ذمہ داری قبول کرلی

اعجاز علی شاہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏دسمبر 17, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جہاں کہیں بھی بے گناہوں کا خون بہایا جاتا ہے تو فورا خوارج کے ترجمان ذمہ داری قبول کرلیتے ہیں !
    جب وہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں تو ان کی حمایت کرنے والے (جو برابر اس جرم میں شریک ہیں) فورا کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو کوئی بھی قبول کرسکتا ہے !
    مجھے ان کی یہ منطق سمجھ نہیں آتی کیوں کہ پھر آخر وہ کس پر یقین رکھتے ہیں ؟ اس کا مطلب جو بھی ویڈیو ان کی طرف سے آتی ہے جن میں جہاد کے نام پر بے گناہ لوگوں کا خون بہانے پر قائل کیا جاتا ہے وہ بھی نقلی ہے ؟؟
    آخر وہ کس فلسفہ یا قانون کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ نقلی ہے اور یہ اصلی جبکہ آج کل ہر کسی کو انٹرنیٹ تک رسائی ہے؟
    جب بھی کوئی سفاک اور دہشت گردی پر مبنی کاروائی ہوتی ہے تو فورا دہشت گرد ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور ان کے پاس اس وقت انٹرنیٹ تک رسائی ہوتی ہے لیکن جب بات تردید کی ہوتی ہے تو پھر ان کی زبانوں کو تالا لگ جاتا ہے یا پھر ان کا نیٹ کنکشن کٹ جاتا ہے ، یا پھر ان کے سگنل خراب ہوجاتے ہیں۔
    جب ان ظالموں کی طرف سے تردید نہیں آتی تو اس کا یہی مطلب ہے کہ یہ خوارج ہی کی کاروائی ہے !
    افسوس ان پر جو اسلام اور جہاد کے نام پر مسلمان کا خون حلال کرکے اپنی دنیا اور آخرت کو تباہ کررہےہیں !
    یہ بات بھی بتاتا چلوں کہ ہم لوگ جہاد کے خلاف نہیں ! لیکن جہاد کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کرنے والوں اور اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے والوں کو خوارج سمجھتے ہیں!
    اگر بے گناہوں کا خون بہانا جہاد ہے تو پھر خوارج سب سے عظیم ترین مجاہد تھے !!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    جو کل ہوا وہ جہاد نہیں بلکہ کسی ایکشن فلم کا منظر تها۔خون ہی خون۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    (y)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں