ویب سائیٹ کے اجزاء

انا نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏دسمبر 8, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    انٹرنیٹ کی دنیا میں ویب کا ایک صفحہ بنانا بہت آسان ہے۔ آپ Notepad میں چار html tags کے ساتھ دو منٹ میں اپنا بنایا ہوا صفحہ شائع کر سکتے ہیں۔ Home , About Us , My Work کے تین صفحوں کے ساتھ اپنی ویب سائیٹ|portfolio تیار کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک کامیاب کاروباری ویب سائیٹ یا فورم یا بلاگ یاپھر کوئ بھی ایسی ویب سائیٹ جہاں اپ چاہتے ہیں کہ صارفین کے ساتھ رابطہ میں رہیں اس میں کوڈنگ کے علاوہ اور بھی ٹول ،ٹیکنیک اور سافٹ وئیر کا استعمال نہایت ضروری ہے۔

    Content Writing

    ویب سائٹ میں شامل مواد صارفین کی دلچسپی کے مطابق ہونا چاہئے۔ کوشش کریں کہ تازہ مواد شامل کرتے رہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ صارفین متوجہ ہوں اور ان کی دلچسپی برقرار رہے۔

    Accessibility

    ویب سائیٹ سماعت اور بصیرت سے محروم افراد کے لیے بھی یکساں طور پر دستیاب ہونی چاہیے ۔اس کے لیے آپ http://wave.webaim.org میں اپنی ویب سائٹ کا جائزہ لے سکتے ہیں کہ وہ کس حد تک معذور افراد کے لیے کارآمد ہے۔

    Search Engine optimization

    ویب سائیٹ کو بناتے وقت اس بات کا خیال رکھنے کی خاص ضرورت ہوتی ہے کہ صارف آپ کی ویب سائٹ کو سرچ انجن کے ذریعہ تلاش کر پائے گا۔اور اگر تلاش کر لیتا ہے تو اس کا رینک | باری کتنی اور ویب سائٹس کے بعد آتی ہے؟ مثال کے طور پر اگر سرچ انجن آپ کی ویب سائٹ کو تلاش تو کر لیتا ہے لیکن اس کی باری دس صفحات کے بعد آتی ہے تو صارف پہلے دوسرے صفحات میں آنے والی ویب سائٹس کی طرف متوجہ ہو جائے گا۔

    Responsive Design

    اس سے مراد ویب سائٹ کو اس طریقہ سے تیار کرنا کہ وہ مختلف عرض و طول کے سسٹم جیسے کہ موبائل ، ٹیبلٹ ، لیپ ٹاپ میں صحیح انداز میں کام کرے ۔ ویب سائیٹ کے صفحات سکرین کا سائز بدلنے کے ساتھ اپنے آپ کو اسی سائیز کے مطابق ڈھال لیں ۔

    Cross Browsing

    کراس براوزنگ سے مراد ایک ویب سایٹ کا مختلف براوزر میں کام کرنا ھے۔ اکژ اوقات ہم محسوس کرتے ھیں کہ ویب سایٹ گوگل کروم میں صحیح کام کر رہی ہے لیکن انٹرنیٹ ایکس پلوریر پر اس کا نقشہ ہل گیا ہے یا رنگ پھیکے پڑ گے ہیں یا کوی اور مسلہ ھے۔ یہ ایک ہی براوزر کے دو مختلف ورزن میں بھی ہو سکتا ہے-

    Web Analytics

    اس سے مراد ویب سائیٹ کا تجزیہ کرنا ہے کہ کتنے لوگ ویب سائیٹ کا دورہ کرتے ہیں ۔کتنے پہلی مرتبہ دورہ کر رہے ہیں۔ کون کون سے لنکس پر کلک کرتے ہیں۔ کن مصنوعات کی طرف رجحان ہے ۔ آن لائن بزنس کےلیے یہ بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔اس قسم کے تجزیوں کے لیے کافی ٹول|سافٹ وئیر دستیاب ہیں جن میں زیادہ مشہور گوگل انالیٹکس | google analytics ہے۔

    Website Hosting

    ویب ہوسٹنگ کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کو انٹرنیٹ کی دنیا میں شائع کروا سکتے ہیں۔ کچھ ویب سائٹ یہ سہولت مفت میں فراہم کرتی ہیں۔ لیکن پھر اس صورت میں ان کی ہوسٹنگ محدود ہوتی ہے۔ اور سرور|server مصروف ہونے کا باعث اکژ اوقات ویب سائٹ کے بند رہنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ ویب ہوسٹنگ خریدتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ اس ادارہ کی بعد میں کبھی ویب سائٹ میں خرابی ہونے کی صورت میں کیا کارکردگی ہو گی۔ وہ کس قسم کی سہولیات مہیا کریں گے۔ خرابی کے وقت وہ خود دستیاب ہوں گے بھی یا نھیں۔ اس بات کا اندازہ آپ ان کے پرانے گاہکوں کے تبصروں سے لگا سکتے ہیں۔

    Marketing

    مارکیٹنگ کرنے کے بہت سارے طریقے کار ہو سکتے ہیں۔ان میں سے ایک کا اوپر ذکر آ چکا ہے کہ اپنی ویب سائیٹ کو سرچ انجن کے مطابق اوپٹی مائیز کریں۔ دوسرا آسان طریقہ مختلف سوشل میڈیا جیسے کہ فیس بک ، ٹویٹر وغیرہ پر ویب سائیٹ کے صفحہ بنا کر ان کی تشہیر کریں۔

    Website Backups

    ویب ہوسٹنگ ادارہ کبھی کبھار ویب سائیٹ بیک اپ بھی شامل کرتے ہیں ۔لیکن اگر بیک اپ نہ فراہم کریں تو ہمیشہ کوشش کریں کہ ایک نقل اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 9
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    ماشاء اللہ
    بہت ہی اچھا سلسلہ ہے
    جاری رکھیں !!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا۔
    بہت مفید معلومات۔ اس میں ایکسیسیبلیٹی والا آپشن میرے لیے نیا ہے۔ چیک کروں گی ان شاء اللہ۔
    چند مزیدگزارشات مضمون کے حوالے سے!
    1- سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے لیے گوگل ہی کا ایک ٹول ہے ویب ماسٹر ٹولز۔ یہ پیج رینک بہتر بنانے کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔
    2- میں چاہ رہی تھی کہ ویب سائٹ کا بیک اپ بنانے کے مختلف طریقوں پر اردو میں کچھ لکھا جائے۔ جیسے آپ نے لکھا کہ اپنے پاس بیک اپ محفوظ رکھا جائے اس کے لیے ایف ٹی پی ٹول کے ذریعے اپنی ڈسک پر سیو کیا جاتا ہے بیک اپ کو۔ افادہ عام کے لیے اس کی ایک پریکٹکل گائڈ لکھنی چاہیے۔
    دوسرا یہ کہ اگر ہوسٹنگ کی طرف سے یہ آپشن ملا ہوا ہو اور سی پینل میں تو یقینا یہ آپشن موجود ہوتا ہے تو اس کام کو خود کار بنانے کے لیےبھی ایک طریقہ ہوتا ہے جس پر لکھا جانا چاہیے۔

    3- ویب مارکیٹنگ کو کبھی سنجیدگی سے نہیں دیکھا مگر سنا ہے کہ یہ آجکل بہت بڑا بزنس بن چکا ہے۔ میں نے سنجیدہ لوگوں کے اسس پر باقاعدہ کورسز دیکھیں ہیں آنلائن۔ اس پر بھی اردو میں معیاری مواد ہونا چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا ۔جی بلکل انشاللہ ۔یہ ایک مختصر سا تعارفی مضمون تھا۔ دیکھا جائے تو ان میں سے تقریبا ایک دو کے علاوہ سبھی عنوانات کے اوپر کافی کچھ لکھا جا سکتا ہے۔ اور جیسا کے عفرا نے بھی ذکر کیا کہ ان موضوعات پر علیحدہ سے کورسز کروائے جاتے ہیں۔

    ایکسیسیبلیٹی کی چھوٹی سی مثال جو آپ نے بھی دیکھی ہو گی وہ img tag کی alt propertyکے ذریعہ عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ alt مخفف ہے Alternative Text کا اور اس کا مقصد تصویر کو مختصر الفاظ میں بیان کرنا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے جو بینائی سے محروم ہیں ۔ چونکہ وہ دیکھ نہیں سکتے یا کسی مرض کی وجہ سے ان کی بینائی کم ہوتی ہے تو سکرین ریڈر کی مدد سے وہ تصویر کے ساتھ دئے گئے ٹیکسٹ سے بات سمجھ جاتے ہیں۔

    باقی آپ کی گزارشات محفوط کر لی گئی ہیں۔امید ہے کہ وقتا فوقتا ان پر بھی بات ہو جائے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  5. عزیز امین

    عزیز امین -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 18, 2008
    پیغامات:
    144
    مجھے بھی ایک بہترین اور فری ویب بنوانا اسی ٹائپ کی ایک آرگنائزشن کے لیے کیا یہ ممکن ہے؟
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 20, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    میرے لیے ابھی یہ ممکن نھیں ہے ۔ اور بعد میں کبھی ممکن ہوا تو ویب سائیٹ کا موضوع ،مقصد دیکھ کر تعین کر سکوں گی کہ فری ہونا ممکن ہے یا نہیں۔
     
  7. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ماشاءاللہ، بہت عمدہ۔ یقینا یہ سب ٹولز کسی بھی ویب سائٹ کے لیے نا صرف مفید ہیں بلکہ آج کل ضروری بھی بن گئے ہیں۔
    سسٹر،اب تو ہر کمپنی آن لائین سوشل میڈیا سپیشلسٹ ہائر کرتی ہے، جسکا کام صرف آن لائین مارکیٹنگ کرنا ہوتا ہے۔ یہ تو باقاعدہ ایک فیلڈ بن گئی ہے، اور اب بات مزید آگے چلی گئی ہے کہ اکثر کمپنیز میں آن لائین مارکیٹنگ کا پورا ڈیپارٹمنٹ ہوتا ہے، جس کے لیے الگ سے آن لائین مارکیٹنگ مینیجر ہائر کیا جاتا ہے۔
     
  8. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    انٹرنیٹ مارکیٹنگ کا دور ہے اب
    لوگ جن کی سائٹ ہے وہ اس کی تشہیر چاہتے ہیں
    وایسے بھی ویب ڈیزائننگ اور ڈیولپمنٹ میں پیسے نہیں رہ گئے، بہت سارے فری ٹول ورڈ پریس وغیرہ نے کام آسان کر دیا ہے
     
  9. عزیز امین

    عزیز امین -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 18, 2008
    پیغامات:
    144
    آگر آپ کے ذہن میں ویب کے متعلق کوئی سوال ہو تو کریں شکریہ
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    اگر آپ کو اس مضمون کے حوالے سے مزید کوئی سوال کرنا ہو تو براہ مہربانی یہاں تشریف لے جائیں ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 21, 2014
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں