حساب اعمال

عفراء نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏دسمبر 4, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ہم کو کاتبان اعمال کی خبر دی گئی ہے جو ہمارے یمین و یسار ہر وقت موجود رہتے ہیں، تاکہ ہمارے اعمال قلم بند کرتے رہیں اور جن کی موجودگی مسکین عرفی کو بہت شاق تھی:
    رقم کشان یمین و یسار دشمن تو
    کہ می کنند سخن سنجی و قلمرانی
    لیکن یہ ہماری نادانی ہے کہ ہم اپنے اعمال کی کتابت کراما کاتبین کے ذمے چھوڑ دیتے ہیں، پر خود کبھی اپنے اعمال کا احتساب نہیں کرتے؟ بہتر ہے کہ انسان خود ہی اس خدمت کو اپنے ذمے لے لے اور قبل اس کے کہ "رقم کشان یمین و یسار" اس کا نامہ اعمال اس کے سامنے لائیں، چند لمحوں کے لیے خود ہی اپنے اوپر ایک نظر احتساب ڈال لے اور اپنے ضمیر کو مخاطب کر کے کہے:
    اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا (سورۃ الاسراء)
    ترجمہ: اپنے اعمال کی اس کتاب کو پڑھ لے، آج کے دن کسی دوسرے کاتب و شاہد کی ضرورت نہیں، خود تیرے ضمیر کا احتساب تیرے لیے کافی ہے۔
    خواہی کہ عیب ہائے تو روشن شود ترا
    یک دم منافقانہ نشین در کمین خویش
    مولانا ابو الکلام آزاد
    اقتباس از الہلال
    پہلی ششماہی جلد
    (بشکریہ فیس بک)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,119
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاک
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں