حرمین سے منسلک جامعہ کا آغاز جلد ہو گا: السدیس

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏نومبر 29, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کے صدر الشیخ عبدالرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی دونوں مقامات مقدسہ یعنی حرمین الشریفین سے منسلک ایک جامعہ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس مجوزہ جامعہ میں مختلف دینی کورسز کی تعلیم کا بطور خاص اہتمام کیا جائے گا۔

    الشیخ عبدالرحمان السدیس نے اس امر کا اعلان حرمین سے منسلک تعلیمی انسٹیٹیوٹ برائَے سائنسی و لسانی علوم کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

    الشیخ السدیس نے کہا '' انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کی سائنسی اور لسانی علوم کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک ایوارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے اجراء سے تحقیق اور تجدید کا شوق رکھنے والے سکالرز کو مہمیز ملے گا۔

    الشیخ عبدالرحمان السدیس نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم کے لیے غیر معمولی توجہ اور دلچسپی کا مظاہرہ کریں، لیکن اس کا مقصد محض روزگار کا حصول نہیں ہونا چاہیے بلکہ اللہ کے ساتھ اپنی وفاداری و بندگی کے رشتے کو مضبوط کرنا اور اس کی خوشنودی کرنا ہونا چاہیے۔

    حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کے سربراہ نے مزید کہا علم کا حصول تکمیل ایمان کے تقاضوں کو سمجھنے، تقوے کے حصول اور خشیت الٰہی کے لیے ہونا چاہیے۔ تاکہ طلبہ اپنی زندگیوں کو اللہ کی بندگی اور فرمانبرداری میں گذار سکیں۔

    انہوں نے طلبہ سے کہا '' طلبہ کو علوم کے حصول کے دوران اس چیز کا بھی اہتمام کرنا چاہیے کہ انہیں مستند اور جید صاحبان علم و ماہرین کی سند فراہم ہو، کیونکہ انٹرنیٹ ہی نہیں بعض اوقات کتب میں بھی غیر ثقہ معلومات دی گئی ہوتی ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا علوم کو انسانوں کو باہم تقسیم کرنے یا یا تفرقے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ تعلیم کے ذریعے ایک منصفانہ اور معتدل اپروچ اخذ کی جانی چاہیے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...-سے-منسلک-جامعہ-کا-آغاز-جلد-ہو-گا-السدیس.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جزاک اللہ خیرا۔ اللہ شیخ کی حفاظت فرمائے اور ان سے مزید دین کے کام کی توفیق دے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں