قرآن و سنت کا نور

ابوعکاشہ نے 'امام ابنِ تیمیہ' میں ‏جنوری 8, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    قرآن وسنت کا نور

    شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے ایک بار ایک بطائحی کی گفتگو ہوئی ، بطائحیہ ایک منحرف و گمراہ صوفی گروہ ہے ـ اس بطائحی نے ابن تیمیہ سے کہا کہ آخر کیا بات ہے کہ ہم تمہارے یعنی اہل سنت کے پاس آتے ہیں تو ہماری کرامتیں ختم ہو جاتی ہیں لیکن ہم مغل تاتاری کافروں کے پاس جاتے ہیں تو ہماری کرامت ظاہر ہوجاتی ہے ؟جواب میں ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کیا کہ تمہاری ہماری اور تاتاریوں کی مثال تم نہیں جانتے ؟ ہم تو سفید گھوڑے ہیں،تم چتکبرے اور تاتاری کالے سیاہ ـ چتکبرا کالوں کے بیچ جائے تو وہ بلکل سفید معلوم ہوگا لیکن جب سفیدوں کے درمیان آئے گا تو کالا سا لگے گا ـ بات یہ ہے کہ تمہارے پاس کچھ نا کچھ روشنی ہے ـ اگر تم اہل کفر میں جاؤ تو یہ نور ظاہر ہو جائے گا لیکن ہمارے پاس بڑا اور برتر نور ہے قرآن و سنت کا نور!! ہمارے پاس آؤ گے تو تمہاری تاریکی اور سیاہی ظاہر ہو جائے گی ـ ہماری تمہاری اور تاتاریوں کی مثال بھی بس ایسی ہے :

    وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّـهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (١٠٧/3)
    "وہ لوگ جن کے چہرے اجلے ہوں گے وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے جس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے "

    المصدر: لاتحزن ،عائض القرني
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    سبحان اللہ کیا بات کی ہے
     
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں