    بھائیوں کو نیکی کی راہوں میں آگے نکلتے دیکھ کر بہنیں بھی ان کی اقتدا میں باپردہ تصویریں شئیر کرنے لگیں ۔ تب داعیان اسلام نے اجتہاد کیا نتیجہ یہ نکلا کہ :" میری تصویر شئیر کرنا حلال اور تمہاری تصویر شئیر کرنا حرام! "
    بازیچہء اطفال ہے دنیا مرے آگے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
    • متفق متفق x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جزاک اللہ خیرا.
    نہایت قابل غور نکتہ ہے..خاص طور پہ اسلامی اقدار کے تحفظ کے دعویدار دانشوروں، تنظیموں اور جماعتوں کے سربراہان غور فرمائیں ..کہ ان کی دن رات کی ویڈیوز اور تصاویر نے صنف نازک کو یہ سوچنے پہ مجبور کر دیا ہے کہ یہ دور نگی کیوں؟تمہاری تصویر شئیر کرنا جائز تو میری کیوں ناجائز؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    یہ بات تجربہ کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ جو بھی فیس بک پر دعوت کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کرتا ہے کافی لوگوں کا یہ اعتراض بھی ہوتا ہے کہ تصویر کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
    ایک سلفی ساتھ کو میں نے اس وجہ سے ان فرینڈ کردیا کہ وہ آسٹریلیا پہنچ کر ہر جگہ اپنی تصویر فیس بک پر شئیر کرتا پھرتا۔ کبھی ائیرپورٹ، کھی جہاز میں اور کبھی راستے میں۔
    ایک دفعہ تو اس نے اپنی تصویر لگائی اور پیچھے عریاں لباس میں عورت کھڑی تھی۔ مجھے ان فرینڈ کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آیا۔
    بالکل صحیح کہا آپ نے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    ان تصویروں نے اتنا دکهی کیا ہوا پے کہ قلم میں لکهنے کی طاقت نہیں .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • متفق متفق x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    صحیح بات ہے اب تو اس موضوع پر کچھ کہنے کو دل نہیں کرتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک۔ کل ایک مرد داعی کا سٹیٹس دیکھا جنہوں نے بڑے درد بھرے الفاظ میں بہنوں کو تصاویر شئیر کرنے سے منع کیا تھا۔ ظاہر ہے کہ ان کی اپنی مبارک تصویر ساتھ ہی لگی تھی۔ مرد حضرات کچھ بھی کر لیں وہ نمونہ اسلام ہی رہتے ہیں۔ ان سے سوال کرنے والی ضرور فیمینسٹ ہوتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  7. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    حیرت ہوتی ہے لوگوں کی رنگ برنگی تصاویر دیکھ کر ۔ خاص کر جب ایک داعی روزانہ تصویر بدلتا رہے۔اگر دل میں نیت ہو کہ دوست احباب تصویر دیکھ کر پہچانیں گے تو بھی ایک تصویر لگا دینا کافی ہے۔ لیکن لوگ تو صبح شام تصویر بدلنے کو ہی دین کی تبلیغ سمجھ لیا ہے‘ جیسے تصویر کے بغیر کوئی دین سمجے گا ہی نہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  8. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دوستوں کو پہچان کے لیے اپنی پروفائل کا ربط بھی بھیجا جا سکتا ہے تصویر ضروری نہیں ہوتی۔
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بڑے اور چھوٹے داعی یا داعیہ حضرات و خواتین سب ہی اس بیماری میں مبتلا ہیں. اپنے اپنے پسندیدہ اہل اعلم کی تصویر سمیت کیفیت نامہ اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں. پہلے کوئی معیار مقرر کیا جائے اس کے بعد جس داعی تک آپ کی رسائی ہے. وہاں سے اصلاح شروع کی جائے. اس طرح بہتری کی امید پیدا ہو سکتی ہے. میں عموماً ایسے اہل علم سے درگزر کرتا ہوں،. جو اس کی حرمت جانتے ہیں. ان کے پاس مقصد بڑا ہے .ایسے ایشوز پر ان کے پاس گفتگو کے لیے وقت نہیں. مثال کے طور پر، شیخ سعود الشريم، شیخ محمد بن صالح المنجد، ڈاکٹر بلال فلپس وغیرہ اور بھی بہت سے نام ہیں. جن سے لوگ واقف نہیں ہوں گے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  11. أبو مجاهد

    أبو مجاهد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2016
    پیغامات:
    57
    جزاک اللہ خیرا- آپ نے بہت عمدہ طرکا بتايا اصلاح کیلئے دیکھا جائے تو یہ بہت بڑا فتنہ ہے سوشل میڈیا کا سلفی لینا -الشيخ سليمان الرحيلي حفظه الله کا ویڈیو بہت عمدہ ہے اس بارے مے فقہ وف سوشل میڈیا -
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کیا ربط مل سکتا ہے؟
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شاید وہ بتانا چاہتے ہوں کہ ۔۔۔
    ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شیخ صالح المنجد اور ڈاکٹر بلال فلپس خود تصویر بنواتے ہیں تو خواتین کو بھی نہیں روکتے۔ یہ دو رنگی ہمارے یہاں کے ملاؤں میں ہے جن کے نزدیک اسلام میں خواتین کے لیے ہر چیز ممنوع ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پی ٹی آئی کی بیبیوں نے اپنے لیڈر کی تصویر پروفائل پکچر بنا رکھی ہو تو سمجھ میں آتا ہے لیکن جس طرح سراج الحق صاحب اسلامی رجحان والی خواتین کی فیس بک پروفائل سے جھانکتے نظر آتے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بہنیں بھی بھائیوں والا ہر کام کر کے رہیں۔ پہل کی جزا ظاہر ہے بھائیوں کو ملتی رہے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سراج الحق صاحب ایک کامیاب امیر ہی نہیں.مگر نفیس، متواضع انسان ہیں.مجھےان کا اسلامی رحجان والی خواتین کے درمیان سیلفی بنوانا بلکل اچھا نہیں لگا تھا.
    شیخ صالح المنجد، و ڈاکٹر بلال فلپس کی طرح سراج صاحب خودتصویر بنواتے ہیں تو خواتین کو بھی نہیں روکتے. اسی طرح ڈاکٹر بلال فلپس بھی فالورز خواتین کی فیسبک پروفائل سےجھانکتے ہوئے دیکھے گے ہیں.
    بات یہاں تک ٹھیک تھی.مگر یہ بھی مشاہدہ میں ہے کہ ایک مشہور خاتون اسکالر بھی اکثر مردوں کی پروفائل میں نظر آئی ہیں.استفسار پر معلوم ہوا کہ" وہ نقاب میں ہیں. کوئی مسئلہ نہیں"
    بہرحال مجھے کوئی اعتراض نہیں.
     
  17. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    یہ مرض کافی بڑھتا جا رہا ہے اور تشخیص کیلئے سوائے چند کے سبھی شامل حال ہیں ، شيخ محمد اللحيدان كينيڈا تشریف لائے اور مسجد میں تلاوت اور محاضرہ کے بعد باہر کھڑے ہوکر عوام الناس کے ساتھ سیلفیاں، دیکھ کر بہت دل خراب ہوا اور اپنی دونوں بچیوں کو ملوانے لایا تھا اب ایسے کام جن کے بارے میں بچوں کو بتاتے رہتے ہیں کہ یہ اچھا کام نہیں ،دیکھ کر بچیاں پوچھتی ہیں یہ انکل یا آنٹی ایسا گندہ کام کیوں کرتے ہیں ؟ تو جواب ہوتا ہے بیٹا انکو معلوم نہیں اسیلئے ایسے کام کرتے ہیں ، اب اور کیا بتائیں ؟

    اہلیہ کی بھانجی کے نکاح کی تقریب تھی اس میں لڑکے والوں کی طرف سے دو فوٹو گرافر تھے اور یہ نکاح بھی مسجد میں تھا ،اب تصویریں اتاری جارہی ہیں اور میں نے سر جھکایا ہوا اور ساتھ ہی منہ پر ہاتھ رکھا ہوا تھا ،کسی بھی تقریب میں جاتے ہیں تو سب کو علم ہے کہ ہم اپنی یا بچوں کی تصویریں نہ اتارتے ہیں نہ اتارنے دیتے ہیں

    نکاح کے بعد جس عالم نے نکاح پڑھایا انکو میں نے کہا کہ آپ نے منع کیوں نہيں کیا ؟ بولے مالٹن مسجد میں ہم کسی کو یہ کرنے نہیں دیتے آپ جانتے ہیں ؟ یہ انہوں نے امیگریشن کیلئے اتارنی تھیں، میں نے کہا اتنی بھی نہیں چاہیے ہوتیں یہ تو آپ بھی جانتے ہیں اور ابھی تو انہوں نے بڑی دعوت کرنی ہے شادی کی ، بولے مجھے خبر نہیں تھی کہ ایسا ہوگا ،

    میں کہا مولانا پولیس والا ہر جگہ پولیس والا ہے اور وہ سگنل توڑنے ، غیر قانونی کام کرنے والے کو معاف نہيں کرے گا چاہے وہ اپنے علاقہ میں ہو یا غیر میں اور مسلمان و عالم بدرجہ اولی ہے کہ برائی سے منع کرے، بولے آپ کی مثال بہت اچھی ہے اور مجھے واقعی میں احساس ہوگیا ہے ان شاءاللہ آئندہ اسکا خاص خیال رکھوں گا جزاک اللہ خیرا آپ نے اصلاح فرمائی ،( میں نے خود اسلیے منع نہیں کیا تھا کیونکہ سب کے نزدیک میں سلفی ،وہابی ہوں اور انکے کاموں میں مجھے کیڑے نظر آتے ہیں اور اسلام اتنا تنگ نظر نہیں ،اور نہ ہی میری بات انہیں پسند ہے چاہے میں دلیل نصوص سے دوں)


    پاک و ہند سے اکثر میرے بچوں کی تصویر بھیجنے کا کہتے ہیں تو بہت آسان جواب ہوتا ہے نہ ہم تصویر اتارتے ہیں اور نہ ہی ہمارے پاس موجود ہیں آپ ویڈیو کال کرکے تصویر کی بجائے لائیو دیکھ لیں
     
    Last edited: ‏جنوری 30, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مسئلہ تصویر پر علمائے کرام کا اختلاف سب کو معلوم ہے اور اس کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔
    اس موضوع کا یہ مقصد نہیں تھا کہ سیلفی اور تصویر کی حلت و حرمت پر بحث کی جائے ۔ پہلی پوسٹ بالکل واضح ہے۔
    جن مرد حضرات کو اپنی تصاویر بنوانا پسند ہے انہیں خواتین کی تصویر پر بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے جب وہ گھر سے باہر نکلنے کے آداب ملحوظ خاطر رکھ کر بنائی گئی ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    شاید یہ ہے.
    اچھا، تفصیلی جواب ہے.
     
    • مفید مفید x 1
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت پر مغز تجزیہ ہے۔ شیخ نے بھی یہی فرمایا کہ مسئلے میں اختلاف ہے، اس کا احترام کریں اور مسلمانوں سے حسن ظن رکھیں۔
    لائیو وڈیو کو جائز اور وڈیو ریکارڈنگ کو ناجائز قرار دینے میں یہ اشکال آتا ہے کہ متحرک تصاویر دراصل ساکن تصاویر کا مجموعہ ہوتی ہیں۔ تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ساکن حرام اور متحرک ہوئی تو حلال؟ جب اقوال موجود۔ ہیں تو صرف ایک قول پر اصرار کرنا غلط ہے۔
    بہرحال اس مسئلے پر آراء بہت تیزی سے تبدیل ہوتے دیکھی ہیں اور آگے چل کر بھائیوں کو بہنوں کے مسائل کا حل بھی سنجیدگی سے ڈھونڈنا پڑے گا۔ علمائے کرام کو ایسی باتیں کرتے نہیں سنا، نیم حکیم ہر جگہ جہالت پر اڑتے ہیں اس مسئلے میں بھی خواتین آسان ہدف ہیں سو ان کے فتووں کی زد میں ہیں۔ اب غیر سنجیدہ لوگوں سے کون مغزماری کرے۔
    سیلفی ایڈکشن ایک الگ مسئلہ ہے، اسے ایڈکشن کے حساب سے ڈیل کرنا ہو گا۔ ایڈکشن کسی بھی چیز کی ہو سکتی ہے۔ بعض لوگ آئینے کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں۔
     
    Last edited: ‏فروری 9, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں